حضرت فخرِ اہل سُنت مولانا فتح محمد باروزئی، سبّی (بلوچستان) علیہ الرحمۃ سر زمین بلوچستان میں مجاہدِ اہل سُنّت مولانا ابو سعد فتح محمد خان ولد میر سعد اللہ خان (۱۳۴۸ھ/۱۹۲۹ء) بروز اتوار موضع کڑک تحصیل سبّی میں پیدا ہوئے۔ آپ بلوچستان کے مشہور خاندان باروزئی کے چشم و چراغ ہیں۔ سات سال کی عمر میں والد ماجد نے سکول میں بٹھایا اسی دوران آپ نے اپنے ماموں سے قرآن پاک ناظرہ اور فارسی و فقہ کی چند کتابیں پڑھیں۔ میڑک پاس کرنے کے بعد علوم اسلامیہ کی تعلیم کے لیے باقاعدہ جامعہ محزن العلوم نقشبندیہ سبّی میں داخلہ لیا جہاں آپ نے حضرت مولانا الحاج محمد عمر صاحب سے جمیع علوم و فنون کی تکمیل کی حضرت مولانا موصوف (آپ کے استاذ محترم) نہایت سادہ مزاج پیرہیزگار اور جیّد عالم دین تھے اور ضلع قلات کے قاضی رہ چکے ہیں۔ آپ نے دورۂ تفسیر القرآن حضرت شیخ القرآن ابوالحقائق مولانا عبدالغفور ہزاروی۔۔۔
مزید
حضرت شیرسرحد علامہ مولانا عزیز الرحمان رضوی، ڈیرہ اسماعیل خان علیہ الرحمۃ بیباک و جرأت مند خطیب حضرت مولانا عزیزالرحمان بن جناب عبدالرحمٰن صاحب موضع چودھواں ضلع ڈیرہ اسماعیل خان (سرحد) کے ایک اعوان گھرانے میں پیدا ہوئے۔ آپ کے والد محکمۂ پولیس میں تھانیدار کے عہدے پر فائز ہیں۔ حضرت مولانا عزیزالرحمان نے مڈل تک اُردو تعلیم حاصل کی۔ قرآن پاک اپنے آبائی گاؤں میں حافظ محمد نواز سے حفظ کیا۔ تجوید و قرأت کا درس قاری عبدالرحمان بلوچستانی سے لیا۔[۱] [۱۔ قاری صاحب موصوف اس وقت مدرسہ عربیہ انوارالعلوم میں شعبۂ کو تجوید کے مدرس تھے اور آج کل آپ نے مدرسہ سعیدیہ انوارالرحمٰن کے نام سے وڈھ (بلوچستان) میں ایک دینی ادارہ قائم کر رکھا ہے (مرتب)] درسِ نظامی کی تمام کتب متداولہ اہل سنت و جماعت کی مرکزی دینی درس گاہ مدرسہ عربیہ انوارالعلوم ملتان میں حضرت مولانا منظور احمد پٹیالوی، مولانا غلام مصط۔۔۔
مزید