امام قتیبہ بن سعید بلخی بغلانی ثقفی نام: قتیبہ کنیت: ابو رجاء، نسب : قتیبہ بن سعید بن جمیل بن طریف بن عبد اللہ ثقفی بغلانی بلخی۔ قبیلہ ثقیف سے نسبتِ ولاء رکھتے تھے۔ اسی لیے ثقفی کہلاتے ہیں۔ آپ کے دادا جمیل بن طریف اموی گورنر حجاج بن یوسف ثقفی کے غلام تھے۔ حجاج اپنے مزاج کی سختی اور تشدد کے باوجود آپ کا بڑا اعزاز و احترام کرتا تھا اور مجلس میں آپ کو اپنی داہنی طرف ایک کرسی پر بٹھاتا۔ ولادت: قتیبہ بن سعید کی ولادت ان کے آبائی وطن بغلان مضافاتِ بلخ میں ۱۵۰ھ میں ہوئی۔ تحصیلِ علم: قتیبہ کا خاندان دولت و ثروت کے لحاظ سے۔۔۔
مزید
امام حافظ علی بن مدینی نام : علی بن مدینی ولادت: آپ کی ولادت ۱۶۱ھ میں ہوئی ۔ مدینی کی نسبت : امام جرح و تعدیل، محدث اعظم علی بن عبداللہ بن جعفر بن نجیح سعدی آپ کا خاندان قبیلہ بنو سعد کے ایک شخص عطیہ اسعدی کا غلام تھا آبائی وطن مدائن تھا جس کی وجہ سے مدینی مشہور ہوئے۔ بعد میں یہ خاندان بصرہ میں آباد ہو گیا تھا جہاں ۱۶۱ھ میں علی بن مدینی پیدا ہوئے۔ تحصیل علم: جب آنکھ کھولی تو اپنے والد ماجد (جو مشہور محدث تھے) کی آغوش شفقت میں تحصیل علم کا آغاز کیا والد کے وصال کے بعد انہوں نے بصرہ، کوفہ، بغداد، مکہ، مدینہ، یمن اور دوسرے اسلامی شہروں کا سفر محض طلب علم کے لیے کیا ۔۔۔
مزید