/ Saturday, 04 May,2024

نام سے تلاش

تاریخ سے تلاش

(169)  تلاش کے نتائج

حضرت مولانا مفتی محمد عبد العزیزرحمۃ اللہ علیہ

حضرت مولانا مفتی محمد عبد العزیزرحمۃ اللہ علیہ (مفتی ِ الگوں) نام ونسب: اسمِ گرامی:حضرت علامہ مولانا مفتی محمد عبدالعزیز﷫۔لقب: مفتیِ الگوں۔یہ لقب علاقہ (الگوں) کی نسبت سےہے۔آپ کےتاریخِ ولادت اور خاندان کےبارےمیں معلومات دستیاب نہیں ہوئی۔ تحصیلِ علم: حضرت شرفِ ملت علامہ عبدالحکیم شرف قادری﷫فرماتےہیں:’’ امین الحسنات حضرت مولانا سید خلیل احمد قادری﷫ خطیب مسجد وزیر خاں نے ایک دفعہ بر سبیل تذکرہ راقم سے بیان کیا کہ حضرت مفتی صاحب ابتداء ًوہابی علماء سے تعلیم حاصل کرتے رہے تھے ۔اس لئے ان پرغیرمقلدانہ رنگ چڑھاہواتھا۔خوش قسمتی سے حدیث شریف پڑھنے کےلئے امام المحدثین حضرت مولانا سیددیدارعلی شاہ ﷫ کی خدمت میں حاضر ہوئے۔بعض حضرات کا خیال تھاکہ انہیں دار العلوم حزب الاحناف لاہور میں داخلے کی اجازت نہ دی جائے۔لیکن حضر ت امام المحدثین نےنہ صرف داخلے کی اجازت دی بلکہ خاص توجہ سےبھی سرفرازفرم۔۔۔

مزید

زبدۃ الاصفیاء حضرت مولانا سید احمد سری کوٹی

زبدۃ الاصفیاء حضرت مولانا سید احمد سری کوٹی رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب: اسم گرامی:حضرت  علامہ مولانا سید احمد۔لقب:عمدۃ العلماء،زبدۃ الاصفیاء۔موضع’’سری کوٹ‘‘علاقہ کی نسبت سے’’سری کوٹی‘‘کہلاتےہیں۔سلسلۂ نسب اس طرح ہے:مولانا سید احمد شاہ بن سیدصدرالدین شاہ علیہماالرحمہ۔آپ خاندان ِ ساداتِ کےچشم وچراغ تھے۔آپ کاعلاقہ موضع سری کوٹ ہری پور ہزارہ سےپینتیس کلومیٹرمغرب کی جانب واقع ہے،آپ کی جائے ولادت ومدفن بھی یہی ہے[1]۔ تاریخِ ولادت:  آپ کی تاریخِ ولادت کسی کتاب میں نہیں ملی۔تقریباً اٹھارویں صدی  عیسوی کےوسط میں ہوئی ہوگی۔ تحصیلِ علم: ابتدا ءً تجوید کےساتھ قرآ ن کریم حفظ کیا،بعد ازاں اپنےعلاقےکےجیدفضلاءسےتحصیل علم کیا،اوردارالعلوم دیوبندجاکردرس حدیث لیا۔مولوی محمودالحسن دیوبندی کےاول تلامذہ میں سےتھے،وہ ان پر فخر کیاکرتےتھے[2]۔مگر وہاں۔۔۔

مزید

حضرت مولانا شاہ محمد عمر وارثی

حضرت مولانا شاہ محمد عمر وارثی رحمۃ اللہ علیہ حضرت مولانا ہدایت رسول رام پوری کے صاحبزادے، عالم و فاضل، حافظ وقاری ادیب وشاعر و واعظ، لکھنؤ میں مذہب اہل سنت کےروشن مینار تھے، اور آپ کے دم سے لکھنؤ میں سُنّیت کی روشنی قائم تھی، آپنے پریس واخبار کی طاقت کا اندازہ کرتےہوئےمؤقر ماہنامہ سُنی جاری فرمایا، کاتب سطور کے والد ماجد اور پیر و مرشد فضیلت مآب، امین شریعت بُرہان الاصفیاء مولانا شاہ الحاج رفاقت حسین صاحب قبلہ مدظلہ اس کے سر پرست تھے راقم سطور تعطیل کلاں کی رخصت کے بعد رام پور جاتےہوئے لکھنؤ رک کر ملاقات کےلیےآپ دولت کدہ آریہ نگر پہونچا تو معلوم ہوا کہ ابھی حضرت موصوف کو سپرد خاک کرنے کے لیے قبرستان لےجایا گیا ہے، خدا کی آپ پر بےشمار رحمتیں ہوں، آپکےدل میں دین کا بڑا درد تھا، دامے درمے، قدمے، سخنے دین کی خدمت فرماتے تھے، 11-اپریل 1962ء 6ذی قعدہ 1381ھ کو وصال ہوا۔۔۔۔

