/ Monday, 29 April,2024

نام سے تلاش

تاریخ سے تلاش

(298)  تلاش کے نتائج

حضرت شاہ فتح محمد سلطان العارفین

حضرت شاہ فتح محمد سلطان العارفین رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ  ۔۔۔

مزید

خواجہ بہاء الدین نقشبند

خواجہ بہاء الدین نقشبند  رحمۃا للہ علیہ نام ونسب:اسم گرامی: سید  محمد۔لقب: بہاء الدین ،نقشبند۔والد کا اسم گرامی:سید محمد۔مکمل نام اس طرح ہے: خواجۂ  خواجگان خواجہ سید محمد بہاء الدین نقشبند﷫۔آپ﷫ کا خاندانی تعلق ساداتِ کرام سے ہے۔ تاریخِ ولادت: آپ کی ولادت باسعادت 4/محرم الحرام 718ھ مطابق 7/مارچ 1318ء کو’’قصر عارفاں‘‘جوبخارا کے مضافات میں واقع ہے،میں ہوئی۔ قبل از ولادت بشارت:  پیدائش سے پہلے حضرت بابا محمد سماسی﷫ نے آپ کے تولد مبارک کی بشارت دی تھی۔ تولد سے تیسرے روز آپ کے جد امجد آپ کو حضرت بابا قدس سرہ کی خدمت میں لے گئے۔ حضرت بابا نے آپ کو فرزندی میں قبول فرمایا اور اپنے خلیفہ سید امیر کلال ﷫سے آپ کی تربیت کے بارے میں عہد لیا ۔بچپن  ہی سے ولایت کے آثار اور کرامت و ہدایت کے انوار آپ کی پیشانی سے ظاہر و آشکارا تھے۔ تحصیلِ علم:  بچپن۔۔۔

مزید

حضرت سیدعلاؤالدین لاہوری

حضرت سیدعلاؤالدین لاہوری رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ اسمِ گرامی: آپ رحمۃ اللہ علیہ کااسمِ گرامی سید علاؤ الدین تھا۔ بیعت وخلافت: آپ شیخ سراج الدین رحمۃ اللہ علیہ کے مرید وخلیفہ تھے۔ سیرت وخصائص: حضرت سیدعلاؤالدین لاہوری رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ  ابتدائی زمانے میں مالدار اور غنی ہونے کی وجہ سے نہایت ہی شان و شوکت سے رہا کرتے تھے مگر جب شیخ سراج الدین رحمۃ اللہ علیہ کے مرید ہوئے تو سب کچھ چھوڑ کر فقیرانہ اور مستانہ وار گوشہ نشینی اختیار کرلی۔ شیخ علاؤالدین بڑے سخی آدمی تھے اور بے انتہا خرچ کیا کرتے تھے۔ آپ کا خرچ اتنا زیادہ تھا کہ جس پر بادشاہ وقت کو بھی رشک ہوتا تھا، یہ حالت دیکھ کر اس وقت کا بادشاہ کہا کرتا تھا کہ میرا خزانہ شیخ کے باپ کے پاس ہے جو انہیں خرچ کرنے کے لیے دیا ہے۔ اسی مغالطے کی بنا پر بادشاہ نے حکم دیا کہ شیخ میرے شہر سے باہر سنار گاؤں میں چلے جائیں، چنانچہ اس گاؤں میں پہنچ کر ۔۔۔

مزید

حضرت میر سید عبداللہ حسینی

حضرت میر سید عبداللہ حسینی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ میر سید عبداللہ حسینی: اصیل الدین لقب تھا،علم تفسیر و فقہ انشاء اور تالیف میں اپنا نظیر نہ رکھتے تھے،زبان گوہر فشاں آپ کی مفسر حقائق صحف آسمانی تھی اور باطن خجۃ آثار آپ کا مصدر انوار ربانی تھا،خاقان سعید کے عہد میں آپ نے شیراز سے ہجرت کر کے ہرات میں سکونت اختیار کی،ہفتہ میں ایک دفعہ مدرسہ گوہر شاد آغا میں وعظ و نصائح خلق اللہ میں مشغول ہوتے اور ماہ ربیع الاول میں آنحضرتﷺکے سنن و سیر کے بیان میں مواظبت کر کے طوائف انام کو محظوظ و مسرور کرتے۔سیر مین کتاب درد الدرر اور رسالہ مزارات ہرات اور معراج الاعمال تصنیف فرمائے اور ۱۷؍ربیع الاول ۸۰۳؁ھ میں وفات پائی۔تاریخ وفات آپ کی شہنشاہ عالم ہے۔ (حدائق الحنفیہ)۔۔۔

