/ Monday, 29 April,2024

نام سے تلاش

تاریخ سے تلاش

(281)  تلاش کے نتائج

حضرت علامہ لمعان الحق انصاری لکھنوی

حضرت علامہ لمعان الحق انصاری لکھنوی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ۔۔۔

مزید

ہدایت اللہ رامپوری

حضرت مولانا ہدایت اللہ رامپوری رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ نام ونسب: آپ کا اسمِ گرامی مولانا ہدایت اللہ بن مولانا رفیع اللہ خان ہے۔ آپ کا آبائی وطن سوات تھا۔ مقامِ ولادت: آپ مولانا رفیع اللہ خان کے گھر محلّہ الف خان رام پور میں پیدا ہوئے، لیکن ہمیں تاریخِ ولادت بسیار کوشش کے باوجود نہ مل سکی۔ تعلیم وتربیت: ابتدائی کتابیں والدِ ماجد سے پڑھیں، صرف ونحوحافظ غلام علی سے اور منطق میر زاہد تک مولانا جلال الدین (المتوفّٰی 1313ھ) سے حاصل کی۔پھرحضرت علامہ مولانا فضلِ حق خیر آبادی علیہ الرحمۃ کے ورودِ رام پور کے بعد حلقہ تلامذہ میں داخل ہوکر تمام علو م وفنون میں کمال حاصل کیا، اور حدیث مولانا عالم علی حسینی نگینوی (المتوفّٰی 1295ھ)  سے حاصل کی۔ بیعت وخلافت: اپنے استاذِگرامی مولانا جلال الدین علیہ الرحمۃ کےبرادرِ اصغر حضرت شاہ چھوٹے میاں علیہ الرحمۃ کے دستِ حق پرست پرسلسلۂ عالیہ قادریہ میں بیع۔۔۔

مزید

حضرت مولانا قاضی عبدالرزاق صدیقی

حضرت مولانا قاضی عبدالرزاق صدیقی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ۔۔۔

مزید

حضرت علامہ مفتی عبدالغفور ہمایوں شکارپوری

حضرت علامہ مفتی عبدالغفور ہمایوں شکارپوری رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ۔۔۔

مزید

حضرت مولانا سید اخلاص حسین پھپھوندوی

حضرت مولانا سید اخلاص حسین پھپھوندوی رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب: اسم گرامی: مولانا سید اخلاص حسین۔پھپھوند  علاقے کی نسبت سے ’’پھپھوندوی‘‘ کہلاتے ہیں۔سلسلہ نسب اس طرح ہے:حضرت مولانا سید اخلاص حسین پھپھوندوی  بن  سید انوار  حسین  بن سید غالب حسین۔علیہم الرحمۃ۔خاندانی تعلق قطب المشائخ حضر ت خواجہ ابو یوسف چشتی علیہ الرحمہ سےہے۔مولانا خواجہ سید عبدالصمد ابدال  علیہ الرحمہ آپ کےبرادر عم زاد اور’’ علمائے اہل سنت‘‘ کے مستقل صدر تھے۔انہوں نے آپ کی ولادت سے پہلے ہی آپ کانام اخلاص حسین ،اور اپنی چچی کو برکت کےلئے اپنا کرتہ پیش کردیا تھا۔اسی طرح آپ کاسارا خاندان علم وفضل،ورع وتقویٰ میں اپنی مثال آپ ہے۔(تذکرہ علمائے اہل سنت:29) تاریخِ ولادت: آپ کی ولادت باسعادت تقریباً 1281ھ،مطابق1865ء کواپنے آبائی مکان سید واڑہ سہسوان ضلع ۔۔۔

مزید

حضرت مولانا سید عبد العزیز انبیٹھوی

 حضرت مولانا سید عبد العزیز انبیٹھوی رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب: اسم گرامی: مولانا  سید عبدالعزیز انبیٹھوی رحمۃ اللہ علیہ۔لقب: امام العلماء،امام المناطقہ۔خاندانی تعلق: سادات و پیرزادگان انبیٹھ ضلع سہارنپور سے ہے۔ تاریخِ ولادت:  آپ کی ولادت باسعادت  مقامِ انبیٹھ ضلع سہارنپور میں میں خاندانِ سادات میں ہوئی۔ تحصیلِ علم: ابتدائی تعلیم گھر پر ہوئی،اور مختلف اساتذہ سےابتدائی عربی وفارسی کا درس لینے کےبعد شمس العلماء حضرت علامہ مولانا عبدالحق خیر آبادی بن مجاہد جنگ آزادی  مولانا  فضل ِ حق خیر آبادی علیہ الرحمہ کی خدمت میں بیس سال شب وروز رہ کر جامع علوم عقلیہ ونقلیہ بن کر نکلے۔اس دوران آپ نے حضرت علامہ خیر آبادی کی منطق وحکمت پر اکثر تقریریں زبانی یاد کرلی تھیں۔آپ کاشمار منطق وحکمت کےآئمہ میں ہوتا تھا۔ بیعت وخلافت: آپ سلسلہ عالیہ چشتیہ صابریہ میں بیعت تھے۔ ۔۔۔