مزید

شیخ الادب حضرت مولانا تاج محمد آریجوی

شیخ الادب مولانا تاج محمد آریجوی رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب: اسم گرامی:مولانا تاج محمد۔لقب: شیخ الادب۔والد کااسم گرامی:میر خان کھوکھر۔ تاریخِ ولادت: آپ کی ولادت باسعادت 1323ھ مطابق 1905ء کو  گوٹھ’’خیر محمد آریجہ‘‘تحصیل ڈوکری ضلع لاڑکانہ سندھ پاکستان میں ہوئی۔ تحصیلِ علم:  ابتدائی تعلیم خلیفہ اللہ رکھیہ میر بحر اور خلیفہ خدا بخش میر بحر سے حاصل کی۔ تحصیل قمبر (ضلع لاڑکانہ) کے گوٹھ ٹھوڑھو میں مولانا کریم داد چانڈیو کے پاس فارسی کا اغاز کیا۔ اس کے بعد سندھ کی عظیم دینی درسگاہ ’’دارالفیض‘‘ گوٹھ سونہ جتوئی (ضلع لاڑکانہ) میں باقاعدہ داخلہ لے کر تعلیم کا آغاز کیا۔ وہیں درس نظامی کی تکمیل کے بعد فارغ التحصیل ہوئے۔علم منطق کبریٰ، فلسفہ، حکمت اور علم ادب کے حصول کیلئے لاہور کی نامور دینی و قدیم درسگاہ دارالعلوم نعمانیہ میں داخلہ لیا۔ بعد از۔۔۔

مزید

صوفی مشتاق احمد چشتی صابری

صوفی مشتاق احمد چشتی صابری رحمۃ اللہ علیہ نام : آپ کا نام صوفی مشتاق احمد چشتی صابری سراجی جالندھری لاہوری  اور آپ سلسلہ عالیہ چشتیہ سراجیہ میں حضرت مولانا خواجہ شاہ محمدسراج الحق گوردارسپوری چشتی صابری علیہ الرحمہ کے مرید تھے۔ آپ کی قوم و مقامِ ولادت: آپ قوم سے قصاب اور بستی شیخ درویش جالندھر، مشرقی پنجاب، انڈیا میں پیدا ہوئے۔ سیرت و خصائص: جامع الحسنات و الکمالات، منبعِ فیوض وبرکات، صاحبِ اسرارِ علمِ لدنی حضرت صوفی مشتاق احمد چشتی صابری علیہ الرحمہ مست و مستغرق وبحر توحیدومعرفت ہیں۔آپ کے بارے میں یہ بات بہت مشہور ہے کہ ہندوپاک کا شاید کوئی دربار ہو جہاں آپ نے اعتکاف نہ کیا ہو۔آپ بڑے وجیہہ، دراز قد، بھاری بھرکم جسم کے مالک اورعشق و مستی کا بحربیکنار تھے۔ اکثر طبیعت پرجذب غالب رہتاتھا۔آپ کے مریدین کی تعداد ایک لاکھ سے متجاوز کرگئی تھی۔ایک مرتبہ حضرت داتا گنج بخش علی ہجویری علیہ الر۔۔۔

