/ Thursday, 02 May,2024

نام سے تلاش

تاریخ سے تلاش

(418)  تلاش کے نتائج

فضل عمر کابلی مجددی

حضرت پیر طریقت فضل عمر ملا شور بازار کابلی مجددی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ  ۔۔۔

مزید

علامہ غلام حیدر راجکوٹی

حضرت علامہ غلام حیدر راجکوٹی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ  ۔۔۔

مزید

علامہ غلام ترنم امرتسری

حضرت علامہ غلام ترنّم امرتسری رحمۃ اللہ علیہ حضرت مولانا غلام محمد ترنم امر تسری کے ایک غریب کشمیری گھرانے میں ۱۹۰۰؁ء میں پیدا ہوئے، آپ کے والد کا نام عبد العزیزی تھا، آپ نے ابتدائی تعلیم کے بعد غربت وافلاس کی وجہ سے شال اور قالین بانی کافن سیکھا، پھر قالینوں کے ڈیزائنر ہوگئے، تحصیل علم کی وجہ سے اپنے استاذ حکیم فریزو الدین فیروز طفرائی کی خدمت میں پہونچا دیا، حکیم طغرائی کی توجہ سے منشی فاضل، ادیب فاضل کےامتحان میں کامیاب ہوئے، عربی کی ابتدائی کتابیں پروفیسر مولانا عبد الرحیم سے مطالعہ کیں، فقہ کی تحصیل فقیہہ عصر مولانا لمشی عبدالصمد خاں کشمیری مرحوم اور مشہور عربی ادیب،نامور عالم و محقق حضرت علامہ محمد عالم آسی امر تسری علیہما الرحمۃ سے کی اور یونیورسٹی کےمولوی فاضل کے امتحان میں امتیازی نمبر حاصل کیے، حکیم حاجی محمد علی، حکیم محبوب عالم اور حکیم فتح چند سے طب کے اسباق پڑھے، اور لاہور ک۔۔۔

مزید

مفتی غلام جان ہزاروی

حضرت علامہ مفتی غلام جان ہزاروی رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب: اسمِ گرامی:مولانا مفتی غلام جان ہزاروی۔کنیت:ابوالمظفر۔لقب:عبدالمصطفیٰ۔سلسلہ نسب اسطرح ہے:مولانا مفتی غلام جان ہزاروی بن مولانا احمد جی بن مولانا محمد عالم۔(علیہم الرحمہ) تاریخِ ولادت:  آپ کی ولادت باسعادت 1316ھ،مطابق 1896ءکو مقام"اوگرہ" تحصیل مانسہرہ ،ضلع ہری پور ہزارہ، پاکستان میں ہوئی۔ تحصیلِ علم: قرآنِ مجید اور فارسی نظم و نثر اور صرف و نحو کی ابتدائی کتابیں اپنے والدسے پڑھیں ۔اس کے بعد شوق علم میں "دہلی اور سہار ن پور "کی درس گاہوں میں بھی گئے ۔ مدرسہ عالیہ جامع مسجد آگرہ کے اساتذہ سے بھی کسبِ علم کیا ۔ مولانا غلام رسول (انّہی ضلع گجرات)سے "حمد اللہ اور زواہد ثلاثہ" کا درس لیا۔ "مینڈ ھو" ضلع اعظم گڑھ اور" گلاوٹی "ضلع بلند شہر میں معقول کی کتابیں پڑھیں۔ٹونک میں حضرت علامہ حکیم سید برکات احمد سے ریاضی اور معقولات میں است۔۔۔

