/ Friday, 03 May,2024

نام سے تلاش

تاریخ سے تلاش

(196)  تلاش کے نتائج

حضرت سلطان بالادین اویسی

حضرت سلطان بالادین اویسی رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب: اسمِ گرامی: سلطان بالادین اویسی۔لقب: سلطان العرفاء۔سلسلہ نسب اسطرح ہے: حضرت سلطان بالادین اویسی بن مولاناصالح محمداویسی بن سلطان العاشقین حضرت خواجہ عبدالخالق اویسی رحمۃ اللہ علیہم۔ تحصیل علم: آپ کی تعلیم وتربیت  اپنےوالدکی زیرِنگرانی ہوئی ۔آپ کےوالدگرامی ایک متبحر عالم اورعارف باللہ تھے۔ آپ علومِ شرعیہ میں مہارتِ تامہ رکھتےتھے۔ بیعت وخلافت: آپ کی روحانی تربیت حضرت خواجہ عبدالخالق اویسی کےزیرِ سایہ ہوئی،اورصاحب السیر حضرت خواجہ محکم الدین سیرانی اویسی کےدستِ حق پرست پربیعت ہوئے،اورخلافت حاصل ہوئی۔اسی طرح حضرت خواجہ عبدالخالق نےسلسلہ عالیہ اویسیہ میں خلافت واجازت عطاءفرمائی۔ سیرت وخصائص: سلطان العرفاء،پیکرِ عشق وفاء،صاحبِ علم ومعرفت حضرت خواجہ عبدالخالق اویسی علیہ الرحمہ۔آپ علم وعمل،عبادت وریاضت،تقویٰ وطہارت میں بےمثال تھے۔ہروق۔۔۔

مزید

حضرت سید قطب الدین حجروی

حضرت سید قطب الدین حجروی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ قطب الدین نام، قطب الانام لقب، سیّد صدر الدین بن سید عبدالرزاق ﷫ صاحبِ حجرہ کے نامور فرزندِ ارجمند تھے۔ جامع کمالاتِ ظاہری و باطنی تھے۔ علم وحلم، زہد و ورع، عبادت و ریاضت اور جُو دو سخا میں یگانۂ آفاق تھے۔ تمام عمر طلبہ و مریدین کی تہذیب و تکمیل میں گزاری۔ ایک خلقِ کثیر نے آپ کی ذاتِ گرامی سے اکتسابِ فیض کیا۔ نقل ہے ایک دفعہ آپ کے جدِّ بزرگوار سیّد عبدالرزاق بیمار ہوگئے، جب بیماری طویل ہوگئی تو آپ کے والدِ ماجد سیّد صدر الدین نے بارگاہِ خداوندی میں منّت مانی کہ میں اپنے پدر بزرگوار کی صحبت یابی کے لیے اپنے بیٹے قطب الدین کو تصدق کردوں گا۔ ابھی آپ نے یہ بات پُوری بھی نہ کہی تھی کہ قطب الدین جن کی عمر اس وقت چودہ برس کی تھی اپنی جگہ سے اُٹھے اور اپنے جدِ امجد کے گرد سات بار طواف کیا اور دادا جان کی دستار مبارک کو چار پائی سے اُٹھا کر اپنے سر پر ۔۔۔

مزید

حضرت شاہ نیازاحمد بریلوی

حضرت شاہ نیازاحمد بریلوی رحمتہ اللہ علیہ نام ونسب:اسم گرامی:راز احمد۔تخلص:نیازاحمد۔اب اسی تخلص سےمعروف ہیں۔والدکااسم گرامی:شاہ محمدرحمت اللہ ہے۔آپ سلسلہ عالیہ نقشبندیہ قدیمہ میں صاحبِ ارشادتھے۔حضرت خواجہ فخرالدین دہلوی علیہ الرحمہ سےخاص تعلق تھا۔خواجہ صاحب آپ کابےحدادب کرتےتھے۔ آپ والدکی  طرف سے علوی سیدہیں اوروالدہ کی طرف سے حسینی ورضوی ہیں۔آپ کی والدہ محترمہ مولانا سعدالدین کی صاحبزادی تھیں،اورمولاناسعدالدین حضرت شیخ  کلیم اللہ شاہ جہاں آبادی علیہ الرحمہ کےخلیفہ تھے۔آپ کے اجدادشاہان بخاراسے تھے۔آپ کے اجدادمیں حضرت شاہ آیت اللہ علوی تاج و تخت چھوڑکرملتان تشریف لائے۔ان کے پوتے شاہ عظمت اللہ ملتان سے سرہند میں آکررہنے لگے۔وہاں سے حضرت شاہ رحمت اللہ علوی دہلی تشریف لائے۔ تاریخِ ولادت: آپ کی ولادت باسعادت 1173ھ میں سرہندمیں ہوئی۔ تحصیل ِ علم: آپ کی والدہ ماجدہ جو رابعۂ ۔۔۔

