/ Friday, 03 May,2024

نام سے تلاش

تاریخ سے تلاش

(196)  تلاش کے نتائج

شیخ حافظ محمد صدیق قادری بانیِ خانقاہ بھرچونڈی شریف

شیخ حافظ محمد صدیق قادری بانیِ خانقاہ بھرچونڈی شریف رحمۃ اللہ علیہ      نام ونسب:اسم گرامی:حافظ محمدصدیق بھرچونڈی۔لقب:خورشید ِولایت۔سلسلۂ نسب اسطرح ہے: شیخ حافظ محمد صدیق قادری،بن میاں محمد ملوک (علیہماالرحمہ)آپ کے خاندان کے لوگ عرب سے کیچ مکران کے راستے سندھ میں داخل ہوئے، اور بھرچونڈی شریف سے تین میل دور ایک جگہ پر ڈیرہ لگایا اور پھریہیں آباد ہوگئے۔ تاریخ ِ ولادت: آپ کی ولادت باسعادت تقریباً 1234ہجری بمطابق1818ءکو بھرچونڈی شریف ضلع گھوٹکی صوبہ سندھ میں ہوئی۔ تحصیلِ علم:ابتدائی تعلیم اپنے  گھر کے نزدیک مکتب میں حاصل کی ۔اس کے بعد موضع جندو ماڑی احمد پور شرقیہ کے ایک مدرسہ میں داخلہ لیا۔آپ کی عمر بارہ برس کی تھی کہ آپ کی والدہ ماجدہ آپ کو حضرت پیر سید حسن شاہ صاحب جیلانی علیہ الرحمۃ  کی خدمت میں بھرچونڈی شریف لے گئیں۔ آپ نے بڑی  شفقت  سے آ۔۔۔

مزید

شاہ ارشاد حسین رامپوری

حضرت مولانا مفتی شاہ ارشاد حسین رام پوری رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب:اسم گرامی:حضرت مولانامفتی ارشادحسین۔لقب:نبراس العلماء،سراج الفقہاء،قطب الارشاد وغیرہ۔رامپورکی نسبت سے"رامپوری" کہلاتےہیں۔سلسلہ نسب اس طرح ہے:مولانا ارشاد حسین بن مولانا حکیم احمد حسین بن غلام محی الدین بن فیض احمدبن شاہ کمال الدین بن شیخ زین العابدین عرف میاں فقیراللہ بن حضرت خواجہ محمد یحیٰ بن امام ربانی مجددالف ثانی حضرت شیخ احمد سرہندی ۔علیہم الرحمۃ  والرضوان تاریخِ ولادت:آپ کی ولادت باسعادت 14/صفرالمظفر1248ھ،مطابق نومبر/1832ءکومحلہ پیلا تالاب شہرمصطفیٰ آبادعرف رام پور(انڈیا)میں ہوئی۔ قبلِ ولادت بشارت:عارف باللہ حضرت حاجی محمدی علیہ الرحمہ(جن کامزارشریف پاک توپ خانہ روڈ رامپورمیں مرجعِ خلائق ہے) نےحضرت مولاناحافظ عنایت اللہ خان رامپوری سےان کےاصرارِ بیعت پرایک دن فرمایا:"تم ابھی تعلیم حاصل کرو،ایک قطبِ وقت کاظہور۔۔۔

مزید

حضرت مولانا نذیر علی فتح پوری

حضرت مولانا نذیر علی فتح پوری رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ۔۔۔

مزید

امداد اللہ مہاجر مکی، حاجی

امداد اللہ مہاجر مکی، حاجی  نام ونسب:حاجی امداد  اللہ بن حافظ محمد امین،بن حافظ شیخ بڈھا ،بن حافظ شیخ بلاقی علیہم الرحمہ  ۔آپ کے والدین نے آپ کا نام امداد حسین  رکھا۔عرفی نام امداداللہ مہاجر مکی اورتاریخی نام ظفر احمد ہے۔آپ فاروقی النسب ہیں۔ تاریخِ ولادت:آپ کی  ولادت 22/صفر1233ھ /مطابق29/دسمبر1817ء،بروز پیر بمقام نانوتہ ضلع سہارنپور(انڈیا)  میں ہوئی ۔ تحصیلِ علم:حفظ اپنے گھر کے قریبی مکتب میں کیا۔فارسی کی ابتدائی کتب علامہ مملو ک علی علیہ الرحمہ ۔ مشکو ٰۃ شریف اور دیگر کتب ِحدیث اور مثنوی شریف  مولانا قلندر بخش جلال آبادی سے پڑھیں ۔حصن حصین اور فقہ اکبرمولانا عبد الرحیم سےپڑھیں۔آپ کاشماراپنے وقت کےجیدعلماءوعرفاءمیں ہوتاتھا۔ بیعت وخلافت:سرکارِ دوعالم ﷺکے اذن سے شیخ نور محمد چشتی جھنجھانوی  کے دستِ حق پرست پر سلسلہ چشتیہ صابریہ  میں بیعت ہ۔۔۔

