منگل , 11 ذو القعدة 1447 ہجری (مدینہ منورہ)
/ Tuesday, 28 April,2026

محمد بن عبد الجبار  

           محمد بن عبد الجبار بن احمد بن محمد سمعانی تمیمی مروزی: بڑے عالم فاضۂ متورع متقن لغت و عربیت میں مضبوط تھے۔کنیت ابو منصور تھی۔فقہ آپ نے جعفر بن محمد مستغفری شاگرد ابی علی نسفی تلمیذ ابی بکر محمد بن فضل سے حاصل کی اور لغت و عربی میں تصنیفات مفیدہ کیں اور ۴۰۵؁ھ [1] میں وفات پائی،آپ کا بیٹا منصور پہلے حنفی المذہب تھا پھر شافعی ہوگیا اس لیے اس کی اولاد کلہم شافعی المذہب ہوئے۔   1۔۴۵۰؁ھ میں وفات پائی دستور الاعلام جواہر المضیۃ  (مرتب) (حدائق الحنفیہ)۔۔۔

مزید

محمد بن موسیٰ خوارزمی

          محمد بن موسیٰ خوارزمی: محدث ثقہ،فقیہ متجر جامع فروع واصول تھے، صمیری نے کہا ہے کہ میں نے تقوےٰ واصابت اور حسن تدریس میں آپ جیسا کوئی فاضل نہیں دیکھا۔کنیت ابو بکر تھی،فقہ آپ نے جصاص شاگرد امام کرخی سے حاصل کی اور آپ سے آپ کے بیٹے مسعود بن محمد فقیہ خوارزمی اور ابو عبد اللہ حسین بن علی صمیری  نے اخذ کیا۔علی قادری نے ابن اثیر کی مختصر غریث الاحادیث کے حوالہ سے لکھا ہےکہ آپ ان مجددین امت محمدیہ میں سے ہیں جو پانچویں صدی کے سرے پر شمار کیے گئے ہیں آپ عند الخاص و عام بڑے معظم و مکرم تھے اور کسی کا ہدیہ وصلہ قبول نہ کرتے تھے۔خطیب بغدادی کہتے ہیں کہ آپ سے ابو بکر یرقانی نے ہمارے لیے تحدیث کی اور ابو بکریرقانی اکثر آپ کو نیکی سے یاد کیا کرتے تھے۔میں نے ایک دفعہ ان سے آپ کے مذہب فی الاصول سے سوال کیا،کہا کہ آپ یہ کیا فرمایا کرتے تھے کہ ہمار۔۔۔

مزید

اسماعیل بن حسن

           اسمٰعیل بن [1] حسن بن علی: فقیہ زاہد امام فروع و اصول تھے۔کنیت ابو محمد تھی،علوم ابی بکر محمد بن فضل تلمیذ عبد اللہ سبذ مونی سے حاصل کیے اور ماہ شعبان ۴۰۲؁ھ میں وفات پائی۔ ’’قبلۂ دارین‘‘ آپ کی تاریخ وفات ہے۔   1۔ شمش الائمہ القاسم اسمٰعیل بن حسن بن علی بیہقی لغایۃ الفقہا مجروسط الثریا اور نقص الاصلاح آپ کی تصانیف ہیں۔  (حدائق الحنفیہ)  ۔۔۔

مزید

حسن زعفرانی

            حسن بن احمد بن مالک زعفرانی: اپنے زمانہ کے شیخ فاضل فقیہ کامل امام ثقہ تھے،اور کنیت ابو عبد اللہ تھی۔آپ ہی نے امام محمد کی جامع صغیر کو جو پہلے غیر مبوب اور بے ترتیب تھی،اچھی طرح مرتب کیا اور مبوب بنایا اور امام محمد کے ان خاص مسائل کو جو انہوں نے امام ابو یوسف سے روایت کیے ہیں،ممیز کیا اور نیز کتاب زیادات امام محمد کو مرتب کیا اور کتاب اضاحی تصنیف فرمائی۔ (حدائق الحنفیہ)۔۔۔

