/ Sunday, 28 April,2024

نام سے تلاش

تاریخ سے تلاش

(169)  تلاش کے نتائج

حضرت شاہ غلام قطب الدین الہ آبادی

حضرت شاہ غلام قطب الدین الہ آبادی علیہ الرحمۃ۔۔۔

مزید

حضرت خواجہ محمد زمان مخدوم اول

حضرت خواجہ محمد زمان مخدوم اول رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب: اسم گرامی: حضرت خواجہ محمد زماں۔لقب:مخدوم زماں،مخدوم اول،سلطان الاولیاء۔سلسلہ نسب اس طرح ہے:حضرت خواجہ محمد زمان بن  شیخ حاجی عبداللطیف نقشبندی بن شیخ طیب بن شیخ ابراہم بن شیخ عبدالواحد بن شیخ عبداللطیف بن شیخ احمد بن شیخ بقا بن شیخ محمد بن شیخ فقرا للہ بن شیخ عابد بن شیخ عبد اللہ بن شیخ طاؤس بن شیخ علی بن شیخ مصطفیٰ بن شیخ مالک بن شیخ محمد بن ابوالحسن بن محمد بن طیار بن عبدالباری بن عزیز بن فضل بن علی بن اسحاق بن ابراہیم ابوبکر بن قائم بن عقیق بن محمد بن عبدالرحمان بن امیرالمؤمنین حضرت ابوبکرصدیق۔رضی اللہ عنہم اجمعین۔آپ کاتعلق نسب نامہ کی ’’بکری شاخ‘‘سےہے۔جومؤرخین کےنزدیک  سب سےصحیح ترین اور حضرت صدیق اکبر﷜سےسب سےقریب ترین شاخ ہے۔آپ﷫کےاجدادبعہدخلیفہ ہارون الرشید786ء کےلگ بھگ ترک وطن کرکےسندھ تشریف ل۔۔۔

مزید

شیخ الاسلام مفتی قوام الدین محمد کشمیری

شیخ الاسلام مفتی قوام الدین محمد کشمیری  رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب: اسمِ گرامی: مفتی قوام الدین محمد۔لقب: شیخ الاسلام،قاضیِ کشمیر۔ سلسلہ نسب اسطرح ہے:شیخ الاسلام مفتی قوام الدین محمد ،بن مولانا سعد الدین صادق ،بن مولانا معز الدین امان اللہ شہید، بن مولانا خیر الدین ابو الخیر کشمیری۔(علیہم الرحمہ) تاریخِ ولادت: آپ علیہ الرحمہ بروز ہفتہ،24/شعبان المعظم1252ھ،بمطابق3/دسمبر1836ء  کو پیداہوئے۔ تحصیلِ علم:  حفظِ قرآن مجید  کے بعدشیخ رحمت اللہ اور ملامقیم السنۃ  ٹوپی گر،اور اخوند نورالہدیٰ ٹوپی گر،کی خدمت میں حاضر ہوئے،اور کم عمر ی میں تمام علوم وفنون حاصل کرلیے۔حدیث وقرأت کی اجازت میر قاری ،تلمیذ شیخ القراء اور حاجی عبدا لولی طرخانی ،تلمیذ شیخ ابو الحسن سندھی مدنی اور حاجی نعمت اللہ نوشہری اور بابا محمد محسن پلچمری تلمیذ مولوی امان اللہ شہید سے حاصل کی،اور زمانے کے علماء۔۔۔

مزید

حضرت علامہ مولانا مخدوم یارمحمد صدیقی

حضرت علامہ مولانا مخدوم یارمحمد صدیقی رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب: اسمِ گرامی:حضرت علامہ مخدوم یارمحمدصدیقی ۔لقب: خانوادۂ صدیق اکبر رضی اللہ عنہ کی نسبت سے"مخدوم صدیقی" کہلاتے ہیں۔سلسلہ نسب اسطرح ہے: مخدوم یارمحمد صدیقی بن مخدوم محمد قاسم صدیقی نقشبندی بن شیخ مخدوم محمد کبیر صدیقی ۔نو شہرو فیروز سے تقریباً 30میل دور جانب سکھر قومی شاہراہ پر گوٹھ "کوٹری کبیر" واقع ہے۔ یہ گوٹھ مشہور زمانہ بزرگ حضرت مخدوم شیخ محمد کبیر علیہ الرحمۃ کے نام سے موسوم ہے۔ ان کے جد امجد حضرت اسحاق بن قیس اسدی صدیقی فاتح سندھ مجاہد اسلام غازی محمد بن قاسم علیہ الرحمۃ کے ساتھ سندھ میں آئے تھے۔ حضرت محمد بن قاسم نے اسے فتح کرکے "اروڑ" کارخ یا اور اس علاقے کی فتح کے بعد اسحاق بن قیس اسدی صدیقی کو اس علاقہ کا ناظم اعلیٰ مقرر کیا۔ اسحاق بن قیس کو خلیفہ خالد ولید بن  عبدالملک کی طرف سے "نواب" کا لقب عطا کیا گیا مگر ان ۔۔۔