مزید

حضرت علامہ شیخ یوسف بن اسماعیل نبہانی

حضرت علامہ شیخ یوسف بن اسماعیل نبہانی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ حضرت علامہ یوسف بن اسمٰعیل النبہانی ۱۲۶۵ھ/ ۱۸۴۹ء میں رجزم، فلسطین میں پیدا ہوئے۔ ۱۲۹۱ھ میں محکمہ قضاء سے منسلک ہوئے۔ ۱۳۰۵ھ میں بیروت کے محکمہ الحقوق العلیا کے رئیس مقرر کیے گئے۔ ۱۳۱۰ھ میں سعادت حج سے بہرہ ور ہوئے۔ آپ کی مؤلفات میں سب سے پہلے ظاہر ہونے والی کتاب ’’الشرف المؤید لآل سیّدنا محمد‘‘ ہے، پھر ’’ہمزیہ‘‘ جس کی وجہ سے آپ کو بہت شہرت حاصل ہوئی۔ آپ کے اساتذہ میں شیخ معمر محمد الدمنھوری ، شیخ ابراہیم برہان سقا، شیخ الشمس محمود حمزاوی دمشقی وغیرہم شامل ہیں۔ ۱۳۳۵ھ میں قطب مدینہ کو سند حدیث و جمیع طرق سلاسل کی اجازت و خلافت عنایت فرمائی۔ آپ نے  ۱۳۵۰ھ/ ۱۹۳۲ء میں وصال فرمایا۔۔۔۔

مزید

حضرت مولانا شاہ غلام قطب الدین برہمچاری

حضرت مولانا شاہ  غلام قطب الدین برہمچاری رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب: مولاناشاہ قطب الدین ۔لقب: سہیل ِ ہند،برہم چاری۔(یعنی ویدوں اور شاستروں کاعالم/پرہیزگار)۔والد کااسم گرامی:فخر العلماء حضرت مولانا حکیم سخاوت حسین چشتی فخری سلیمانی حافظی سہسوانی  رحمۃ اللہ علیہ۔خاندانی تعلق قطب المشائخ حضر ت خواجہ ابو یوسف چشتی  اور خواجہ مودود چشتی علیہما الرحمہ سےہے۔آپ کےوالد گرامی(مولانا حکیم سخاوت حسین علیہ الرحمہ مرید وخلیفہ  شیخ الاسلام حافظ محمد علی خیر آبادی،وہ مرید وخلیفہ حضرت خواجہ شاہ سلیمان تونسوی،واستاذمولانا فضل حق خیرآبادی علیہم الرحمہ کےہیں۔تونسوی غفرلہ)۔ جائے ولادت:  آپ کی ولادت باسعادت سہسوان،ضلع بد ایوں(ہند) میں ہوئی۔ تحصیلِ علم: ابتدائی تعلیم والد ماجد سے حاصل کی،بعدہ استاذ العلماء مفتی محمد لطف اللہ علی گڑھی علیہ الرحمہ سے تکمیل کی۔آپ علیہ الرحمہ تمام علوم عقلی۔۔۔

مزید

حضرت بیدم شاہ وارثی

حضرت بیدم شاہ  بیؔدم وارثی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ۔۔۔

مزید

شہزادہ صدر الشریعہ علامہ حکیم شمس الہدی اعظمی

شہزادہ صدر الشریعہ علامہ حکیم شمس الہدی اعظمی علیہ الرحمۃ والرضوان مختصر سوانح 10 رمضان المبارک  یوم وصال آپ محلہ کریم الدین پور گھوسی ضلع اعظم گڑھ حال مئو میں پیدا ہوئے  آپ کی پیدائش پر صدر الشریعہ نے فرمایا تھا کہ "اگر میرا یہ بیٹا دین کا. عالم ہوجائے گا تو میرے خاندان میں دس پشتوں سے مسلسل عالم ہوجائیں گے" آپ نے والد گرامی کی نگرانی میں منشی مولوی، عالم، فاضل کیا. طب و حکمت بھی حاصل کیا.. اور جید عالم وحکیم ہوئے. آپ بڑے علم دوست تھے. فراغت کے بعد والد گرامی نے گھر ہی رہنے کا حکم دیا اور اس وقت گھوسی میں کوئی اسلامی مکتب نہیں تھا اپ نے اپنی سعی سے ایک مکتب اپنی آبائی زمین پر قائم کیا جہاں اس وقت صدر الشریعہ علیہ الرحمہ کا مزار پر انوار ہے.  پھر آپ نے نوجوانوں کی تعلیم کی طرف توجہ مبذول کی اور لوگوں سے مشورہ کے بعد اپنے والد کی ایک زمین جو ان کی زمینداری میں تھی مدر۔۔۔

مزید