/ Thursday, 02 May,2024

نام سے تلاش

تاریخ سے تلاش

(418)  تلاش کے نتائج

شاہ ابو الحسن پھلواری

حضرت مولانا شاہ ابو الحسن پھلواری علیہ الرحمۃ ابو الحسن نام،فرد تخلص،حضرت شاہ نعمت اللہ پھلواری قدس سرہٗ کے صاحبزادے،مشہور عالم،صوفی،شاعر،دسویں رجب ۱۱۹۱ھ کو پیدا ہوئے، حضرت مولانا احمدی پھلواروی سے درسیات پڑھیں اور ۱۲۱۱ھ میں فارغ ہوئے، بیعت و اجازت و خلافت سب کچھ والد ماجد سے تھی،نہایت مرتاض، باخدا، صاحب اوقات بزرگ تھے،اعلیٰ درجہ کا شعر کہتے تھے،راسخ عظیم آبادی نے آپ سے مشورۂ سخن کیا،آپ کو مولوی اسمٰعیل دہلوی اور ان کےمتّبعین سے شدیدی نفرت تھی،سخاوت مرزا صاحب نے ‘‘بصائر’’ سرماہی کراچی شمارۂ اکتوبر ۱۹۶۲ھ صفحہ ۱۸۸ ؍پر لکھا ہےکہ سید احمد رائے بریلوی،مولوی اسمٰعیل،مولوی عبد الحئی سے شاہ ابو الحسن فرد کا ۱۲۳۹ھ میں پھلواری میں مناظرہ ہوا،۔۔۔۔۔۔۔ حضرت شاہ ابو الحسن فروقدس سرہٗ کا یہ حال تھا،مگر آپ کے صاحبزادے حضرت شاہ علی حبیب نصر کے بعد خانقاہ مجیبیہ کے جانشینوں نے آپ کے۔۔۔

مزید

غریب شاکر آزاد

حضرت مولانا غریب شاکر آزاد رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ۔۔۔

مزید

جان محمد لاہوری

مولوی جان محمد لاہوری رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ مولوی جان محمد لاہوری ۱۱۹۳ھ میں پیدا ہوئے۔عالمِ اجل،فاضل اکمل، حاوی فروع واصول،وعظ،متقی،صاحب خرق عادات تھے۔مدت تک آپ نے ہنگامۂ نشر علوم بذریعہ تدریس و تصنیفات کے گرم رکھا۔وعظ ایسا مؤثر کرتے تھے کہ بڑے بڑے گنہگار اپنے گناہوں سے توبۃ النصوح کرتے اور ہزاروں بے نماز نمازی ہوجاتے تھے۔آپ عامل بھی پورے درجہ کے تھے،سینکڑوں لوگوں کی آپ کے عمل سے حل مشکلات ہوجاتی تھیں۔آپ کے شاگردوں میں سے مولوی محمد عالم صاحب فاضل کھوڑی،ومولوی محمد کرامت اللہ ومولوی غلام محمد ملتانی ومولوی فخرالدین وغیرہ ہیں۔عرض پنجاب کا ایسا کوئی ضلع نہ ہوگا کہ جو آپ کے فیض سے محروم رہا ہو،وفات آپ کی بتاریخ ۱۰محرم ۱۲۶۸ھ میں واقع ہوئی اور ’’چراغ دین‘‘ تاریخ وفات ہےتصنیفات آپ کی حسبِ ذیل ہیں،زبدۃ التفاسیر والتذکیر وعظ میں اسّی جزوکی،رسالہ اثباتِ خلافت حضرت معاویہ،رس۔۔۔

مزید

گلزار شاہ کشوی

حضرت گلزار شاہ کشوی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ  ۔۔۔

مزید

سید شاہ محی الدین ویلوری

حضرت سید شاہ محی الدین ویلوری رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ سید شاہ محی الدین دیلوری۱۲۰۷ھ بمطابق ۱۷۹۳ءمیں پیدا ہوئے ۔عارف بزرگ،عالم اجل اور حافظ قرآن تھے۔فقہ،حدیث اور تفسیرمیں کامل مہارت رکھتے تھے۔دیلور میں ایک مدرسہ تعمیرکیا ۔ہمیشہ طلباء کی تدریس میں مشغول رہتے ۔علاقہ مدراس میں علم کی جو روشنی ہے وہ سب ان کے فیض عام کی جھلک ہے،تصانیف کثیرہ کے مالک تھے۔ان میں جواہر الحقائق ،فصل الخطاب ،اور جواہر السلوک وغیرہ مشہورو معروف ہیں ۔۳ محرم الحرام ۱۲۸۲ھ کو مدینہ طیبہ علی صا حبہاالصلٰوۃ والتحیتہ میں رحلت فرمائی ۔ان کے بڑے صاحب زادے مولوی رکن الدین ان کے جانشین ہوئے۔۔۔۔

مزید

شاہ صاحب عالم مارہروی

حضرت شاہ صاحب عالم  مارہروی رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب: سید شاہ صاحب عالم بن شاہ مخدوم عالم بن شاہ مقبول عالم ابن شاہ نجات اللہ بن شاہ برکت اللہ مارہروی(رحمۃ اللہ علیہم اجمعین) تاریخِ ولادت: آپ علیہ الرحمہ کی ولادت 26 /ربیع الاول1211 ھ،بمطابق ستمبر/1796ء میں ہوئی۔ سیرت وخصائص: آپ علیہ الرحمہ جلیل القدر عالم اور ایک بلند پایہ شیخِ کامل تھے۔ آپ"خاندانِ مارہرہ مطہرہ " کے چشم وچراغ تھے۔آپ اپنے خاندان کے علمی وروحانی وارث تھے۔آپ  اپنے سلسلہ کی ترویج وترقی کیلئے بہت کوشاں رہے۔تمامعلومِ متداولہ پر کامل مہارت رکھتے تھے۔عربی، فارسی ،اردو،ہندی کے زبردست شاعر وادیب تھے۔یہی وجہ ہے کہ مرزا غالب کے بہت سے خطوط آپ کے نام  ملتے ہیں۔ایک مقام پر مرزاغالب  نے "بطورِ مزاح " آپ کولکھا:"پیرومرشد کے سنِ ولادت کامادہ"تاریخ"ہےاور غلام کا"تاریخا"۔ آپ  مخلوق کی ذہنی واخلاقی تربیت فرماتے۔۔۔