مزید

حضرت شیخ الاسلام شیخ سعداللہ کمندردی فراز لکھنوی

حضرت شیخ الاسلام شیخ سعداللہ کمندردی فراز لکھنوی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ  ۔۔۔

مزید

حضرت خواجہ شبلی پانی پتی

حضرت خواجہ شبلی پانی پتی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ آپ اپنے والد شیخ جلال الدین پانی پتی رحمۃ اللہ علیہ کے مرید اور خلیفہ تھے ظاہری علوم میں یکتائے زمانہ تھے باطنی علوم میں کمال حاصل کیا اور راہ طریقت میں گامزن ہوئے تجرید و تفرید میں کمال پایا اہل دنیا اور علایق دنیا سے ہمیشہ دور رہے صاحب سیر الاقطاب لکھتےہیں کہ آپ مجالس سماع برپا کرتے اور ذوق و مستی میں وجد کرتے چونکہ آپ کی ٹانگیں کسی جسمانی بیماری سے بیکار ہوچکی تھیں۔ آپ چلنے پھرنے سے معذور تھے مگر مجلس سماع میں وجد اور رقت میں یہ رکاوٹ سامنے نہ آتی تھی۔ آپ سب سے زیادہ وجد کرتے بعض اوقات آپ رقص و وجد کی حالت میں چھت تک جا پہنچتے ایک بار وجد کی ایسی ہی حالت میں آپ کے چچا شیخ اواش موجود تھے آپ نے آگے بڑھ کر آپ پر ہاتھ رکھا اور فرمایا شبلی یہ تو اظہار کرامت ہے اور کرامت برسر مجلس نہیں دکھائی جاتی اس دن کے بعد آپ نے کبھی وجد و رقت کا اظہار نہیں ف۔۔۔

مزید

حضرت شیخ کبیر چشتی احمد آبادی

حضرت شیخ کبیر چشتی احمد آبادی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ  آپ حضرت شیخ فرید بن عبدالعزیز صوفی حمید الدین ناگوری قدس سرہم کی اولاد میں سے تھے اور اس سلسلہ میں مرید بھی تھے علوم ظاہری اور باطنی میں کمال حاصل تھا۔ آپ کی کتاب ضوء المصباح بڑی بلند پایہ تصنیف ہے آپ کافی عرصہ ناگور میں رہے مگر جب ناگور میں ہند و مسلم فساد ہوا تو آپ ناگور کو چھوڑ کر گجرات چلے گئے اور وہاں بتاریخ پنجم ماہ ربیع الاول ۸۵۸ھ میں فوت ہوئے۔ بجنت چو رفت از جہاں فناکبیر آں شہ پیر برناد پیربتاریخ ترحیل آن شاہ دینبگو قبلہ اہل جنت کبیر۸۵۸ھ۔۔۔

مزید

شیخ ابوالفتح جونپوری

حضرت شیخ ابوالفتح جونپوری رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ  آپ اپنے جد امجد قاضی عبدالمقتدر کے تلمیذ و مرید تھے اور اپنے دادا ہی کے طریقہ پر قائم رہے جوبڑے عقل مند عالم تھے اور انہی کی وصیت کے مطابق درس و تداریس اور عوام کو فائدہ پہنچانے میں مشغول رہے۔ عربی زَبان میں قصیدے اور فارسی زَبان میں اشعار کہا کرتے تھے۔ آپ کے قاضی شہاب الدین سے اصول علمِ کلام اور فقہی مسائل میں بہت مناظر ہوئے تھے۔ سیاہ بلی کے پسینہ کو شیخ پلید کہتے تھے اور قاضی صاحب طاہر اور یہ بات ان رسائل کے اندر بھی موجود ہے جو اس بحث پر لکھے گئے ہیں۔ آپ کی اولاد میں سے بعضوں کا بیان ہے کہ شیخ ابوالفتح موالیوں کی طرح بد زَبان تھے وہ اپنے مخالفوں کو غصہ کی حالت میں گالیاں دیتے تھے۔ ممکن ہے کہ مناظرے کے وقت ان کی یہ حالت ہوجاتی ہو یا دیدہ و دانستہ دشمنوں کو بُرا کہتے ہوں۔ واللہ اعلم بالصواب۔لوگ کہتے ہیں کہ آپ کے گھر میں سونے کی بارش ہ۔۔۔

مزید

حضرت بندگی ابوالمکارم اسماعیل چشتی

حضرت بندگی ابوالمکارم اسماعیل چشتی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ  ۔۔۔

مزید

یعقوب بن ادریس

قرہ یعقوب۔۔۔

مزید