مزید

حضرت سید قطب الدین گیلانی

حضرت سید قطب الدین گیلانی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ۔۔۔

مزید

حضرت مولوی حافظ علیم اللہ نگرامی

حضرت مولوی حافظ علیم اللہ نگرامی (اودھ) رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ۔۔۔

مزید

حضرت شاہ حفیظ اللہ چشتی

حضرت شاہ حفیظ اللہ چشتی (سافی پور) رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ۔۔۔

مزید

شاہ فضل رسول قادری بدایونی

سیف اللہ المسلول معین الحق شاہ فضلِ رسول قادری بدایونی رحمۃ اللہ علیہ  نام ونسب:اسمِ گرامی:حضرت شاہ فضلِ رسول۔لقب:سیف اللہ المسلول،معین الحق ۔حضرت شاہ آلِ احمداچھےمیاں رحمہ اللہ تعالٰی کے ارشاد کے مطابق آپ کا نام فضلِ رسول رکھا گیا ۔سلسلۂ نسب اسطرح ہے:حضرت شاہ فضل ِرسول بدایونی بن عین الحق  حضرت شاہ عبد المجید بد ایونی،بن شاہ عبد الحمید بدایونی۔علیہم الرحمہ۔آپ کاسلسلہ نسب والدِ ماجد کی طرف سے جامع القرآن حضرت عثمانِ  غنی رضی اللہ تعالی عنہ تک اور والدہ ماجدہ کی طرف سے رئیس  المفسرین حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالی عنہما تک پہنچتا ہے۔ تاریخ ِولادت: آپ کی ولادت باسعادت ماہِ صفر المظفر 1213ھ،مطابق1798ءکوبدایوں(انڈیا) میں پیداہوئے۔ تحصیلِ علم:صرف و نحوکی ابتدائی تعلیم جدا مجد  اور والد ماجد سے حاصل کی۔ بارہ برس کی عمر میں مزید تعلیم حاصل کرنے کے لیے پاپیادہ لکھنؤ ک۔۔۔

مزید

حضرت شاہ عبدالرزاق خالص پوری

حضرت شاہ عبدالرزاق خالص پوری رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ۔۔۔

مزید

حضرت علامہ سلیم الدین عثمانی

حضرت علامہ سلیم الدین عثمانی(قطب جے پور) رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ خاندان عثمانی بد ایوں کے ممتاز فرد حضرت مولانا مفتی درویش محمد المتوفی ۱۱۸۳ھ کے پوتے۔(قاضی فرید الدین المقتول ۱۲۰۵ھ) کے پوتے،قاضی ھافظ حسیب الدین المتوفی ۱۲۹۴ھ کے بڑے صاحبزادے،سال ولادت ۱۲۵۶ھ، ریاست جے پور کے اعلم علماء تھے،علوم کی تحصیل و تکمیل اپنے ماموں حضرت مولانا رشید الدین فاروقی،اور مولوی مستجاب الدین صاحب سے کی۔حضرت شاہ حبیبی الرحمٰن جمالی قدس سرہ کے مرید وخلیفہ تھے،علم ہئیت میں خاص ملکہ تھا، بہترین واعظ اور خطیب تھے،تسلیم تخلص کرتے تھے،چھیالیس ۴۶ برس کی عمر میں پچیسویں ۲۵ جمادی الثانیہ ۱۲۵۶ھ بروز سہ شنبہ بوقت ظہر وفات پائی، ‘‘خاصۂ خدا’’ تاریخ ہے،مرقد نارنول میں ہے،تصنیف میں تشریح القرآن یادگار ہے،۔۔۔ اعلیٰ حضرت تاج الفحول بد ایونی قدس سرہٗ سے بوجہ قرابت خامدانی خصوصی تعلق خاطر تھا،تاج الفحول علی۔۔۔

مزید

حضرت شیخ نوراللہ محمد گجراتی

حضرت شیخ نوراللہ محمد گجراتی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ۔۔۔

مزید