/ Thursday, 02 May,2024

نام سے تلاش

تاریخ سے تلاش

(418)  تلاش کے نتائج

پیر سید چراغ علی شاہ

پیر سید چراغ علی شاہ نقشبندی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ (مستجاب الدعوات)  ۔۔۔

مزید

مخدوم امیر احمد عباسی

حضرت مخدوم امیر احمد عباسی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ مخدوم امیر احمد کا تعلق ضلع خیر پور میرس کے گوٹھ کھہڑا کے مشہور ’’مخدوم خاندان سے تھا‘‘ جس نے وادیِ مہران میں اسلامی احکام کے نفاذ میں مثالی خدمات انجام دی تھیں۔ اس خاندان کا سلسلہ نسب نبی اکرم نور مجسم ﷺ کے چچا حضرت عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ سے جا ملتا ہے۔ اس خاندان کے مورث اعلیٰ، حضرت محمد ابراہیم تیسری صدی ہجری کی ابتداء میں بغداد شریف کے بادشاہ معتصم باللہ عباسی کے عہد میں انہی کے حکم سے اسلام و سنیت کی تبلیغ کیلئے سندھ میں تشریف فرما ہوئے ، ان دنوں سندھ، عباسیہ حکومت سے وابستہ تھی۔ حضرت محدم ابراہیم نے حیدرآباد کے شمال میں ایک ٹیلہ پر قیام کیا اور تبلیغ دین کے اہم فریضہ میں مشغول رہے اور ۳۴۸ھ کو انتقال کیا۔ ابراہیم کی اولاد میں سے ایک بزرگ اسد اللہ جس کو ’’مخدوم الملک‘‘ کہا جاتا تھا۔ اکب۔۔۔

مزید

پیر امانت علی چشتی لاہوری

حضرت پیر امانت علی چشتی لاہوری رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ اسمِ گرامی: پیر طریقت حضرت مولانا ابوحقائق پیر سید امانت علی شاہ نظامی ابن حضرت پیر سید برکت علی شاہ چشتی صابری رحمۃ اللہ علیہما۔ آپ کا سلسلۂ نسب 35 واسطوں سے حضر ت امام موسیٰ کاظم رحمۃ اللہ علیہ سے جا ملتا ہے۔ تاریخ ومقامِ ولادت:آپ 2 صفر المظفر1322ھ / بمطابق اپریل 1901ء بروز پیر، موضع گلہوٹی سیدا ں، ڈاک خانہ کوٹ عیسٰی خاں، تحصیل زیرہ، ضلع فیروز پور (انڈیا) میں پیدا ہوئے ۔  بیعت وخلافت:آپ نے اپنے تایا زاد بھائی حضرت پیر سیدنا در علی شاہ رحمۃ اللہ علیہ کے دست مبارک پر سلسلۂ عالیہ چشتیہ نظامیہ میں بیعت ہوئے ۔ مرشد کامل نے آپ کو خلافت و اجازت سے بھی سر فراز فرمایا ۔ سیرت وخصائص: حضرت پیر امانت علی چشتی لاہوری رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ زاہد،عابد یادِ الٰہی میں مستغرق رہنے والے تھے۔ مشکل عقائد کو سہل انداز میں بیان فرماکر لوگوں کے ذہ۔۔۔

مزید

مفتی سید مسعودعلی قادری

استاذ العلماءحضرت علامہ مفتی سید مسعودعلی قادری  رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب: اسمِ گرامی:سیدمسعودعلی۔سلسلۂ نسب اسطرح ہے:حضرت علامہ مفتی سید مسعود علی قادری بن حافظ سید احمد علی بن سید قاسم علی بن سید ہاشم علی(رحہم اللہ تعالیٰ)۔ تاریخِ ولادت: آپ کی ولادت باسعادت  1327ھ،بمطابق 1909ء کو ضلع  علیگڑھ کے ایک قصبہ"بوڑھا گاؤں"میں ہوئی۔ تحصیلِ علم: ابتدائی تعلیم ضلع ایٹہ میں پائی۔1919ء میں مدرسہ لطفیہ جامع مسجد علی گڑھ میں مولانا عبد الرحمن سے عربی کی تعلیم شروع کی1921ء میں نواب ابو بکر خاں کے قائم کردہ مدرسہ عربیہ قادریہ دادوں ضلع علی گڑھ میں داخلہ لیا اور مولانا وجیہ الدین احمد خاں رامپوری،مولانا نعمانی اور قاری محی الدین ایسے فاضل اساتذہ سے اکتساب علم و فضل کیا۔1928ء  میں مدرسۂ عالیہ رامپور میں تعلیم حاصل کی، دیگر اساتذہ کے علاوہ مولانا فضل حق رامپوری اور ان کے فرزند گرامی۔۔۔

مزید

سید زین العابدین قادری

حضرت سید زین العابدین قادری جیلانی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ           آپ کا اصل نام احمد بخش تھا لیکن مشہور زین العابدین  کے نام سے ہوئے ہیں۔ آپ حضور غوث اعظم کی اولاد امجاد سے ہیں۔ آپ کے والد گرامی کا نام عبدالقادر المعروف حاجی  شاہ ہے۔ آپ کی ولادت باسعادت درگاہ نورائی شریف (حیدرآباد) سندھ ۱۳۳۲ھ ۲۳شوال المکرم پیر کی شب میں ہوئی ہے۔ آپ کی ولادت سے پہلے آپ کے والد کے پاس ایک فقیر آیا تھا اور یہ پیش گوئی فرمائی تھی کہ اے حاجی شاہ آپ کو ایک فرزند عطا ہوگا پیدا ہوتے ہی اس کے  سامنے دو دانت ہوں گے اور اس کا نام زین العابدین رکھنا۔ آپ کی ولادت ہوئی اس فقیر کی پیش گوئی کے مطابق دو سامنے والے دانت موجود تھے لیکن زین العابدین نام رکھنا آپ کے والد بھول گئے۔پھر وہ فقیر آیا اور دریافت کیاکہ آپ کو میری دعاء سے جو لڑکا ہوا ہے اس کا کیا نام رکھا ۔۔۔