مزید

محمد کلاباذی

            محمد بن اسحاق بخاری کلا باذی: اپنے وقت کے امام اصول و فروع تھے، کنیت ابو بکر تھی۔فقہ شیخ محمد بن فضل سے پڑھی اور ایک کتاب تعرف نام تصنیف فرمائی جس میں توحید کے معاملہ میں اصحاب حنفیہ کے اقوال کو جمع کیا۔[1]   1۔ تاج الاسلام ابو بکر محمد بن اسحاق ابراہیم بن یعقوب کلا باذی بخاری محدث  فقہیہ اور صوفی تھے۔ کلابازی بخارا کا ایک محلہ ہے آپ کی کتاب ’’تعرف لمذہب اہل تصوف‘‘ کا انگریزی ترجمہ پروفیسر آربری نے ۱۹۳۵ھ میں شائع کیا اور اردو ترجمہ ایک محققانہ مقدمے کے ساتھ ڈاکٹر پیر محمد حسن نے ۱۳۹۱ھ میں لاہور میں شائع کیا۔انکی دوسری کتاب ’’بحر الفوائد فی معانی الاخبار‘‘ ہے۳۸۵ھ میں بخارا مین وفات پائی(اردو انسائیکلوپیڈیا آف اسلام) اس کے علاوہ ’’اربعون حدیث‘‘ &rsqu۔۔۔

مزید

یحییٰ زندو پستی

            یحییٰ بن عل۹ی بن عبد اللہ زاہد بخاری زندو پستی: اپنے زمانہ کے امام فقیہ متورع زاہد تھے،علوم ابی حفص سفکردی اور م حمد بن ابراہیم میدانی اور عبد اللہ بن فضل خیزا خزی سے پڑھے اور کتاب روضۃ العلماء اور کتاب نظم تصنیف کی۔آپ نے روضۃ العلماء کے ابتداء میں لکھا ہے کہ پہلے میں نے اس کتاب کو بغیر مسائل کے جمع کیا تھا اور اس کا نام روضۃ الذاکرین رکھا تھا مگر لوگوں کی استدعاء پر میں نے پھر اس کو دوبارہ تصنیف کیا اور ہر ایک باب کے اوائل میں پندرہ پندرہ مسائل بیان کیے پھر ان اخبار اور حکایات کو مبنی کر کے نام اس کا روضۃ العلماء رکھا۔ (حدائق الحنفیہ)۔۔۔

مزید

ابع جعفر اسروشنی  

           ابو جعفر بن عبد اللہ اسروشنی: شہرا اسروشنہ میں جو نواح سمر قند میں واقع ہے،پیدا ہوئے اور ابی بکر محمد بن فضل تلمیذ عبد اللہ سبذ مونی اور ابی بکر جصاص رازی شاگرد امام کرخی سے تفقہ اور اخذ کیا اور آپ سے قاضی عبید اللہ ابو زید دبوسی مصنف کتاب اسرار نے تفقہ کیا۔ (حدائق الحنفیہ)۔۔۔

مزید

عبد اللہ خزاخزی  

              عبد الہ فضل خزاخزی: اپنے وقت کے امام کبیر فقیہ بے نظیر بڑے پرہیز گار تھے،ابو محمد کنیت تھی اور شہرخیزاخزی مین،جو مضافات بخارا سے ہے،رہتے تھےعلوم ابی بکر محمد بن فضل تلمیذ عبد اللہ سبذ مونی سے اخذ کیے۔بعض مؤرخین ے آپ کو عبد الرحمٰن بن فضل کے نام سےی موسوم کیا ہے لیکن سمعانی و سغنای اور علی قادری نے عبد اللہ کے نام پر اعتماد کیا ہے۔ (حدائق الحنفیہ)۔۔۔

مزید

ابو حفص سفکردی

          ابو حفص سفکردی: اپنے زمانہ کے شیخ کبیر فاضل بے نظیر زاہد متورع معتمد تھے۔آپ سے شیخ زندویستی وغیرہ علماء و فضلاء نے تفقہ واستفاد کیا۔  (حدائق الحنفیہ)۔۔۔

مزید

عبد الرحمٰن حاکم

              عبد الرحمٰن بن محمد الکاتب الحاکم: عالم فقیہ فاضل نبیہ جامع علوم مختلفہ تھے اور دور دور سے علماء و فضلاء آپ کے پاس حل واقعات و نوازل کے لیے آتے تھے۔علوم ابی بکر محمد بن فضل شاگر سبذ مونی سے حاصل کیے۔ (حدائق الحنفیہ)۔۔۔

مزید