مزید

مولانا سیدشاہ ظہورالحق پھلواری

حضرت مولانا سیدشاہ ظہورالحق پھلواری رحم اللہ علیہ نام ونسب: اسمِ گرامی:سیدشاہ ظہورالحق۔ لقب: سلسلہ عمادیہ کی نسبت سے "عمادی" اورپھلواری کی نسبت سے "پھلواری"کہلاتے ہیں۔سلسلہ نسب اسطرح ہے: مولاناسید شاہ ظہورالحق،بن  مولانا شاہ نورالحق المعروف طپاں ابدال،بن حضرت شاہ مجیب اللہ پھلواری۔(رحمۃاللہ علیہم اجمعین) تاریخِ ولادت:  بروزاتوار،27/محرم الحرام1185ھ،بمطابق 1771ء کو بوقتِ چاشت ولادت ہوئی۔  تحصیلِ علم: آپ نے مکمل قرآنِ مجید اپنے جدامجد شاہ نجیب اللہ پھلواری رحمۃاللہ علیہ سے حفظ کیا،اور درسیات کی ابتدائی کتابوں سے لے کر متوسطات تک اپنے والد بزرگوار حضرت محی السالکین مولانا شاہ محمد نور الحق  علیہ الرحمہ سے پڑھیں۔ بقیہ کتابیں مولانا جلال الدین ساکن ڈہری مقیم پٹنہ عظیم آباد سے پڑھ کر 1200ھ میں15 برس کی عمر میں فاتحہ فراغ ہوئی، اور 1230ھ تک حصنِ حصین،صحیح بخاری،اورصحیح مس۔۔۔

مزید

حضرت شاہ عبدالقادر خالصپوری

حضرت شاہ عبدالقادر خالصپوری علیہ الرحمۃ۔۔۔

مزید

حضرت شیخ نظام الدین اورنگ آبادی

حضرت شاہ نظام الدین اورنگ آبادی رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب: اسمِ گرامی:برہان العارفین حضرت مولانا شاہ نظام الدین اورنگ آبادی چشتی نظامی۔آپکا سلسلہ ٔ نسب  شیخ الشیوخ حضرت  شیخ شہاب الدین سہروردی علیہ الرحمہ کے واسطے سے حضرت سیدنا صدیقِ اکبر رضی اللہ تعالیٰ عنہ تک پہنچتا ہے،اس لئےآپ "صدیقی"ہیں۔آپ کی زوجہ محترمہ حضرت خواجہ سید محمد گیسو دراز رحمۃ اللہ علیہ کے خاندان سے تھیں۔ تاریخِ ولادت:  آپ کی ولادت باسعادت  1060ھ،بمطابق 1650ء کو "قصبہ نگراؤں"شہرکاکوری ضلع لکھنؤہندوستان میں ہوئی ۔ تحصیلِ علم: آپ کی تعلیم و تربیت اپنے  وطن میں ہوئی۔ دہلی کے اہلِ علم کاشہرہ سن کرآپ بقصد انصرام بقیہ تحصیل علم دہلی تشریف لائے۔ دہلی میں آپ نےحضرت شیخ شاہ کلیم اللہ شاہ جہاں آبادی رحمتہ اللہ علیہ کا شہرہ فضل و کمال سنا،آپ نےچاہاکہ حضرت شیخ کلیم اللہ شاہجہان آبادی کی خدمت میں حا۔۔۔

مزید

حضرت مولانا فضل امام خیر آبادی

حضرت مولانا فضل امام خیر آبادی رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب:اسم گرامی:مولانا فضل امام خیرآبادی۔لقب: بانیِ سلسلہ خیرآبادیت،امام المعقولات۔سلسلہ نسب اس طرح ہے:مولانا فضل امام خیرآبادی بن شیخ محمد ارشد بن حافظ محمد  صالح بن مولانا عبدالواجد بن عبدالماجد بن قاضی صدرالدین بن قاضی اسماعیل  ہرگامی بن قاضی عماد بدایونی بن شیخ ارزانی بدایونی بن شیخ منور بن شیخ خطیرالملک بن شیخ سالار شام بن شیخ وجیہ الملک بن شیخ بہاؤالدین ب شیر الملک شاہ ایرانی بن شاہ عطاء الملک بن ملک بادشاہ بن حاکم بن عادل بن تائروں بن جرجیس بن احمد نامدار بن محمد شہریار بن محمد عثمان  بن دامان بن ہمایوں بن قریش بن سلیمان بن عفان بن عبداللہ بن محمد بن عبداللہ بن امیرالمؤمنین حضرت عمر فاروق اعظم رضی اللہ عنہم اجمعین۔(باغیِ ہندوستان:66)۔اس طرح 33واسطوں سےسلسلہ نسب حضرت خلیفہ ثانی ﷜تک پہنچتاہے۔ علامہ فضل امام خیرآبادی﷫کے ۔۔۔

مزید

حضرت مولانا عبدالرحمٰن سندھی (لکھنوی)

حضرت مولانا عبدالرحمٰن سندھی (لکھنوی) علیہ الرحمۃ۔۔۔

مزید

حضرت مولانا شیخ مراد اللہ تھانیسری

حضرت مولانا شیخ مراد اللہ تھانیسری رحمۃ  اللہ علیہ سیرت و خصائص: شیخ مراد اللہ تھانیسری  فاروقی نسب، مجددی ومظہری مشرب،شیخ نعیم اللہ بہرائچی کے خلیفہ وجانشین  تھے۔لکھنؤ میں چالیس سال سے زیادہ عرصہ مجددیہ،مظہریہ طریقہ کی ترویج میں مشغول رہے۔ ایک جہاں کو شرک و بدعت کی تاریکی سے نجات بخشی اور ترکِ دنیا، تجرید، اتباعِ سنتِ نبوی ﷺ، تزکیہ نفس اور تہذیبِ باطن میں مخلوق کی رہنمائی فرمائی۔ وصال: 82 کی عمر میں21 ذو القعدہ 1248ھ/بمطابق 1اپریل 1833ء میں اس سرائے فانی سے رحلت فرمائی۔ ماخذ مراجع: تذکرۂ  علمائے ہند۔۔۔

مزید