ابو صالح موسیٰ جنگی دوست، حضرت سیّد نام: سیّد موسیٰکنیت: ابو صالحلقب: جنگی دوستنسب: آپ حسنی ساداتِ کرام میں سے ہیں۔سلسلۂ نسب:حضرت سیّد ابو صالح موسیٰ جنگی دوست کا سلسلۂ نسب اس طرح ہے:سیّد ابوصالح موسیٰ جنگی دوست بن سیّد ابو عبد اللہ الجیلانی بن سیّد یحییٰ زاہد بن سیّدمحمدبن سیّدداؤدبن سیّدموسیٰ ثانی بن سیّد عبداللہ بن سیّد موسیٰ الجون بن سیّدعبداللہ المحض بن سیّدحسن المثنیٰ بن سیّدنا امام المتقین سیّدنا امام حسن بن۔۔۔
مزید
حضرت خواجہ عارف ریوگری رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ حضرت خواجہ عبدالخالق غجدوانی قدس سرہ کے چار خلیفہ تھے۔ خواجہ احمد صدیق، خواجہ اولیائے کبیر، خواجہ سلیمان کرمینی اور خواجہ عارف ریوگری رحمۃ اللہ علیہم، خواجہ عارف ریوگری خلیفۂ اعظم تھے۔ تمام عمر اپنے پیر روشن ضمیر کی خدمت بابرکت میں رہے اور باطنی فیوض و برکات سے مالا مال ہوئے۔ علم و حلم، زہد و تقویٰ، عبادت و ریاضت اور رشد و ہدایت میں عالی شان رکھتے تھے۔ حضرت خواجہ عبدالخالق غجدوانی رحمۃ اللہ علیہ کی رحلت کے بعد سجادہ نشین بنے اور ایک خلق کو راہِ ہدایت پر گامزن کیا۔ آپ کا مولد و مدفن ریوگر (بخارا سے ۱۸؍میل اور غجدوان سے ۳؍میل دور ایک موضع) ہے آپ کی ولادت ۲۷؍رجب المرجب ۵۵۱ھ مطابق ۱۵؍ستمبر ۱۱۵۶ء اور وفات یکم شوال ۷۱۵ھ مطابق ۲۹؍دسمبر ۱۳۱۵ھ ہے۔ آپ کی عمر شریف بہت دراز تھی۔ آپ کے پیر و مرشد خواجہ عبدالخالق غجدوانی کی وفات ۵۷۵ھ میں ہوئی اور آپ کی ۷۱۵ھ م۔۔۔
مزید
عبد القدیر حسرت حیدر آبادی، شیخ الحدیث علامہ نام ونسب: اسم گرامی:حضرت مولانا محمد عبدالقدیر صدیقی۔لقب:حسرت۔سلسلہ نسب اس طرح ہے:مولانا محمد عبدالقدیر صدیقی بن مولانا محمد عبدالقادر صدیقی۔والد کی طرف سے آپ کا سلسلۂ نسب حضرت صدیق اکبر سے اور والدہ ماجدہ کی طرف سے حضرت امام حسین سے ملتا ہے۔والد کی طرف سے صدیقی اور والدہ کی طرف سےحسینی ہیں۔ تاریخِ ولادت: آپ کی ولادت باسعادت 27/رجب المرجب 1288ھ کومحلہ قاضی پورہ حیدر آباد میں اپنے نانا حضرت میر پرورش علی خاں صاحب کے مکان میں ہوئی۔ تحصیلِ علم: آپ کی ابتدائی تعلیم گھر پر ہوئی، والد بزرگوار حضرت محمد عبد القادر صدیقی اور آپ کے ماموں حضرت سید محمد صدیق عرف خواجہ محبوب اللہ رحمۃ اللہ علیہما نے آپ کو تعلیم دی۔ مدرسہ دارالعلوم سے فراغت کے بعد آپ نے مولوی اور منشی فاضل کی تعلیم پنجاب یونیورسٹی سے حاصل کی۔ فنون سپاہ گری ۔۔۔
مزید