مزید

علامہ ماجد علی حنفی جونپوری

حضرت علامہ ماجد علی حنفی جونپوری رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ۔۔۔

مزید

میاں علی محمد خاں (لبسی شریف)

حضرت میاں علی محمد چشتی رحمۃ اللہ علیہ اسمِ گرامی:آپ کا اسمِ گرامی  مجمع علم و عرفان حضرت الحاج میاں علی محمد خان  اور آپ کے والد کا نام حضر محمد عمر خاں تھا۔(رحمۃ اللہ علیہما) تاریخ ومقامِ ولادت:آپ علیہ الرحمہ  1299ھ/1881ء میں بلسی عمر خاں ، متصل ہر یانہ ضلع ہوشیار پور(بھارت) میں پیدا ہوئے۔ تحصیلِ علم: حضرت میاں علی محمد خاں رحمۃ اللہ علیہ نے اپنے نانا کی نگرانی میں افاضل اساتذہ سے درس نظامی کی تعلیم حاصل کی ، علم طب اور فنون سپر گری پر بھی خصوصی توجہ فرمائی ۔ آپ کے اساتذہ میں حضرت مولانا دین محمدمولانا حکیم محمد عبد اللہ  جگراونی اور مولانا مرید احمد خاں اپنے دور میں علم و فضل کے آفتاب دماہتاب ہوئے ہیں ۔ بیعت وخلافت:  مروجہ علوم  سے فارغ ہو کر ا پنے نانا اور مرشد گارمی کی خدمت میں حاضر ہوئے اور سلوک و معرفت کی تعلیم کے ساتھ ساتھ اپنے نانا اور مرشد گارم۔۔۔

مزید

پیر محمد عمر روحی

حضرت پیر محمد عمر روحی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ حضرت پیر ابو الرضا محمد عمر روحی ۷ اصفر المظفر ۱۳۱۸ھ ؍ ۱۶مئی ۱۹۰۰ء کو تولد ہوئے۔ ملازمت : مارچ ۱۹۱۷ء میں آپ جودھپور ریلوے میں بطور تار بابو ملازمت اختیار کی اور اس سلسلہ میں مختلف مقامات پر تعینات رہے۔ جون ۱۹۱۹ء میں انہوں نے مستقل ملازمت محکمہٗ تار و ڈاک میں اختیار کی اور مختلف مقامات پر بطور پوسٹ ماسٹر تعینات رہے۔ مارچ ۱۹۲۳ء کو ان کا تبادلہ ان کے آبائی وطن ’’ناوہ کچا من‘‘ میں ہوا۔ بیعت و خلافت: ناوہ کچا من میں جب ان کا تبادلہ ہوا تو یہیں ۱۹۲۳؁ء کے او آخر میں ان کی ملاقات حضرت میر سید محمد احمد صدیقی المتخلص بہ قاتل شاہ لکھنوی ( مدفون دربار عالم شاہ بخاری جامع کلاتھ کراچی ) سے ہوئی جو محکمہ ریلوے میں ملازم تھے اور اکثر اجمیر شریف سے قصبہ ناوہ آتے رہتے تھے۔ ان سے ملاقاتیں ہونے لگیں ، صحبت میں بیٹھنا نصیب ہوا، رنگ ۔۔۔

مزید

مصطفی رضا خاں نوری، مفتی اعظم ہند، علامہ مولانا

مصطفی رضا خاں  نوری بریلوی، مفتی اعظم ہند، علامہ مولانا، رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نام ونسب:اسمِ گرامی:حضرت مفتی اعظم قدس سرہ کا پیدائشی اور اصلی نام محمد ہے۔ والد ماجدنےعرفی نام مصطفٰی رضا رکھا۔فنِ شاعری میں آپ اپناتخلص"نوری" فرماتےتھے۔لقب:مفتیِ اعظم ہند ہے۔آپ امامِ اہلسنت مجددین وملت شیخ الاسلام امام احمد رضا خان رحمۃ اللہ علیہ کےچھوٹےصاحبزادےہیں۔ تاریخِ ولادت:حضور مفتی اعظم قدس سرہ22/ذی الحجہ 1310ھ7/جولائی 1893ء بروز جمعہ بوقتِ صبح صادق دنیا میں تشریف لائے۔ آپ کی جائےولادت محلہ رضا نگر ،سود اگر ان شہر بریلی شریف ، یوپی انڈیا  ہے۔ تحصیلِ علم:حضرت مفتی اعظم قدس سرہٗ نے اصل تربیت تو اپنے والد ماجد امام احمد رضا قدس سرہٗ سے پائی۔ علوم دینیہ کی تکمیل بھی اپنے والد ماجد اعلیٰ حضرت قدس سرہٗ سے کی۔فراغت: حضرت مفتی اعظم قدس سرہٗ ۱۳۲۸ھ/۱۹۱۰ء میں بہ عمر اٹھارہ سال خدا داد ذہانت ، ذوقق م۔۔۔

مزید