مزید

شیخ امیر احمد مینائی

شیخ امیر احمد مینائی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ۔۔۔

مزید

تاج الفحول مولانا شاہ عبد القادر بد ایونی

تاج الفحول مولانا شاہ  عبد القادر بد ایونی رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب: اسم گرامی:شاہ عبدالقادر۔لقب:تاج الفحول،محبِ رسول،مظہرِ حق،شیخ الاسلام فی الہند۔سلسلہ نسب اسطرح ہے: تاج الفحول حضرت علامہ مولاناشاہ عبدالقادربدایونی بن حضرت سیف اللہ المسلول مولانا شاہ فضل رسول بد ایونی  بن عین الحق شاہ عبدالمجیدبدایونی بن شاہ عبدالحمیدبدایونی۔علیہم الرحمہ۔ تاریخِ ولادت:  آپ کی ولادت باسعادت 17/رجب المرجب 1253ھ،مطابق  اکتوبر/1837ءکوپیداہوئے۔ تحصیلِ علم: آپ کی رسم تسمیہ خوانی آپ کے جد محترم نے فرمائی۔ بعد ازان تعلیم کا سلسلہ شروع ہوا حضرت مولانا نور احمد صاحب نے کمالات علمیہ میں آپ کو معراج کمال تک پہنچایا ۔ اس کے بعد آپ نے استاذ الاساتذہ امام الوقت  مجاہدِ جنگ آزادی حضرت مولانا فضل حق خیر آبادی سے شرف تلمذ حاصل کیا۔ استاذ کو اپنے تلامذہ میں سے آپ پر ناز تھا۔مولانافضلِ حق آپ پر۔۔۔

مزید

محمد کامل ولید پوری اعظمی

محمد کامل نام، حضرت امام اعظم کی اولاد امجاد سے تھے، اپنے گاؤں ولید پور ضلع اعظم گڈھ میں ۲ نومبر ۱۸۲۳ء میں پیدا ہوئے، پندرہ برس کی عمر فرنگی محل کے علماء کی خدمت میں آکر درسیات پڑھی، حضرت سید شاہ عبد العلیم لوہاری سےسلسلۂ قادریہ میں مرید ہوئے، بارہ برس پیر کی خدمت میں رہ کر تکمیل سلوک کی، اور اجازت وخلافت سے سر فراز ہوئے، ۱۸۵۹ء میں دیانت داری ومعدات گستری کی بناء پر جون پور کےمنصف مقرر ہوئے، مسجد اٹالہ جونپور تعمیر کردہ سلطان ابراہیم شرفی کی مرمت صرف خاص سےکرائی، ۸۶برس کی عمر میں ۶ جمادی الثانیہ ۱۳۲۲ھ کو انتقال ہوا، حضرت شاہ صوفی محمد جان ولید پوری جانشین ہوئے، ہر سال وقت مقررہ پر عرس ہوتا ہے، موجودہ سجادہ نشین شاہ مختار احمد ہیں۔ (ماہنامہ صوفی بنار، تاریخ شیراز ہند جون پور)۔۔۔

مزید

حضرت مولانا سید عبد الصمد سہسوانی

حضرت مولانا سید عبد الصمد سہسوانی رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب: اسمِ گرامی: سیدعبدالصمد۔لقب:علاقہ سہسوان کی نسبت "سہوانی" کہلاتےہیں۔والدکااسمِ گرامی:سیدغالب حسین حسینی علیہ الرحمہ۔خاندانی نسبت وتعلق  حضرت قطب المشائخ خواجہ ابو یوسف مودود چشتی رحمۃ اللہ علیہ سےہے۔ تاریخِ ولادت: آپ کی ولادت باسعادت بروزجمعۃ المبارک14/شعبان المعظم 1269ھ،مطابق 20مئی/1853ءکواپنےآبائی مکان محلہ محی الدین پور،شہرسہسوان صوبہ یوپی انڈیامیں ہوئی۔ تحصیلِ علم: آپ نےاپنے خالہ زاد بھائی حضرت مولانا حکیم سخاوت حسین انصاری سے تعلیم شروع کی، سات برس کی عمر میں حفظ قرآن سے فراغت پائی، گیارہ برس کی عمر میں صرف ونحو اور علوم شرعیہ کی تعلیم متوسطات تک پانے کے بعد حضرت تاج الفحول مولانا شاہ عبد القادر قدس سرہٗ کے حقلۂ درس میں شریک ہوئے،اور علوم و فنون کی تکمیل کی، حضرت سیف اللہ المسلول اور حضرت مولانا شاہ نور احمد قدس سرہ۔۔۔

مزید

وصی احمد محدث سورتی،امام المحدثین، علامہ شاہ محمد

وصی احمد محدث سورتی،امام المحدثین، علامہ شاہ محمد  نام ونسب: اسمِ گرامی:وصی احمد۔لقب:شیخ المحدثین۔علاقہ"سورت"کی نسبت سے سورتی کہلاتے ہیں۔سلسلۂ نسب اسطرح ہے: مولانا وصی احمد محدث سورتی بن مولانا محمد طیب بن مولانا محمد طاہربن محمد قاسم بن محمد ابراہیم۔(علیہم الرحمہ)آپ علیہ الرحمہ کا شجرۂ نسب  صحابیِ رسول،حضرت سہیل بن حنیف  رضی اللہ عنہ سے ملتا ہے۔ اور آپ اپنے نام کے ساتھ حنفی اور حنیفی لکھا کرتے تھے۔ تاریخِ ولادت: آپ کی ولادت باسعادت 1252ھ،مطابق 1836ءکو"راند یر" ضلع سورت، ہند وستان میں ہوئی۔ تحصیلِ علم: ابتدائی تعلیم اپنے والدِگرامی مولانا محمد طیب سورتی سے حاصل کی۔ مسجدِ فتح پور دہلی میں قیام کیا۔ اُس وقت مسجد فتح پور میں حضرت مفتی محمد مسعود محدث دہلوی درس و تدریس میں مصروف تھے۔ اُن کے ہی مشورے پر مدر سۂ حسین بخش میں داخلہ لیا اور علماء و فضلاء سے صرف و نحو، تفسیر و ۔۔۔

مزید