حسانِ پاکستان، حضرت مولانا ضیاء القادری بدایونی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ حضرت مولانا کا تاریخی نام ’’محمد فضل الرحمن ‘‘ عرفی نام ’’ محمد یعقوب حسین ‘‘ قلمی نام ضیاء القادری تخلص ’’ ضیاء ‘‘ اور خطابات لسان الحسان ، شاعر اہل سنت ، حسان پاکستا ن اور مورخ اہل سنت ملے ہوئے تھے ۔ ۲۶، رجب المرجب شب معراج نبوی ۱۳۰۰ ھ بمطابق ۲، جون ۱۸۸۳ء کو بعد نماز عشاء مدینۃالعلم بدایون ( بھارت ) میں تولد ہوئے ۔ آپ کے مورث اعلی مولاناخواجہ عبداللہ چشتی بدایون کے مایہ ناز عالم اور مشہور محدث و مفسر تھے ۔ چار سال کی عمر میں والدین کا سایہ عاطف سر سے اٹھ گیا اس لئے تربیت کا انتظام غالب و مومن کے شاگرد مولانا علی احمد خان نے کیا۔ تعلیم و تربیت : جب مولانا کی عمر سات سال ہوئی تو انہیں افاضل اساتذہ نے پڑ ھانا شروع کیا۔ پہلے قرآن مجید پڑھایا پھر۔۔۔
مزید
حضرت مولانا عبدالشکور نظامی کمبل پوش رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ درویش بزرگ حضرت صوفی عبدالشکور اکبر آبادی بن آگرہ (یوپی ۔ بھارت ) میں ۲۷، رجب المرجب ۱۳۱۱ھ ؍ ۱۸۹۴ء دو شنبہ کو صبح صادق کے وقت پیدا ہوئے ۔ تعلیم و تربیت : ان کے حقیقی نانا حضرت مولانا الحاج سید محبوب علی عطاء ، قادری سلسلے سے وابستہ تھے۔ مولانا عبدالشکور نے انہی کے دامن فیض میں تربیت پائی اور اس زمانے کے رواج کے مطابق عربی اور فارسی کی تعلیم انہی سے حاصل کی۔ (بروایت پروفیسر مرزا سلیم بیگ بحوالہ ماہنامہ نعت لاہور ’’سندھ کے نعت گو ‘‘ دسمبر ۲۰۰۰ئ) حضرت قبلہ سید نواب محمد خادم حسن صاحب زبیری اجمیری مرحوم کی صحبت نے آپ کو ایک اچھا خاصہ شاعر بنا دیا ۔ آپ نے استاد محترم کے متعلق قطعہ کہا ہے: خادم خادمان چشت گئے نیک سیرت تھے خود سرشت گئے آج خادم حسن زبیری بھی کیا کہوں خازن بہشت گئے بیعت : آپ سلسلہ ع۔۔۔
مزید
مفتی اعظم حضرت علامہ مبشر محمد الطرازی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ ۔۔۔
مزید
مولانا ابو الشاہ محمد عبد القادرشہید رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب: اسم گرامی: مولانا محمد عبد القادر شہید رحمۃ اللہ علیہ۔کنیت: ابوالشاہ۔سلسلہ نسب اس طرح ہے:مولانا الحاج ابو الشاہ محمد عبد القادر بن مولانا علامہ حکیم غلام محی الدین بن حضرت علامہ مولانا مفتی عبد الرحیم (تلمیذ ارشد اعلی حضرت امام احمد رضا خان بریلوی )۔علیہم الرحمۃ والرضوان۔ تاریخِ ولادت: 27/رجب المرجب1340ھ،مطابق 27/مارچ 1922ء کو مدینۃ الاولیاء احمد آباد شریف میں پیدا ہوئے ۔ تحصیل ِ علم: ابتدائی تعلیم والد ماجد سے حاصل کی اس کے بعد انجمن اسلامیہ ہائی سکول احمد سکول احمد آباد میں داخل ہوئے اور میٹرک کا امتحان پاس کیا ۔ 1946ء میں گجرات کالج احمد آباد سے ایف ۔اے کا امتحان نمایاں نمبروں سے پاس کیا ۔انہی دنوں محدث اعظم پاکستان مولانا سردار احمد آباد چشتی قادری،بریلی شریف سے مولوی سلطان حسن سنبھلی سے مناظرہ کرنے ۔۔۔
مزید