مزید

خواجہ عبدالرسول قصوری

حضرت خواجہ عبدالرسول قصوری رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ حضرت خواجہ عبد الرسول ابن حضرت خواجہ غلام محی الدین قصوری دائم الحضور رحمہا اللہ تعالیٰ ۱۲۳۵ھ/۲۰۔۱۸۱۹ء میں بمقام قصور پیدا ہوئے۔ آپ کی ولادت سے ایک سال پہلے آپ کے والد ماجد نے تحفۂ رسولیہ میں آپ کی پیدائش، نام ، کنیت اور معمولات زندگی،یہاں تک کہ سال وفات بھی (اشارۃً) لکھ دیا تھا۔سن شعور کو پہنچے تو شہرئہ آفاق عالم اور جلیل المرتبت بزرگ والد ماجد حضرت مولانا غلام محی الدین قصوری رحمہ اللہ تعالیٰ کی خدمت میںزانوئے تلمذ طے کیا اور تمام مر وجہ علوم و فنون کی تحصیل کے ساتھ ساتھ سلوک کی منزلیں بھی طے کرتے رہے حتیٰ کہ سند فراغت اور سلسلۂ عالیہ قادریہ نقشبندیہ میںخلافت و اجازت سے مشرف ہوئے ۔ والد ماجد نے علوم دینیہ کی تدریس اور مریدین کی تربیت آپ کے سپرد فرمائی۔آپ بڑے مہمان نواز ، غریب پرور،درویشوں کے محب اور امراء سے مقر تھے ، جودو سخا میں۔۔۔

مزید

اخوند عبد الغفور صاحب سواتی قادری

امام المجاہدین شیخ الاسلام والمسلمین حضرت مولانا اخوند عبد الغفور صاحب سواتی قادری رحمہ اللہ تعالیٰ اسمِ گرامی:آپ کا نام عبد الغفور تھا۔ تاریخِ ولادت: مولانا اخوند عبد الغفور صاحب 1184ھ/1770ء میں پیدا ہوئے۔ تحصیلِ علم: آپ کو ابتداء ہی سے دینی تعلیم کا اشتیاق تھا چنانچہ ابتدائی کتب اپنے علاقہ کے علماء سے پڑھیں ، بعد ازاں پشاور کے مشہور زمانہ فاضل حضرت مولانا حافظ محمد عظیم پشاری رحمہ اللہ تعالٰی علیہ کی خدمت میں حاضر ہو کر تقریباً چار برس میں تمام کتبِ متداولہ کی تحصیل و تکمیل کی سند فراغت حاصل کی۔ بیعت وخلافت: شیخ المشائخ حضرت مولانا محمد شیعب حمۃ اللہ علیہ ساکن تورڈھیری کے دست اقدس پر سلسلۂ عالیہ قادریہ میں بیعت ہوئے۔اور سلاسل اربعہ میں ماذون و مجاز ہوئے۔  سیرت وخصائص: امام المجاہدین شیخ الاسلام والمسلمین حضرت مولانا اخوند عبد الغفور صاحب سواتی قادری رحمہ اللہ تعالیٰ صاحبِ تقو۔۔۔

مزید

عبدالغنی مجددی دہلوی

حضرت مولانا شاہ عبدالغنی مجددی دہلوی﷫۔۔۔

مزید

شاہ عبد العزیز اخوند

قطبِ عالم حضرت شاہ عبد العزیز اخوند رحمۃ اللہ علیہ اسمِ گرامی: آپ کا نام شاہ عبد العزیز اخوند دہلوی بن مولوی حکیم الہٰی بخش بن حافظ محمد جمیل تھا(رحمۃ اللہ علیہم)۔لقب: قطب العالم تھا۔ تاریخِ ولادت: آپ کی ولادت 1211 ھ میں ہوئی۔ تحصیلِ علم: شاہ عبد العزیز رحمۃ اللہ علیہ نے  اخوند برہان صاحب سے قرآن ِ پاک حفظ کیا،فارسی کی درسیات اور شرح ملا جامی مولانا کریم اللہ دہلوی سے پڑھیں، مشکوٰۃ کا درس شاہ عبد العزیز محدث سے لیا اور دیگر علماء سے مختلف علوم وفنون حاصل کئے۔ بیعت وخلافت: شاہ عبد العزیز رحمۃ اللہ علیہ حضرت محمد غوث شہید قادری رحمۃ اللہ علیہ کی خدمت میں حاضر ہوکربیعت کا شرف حاصل کیا اور ان کے خلیفہ مجاز بھی بنے۔ سیرت وخصائص: قدوۃ العلماء، قطب العالم حضرت شاہ عبد العزیز اخوند رحمۃ اللہ علیہ ولئ کامل، صاحبِ کرامت، عالمِ طریقت وشریعت وحقیقت اورمرجعِ عوام کے  ساتھ ساتھ علماء کے م۔۔۔

مزید