مزید

حشمت علی خاں لکھنوی، شیر بیشہ اہلسنت، علامہ مولانا ، رحمۃ اللہ تعالی علیہ

حشمت علی خاں لکھنوی، شیر بیشہ اہلسنت، علامہ مولانا، رحمۃ اللہ تعالی علیہ نام ونسب:اسمِ گرامی:مولانا حشمت علی خان ۔کنیت:ابوالفتح۔القاب:شیربیشہ اہلسنت،غیظ المنافقین، مناظرِ اعظم ہند، سلطان المناظرین، معراج الواعظین ۔لکھنؤ کی نسبت سے "لکھنوی" کہلاتے تھے۔سلسلہ نسب اسطرح ہے: مولانا حشمت علی خان بن ابوالحفاظ نواب علی خان بن محمد حیات خان بن محمد سعادت خان بن محمد خاں۔علیہم الرحمۃ والرضوان۔آپ کےوالدِگرامی،حضرت مولانا ہدایت رسول رامپوری (خلیفہ اعلی حضرت علیہ الرحمہ )کے مرید تھے۔ تاریخِ  ولادت: آپ کی ولادت باسعادت 1319ھ،مطابق 1901کو لکھنؤمیں ہوئی۔ تحصیلِ علم: آپ ابتدائی  تعلیم اور حفظ قرآنِ کریم "مدرسہ فرقانیہ" کے اساتذہ سے دس برس کی عمر شریف میں مکمل کیا، اور تجوید کی سند بروایت حفص بارہ برس کی عمر میں حاصل کی، اور تیرہ برس کی عمر میں سند قرأت سبعہ اور چودھویں سال سند عشرہ حاصل ف۔۔۔

مزید

مفتی عبدالباقی ہمایونی

حضرت مولانا مفتی عبدالباقی ہمایونی  رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ سند الکاملین حضرت علامہ عبدالغفور ہمایونی قدس سرہ کونر ینہ اولاد تھی ۔ مولانا عبدالباقی آپ کے نواسہ اور آپ کی رحلت کے بعد پہلے سجادہ نشین مقرر ہوئے ۔ مولانا عبدالباقی بن میاں محمود بن میاں محمد شریف ۱۳۲۳ھ میں تولد ہوئے اور ۱۳۔ ۱۴سال کی عمر میں (علامہ ہمایونی قدس سرہ کے وصال کے بعد ) مسند نشین ہوئے۔ ان دنوں زیر تعلیم تھے اور کافیہ و کنز الد قائق کتابیں پڑھتے تھے۔ تعلیم و تربیت : آپ کے نانا جا ن نے آپ کی تعلیم و تربیت کیلئے گڑھی یاسین کے عالم مولانا مفتی محمد ابراہیم صاحب کو ہمایون شریف کی درسگاہ میں مدرس مقرر کیا تھا ۔ مسند نشین ہونے سے قبل بھی ان کے پاس تعلیم حاصل کی اور بعد مسند بھی شوق وذوق سے تعلیم کا سلسلہ جاری رکھا ۔ آپ نہایت ذکی و محنتی تھے۔ درسی نصاب کی تکمیل کے بعد فتاویٰ نویسی میں دلچپسی لی اور ۱۳۳۹ھ میں آپ فا۔۔۔

مزید

سہراب چراں

حضرت مولانا سہراب چراں﷫۔۔۔

مزید

حامد علی فاروقی

حضرت مولانا حامد علی فاروقی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ ضلع پر تاب گڈھ وطن،وہیں پیدا ہوئے،مدرسہ منظر اسلام بریلی کے اساتذہ مولانا نور الحسین رام پوری،مولانا رحم الٰہی منگلوری سے درسیات پڑھ کر ۱۳۴۰ھ میں سند تکمیل حاصل کی،اعلیٰ حضرت مولانا شاہ احمد رضا قدس سرہٗ سے دورِ طالب علمی ہی میں مرید ہوگئے تھے،فراغت کے بعد تجارت کو شغلہ بنایا، کمبل کے کاروبار کے سلسلہ میں ۱۹۲۲ھ میں رائے پور گئے،گاؤں گاؤں پھر تجارت کے ساتھ تبلیغی فریضہ انجام دینے لگے،اسی سنہ میں بغاوت کے جرم میں گرفتار کرلئے گئے،دوسال بعد رہائی پائی،رائے پور میں تعلیم کے فروغ اور اشاعت مذہب اہل سنت کے لیے کرایہ کے مکان میں مسلم یتیم خانہ قائم کیا، آل انڈیا کانگریس کمیٹی کی ورکنگ کمیتی کے ممبر تھے،نہر وشاستری کے ساتھ جیل کی رفاقت رہی،سیاسی بصیرت بہت بہتر تھی،بیعت بھی لیتے تھے،۲۶؍محرم ۱۳۸۸ھ کی صبح کو چار بجے وفات ہوئی،مرقد رائےپور میں ہے۔۔۔۔

مزید

منظور احمد مکان شیلفی

حضرت سید منظور احمد مکان شیلفی گوردا سپوری مجددی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ  ۔۔۔

مزید