مزید

عمر نعیمی مراد آبادی ، تاج العلماء، علامہ مفتی محمد، رحمۃ اللہ تعالی علیہ

عمر نعیمی مراد آبادی ، تاج العلماء، علامہ مفتی محمد، رحمۃ اللہ تعالی علیہ نام ونسب:  اسمِ گرامی:مفتی محمد عمر نعیمی رحمۃ اللہ علیہ ۔لقب: تاج العلماء۔والد کااسمِ گرامی: محمد صدیق  مرادآبادی علیہ الرحمہ۔ تاریخِ ولادت: آپ 27/ربیع الثانی 1311ھ،بمطابق اکتوبر/1893ء کو بمقام مرادآباد(صوبہ اترپردیش،انڈیا)میں پیداہوئے۔ تحصیلِ علم: ابتدائی تعلیم جناب منشی شمس الدین سے حاصل کی،قرآن مجید الحاج حافظ محمد حسین سے پڑھا۔فارسی اور صرف ونحو کی ابتدائی  کتابیں مولانا نظام الدین سے پڑھیں، پھر درس نظامی کے لیے حضرت صدر الافاضل مفسر قرآن مولانا محمد نعیم الدین مراد آبادی قدس سرہ کی خدمت میں  حاضر ہوئے، آپ نے  بقیہ درس نظامی کی مکمل تعلیم  صدر الافاضل ہی سے حاصل کی، 1324ھ،بمطابق 1906ء میں سند فضیلت حاصل کی۔ آپ اپنے اساتذہ کا بے حد ادب فرماتے تھے۔ یہ آپ کی خوش قسمتی تھی ک۔۔۔

مزید

مناظر اعظم حضرت علامہ مولانا محمدعمر اچھروی

مناظر اعظم حضرت  علامہ مولانا  محمدعمر اچھروی رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب: اسمِ گرامی: محمد عمر۔لقب: مناظرِ اسلام۔سلسلہ نسب اسطرح ہے:مولانا محمد عمر بن مولانا محمد امین بن عبدالمالک قریشی۔آپ حضرت غلام محی الدین قصوری علیہ الرحمہ کے خاندان سے  تعلق رکھتے تھے۔ تاریخِ ولادت: آپ علیہ الرحمہ  1901ء کوقصبہ "شیروکانہ" ضلع قصور پنجاب (پاکستان ) میں پیداہوئے۔ تحصیلِ علم: ابتدائی تعلیم اپنے والد ماجد سے حاصل کی۔ علوم دینیہ مولانا صلاح الدین، مولوی محمد حسین لکھوی،مولوی عطاء اللہ لکھوی،مولوی محمد عالم سنبھلی(لاہور)سے پڑھے۔ امام اہلسنت امام احمد رضا قادری علیہ الرحمہ کے شاگرد رشید مولانا محمد حسین (امام و خطیب پلٹن فیروز پور)کے ہاں کچھ عرصہ زیر تعلیم رہے ۔آپ نے مدرسہ رحیمیہ دہلی میں درس حدیث کی تحصیل کی اور سند مولوی عبداللہ روپڑی اہل حدیث،سے حاصل کی۔مولانا احمد علی سہارنپوری تلمیذ۔۔۔

مزید

سراج الفقہاء حضرت مولانا سراج احمد خانپوری

  سراج الفقہاء مولانا سراج احمد خان پوری رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب: اسم گرامی: حضرت مولانا سراج احمد ۔لقب:سراج الفقہاء۔آپ کی علمی وفقہی بصیرت کی بناء پریہ لقب غزالیِ زماں شیخ الحدیث حضرت سید احمد سعید شاہ کاظمی﷫نےدیاتھا۔خان پوروطن کی نسبت سے’’خان پوری‘‘ کہلاتےہیں۔سلسلۂ نسب اس طرح ہے:سراج الفقہاء حضرت مولانا سراج احمد خان پوری بن  مولانااحمدیاربن مولانامحمدعالم علیہم الرحمۃ والرضوان۔آپ﷫کےوالدِگرامی مولانا احمدیارصاحب﷫اس علاقےکےجیدعالم دین اور صاحبِ فتویٰ وتقویٰ تھے۔آپ کےجدامجدمولانا محمد عالم ﷫حضرت خواجہ غلام فرید﷫(کوٹ مٹھن شریف) کےپیر ومرشد اوربرادرِ بزرگ حضرت خواجہ فخرجہاں چشتی﷫کےہم درس اور پیربھائی تھے۔مولانا محمد عالم ﷫نےتمام درسی کتب اپنےہاتھ سےلکھیں تھیں۔اسی طرح سراج الفقہاء کےنانا مولانا امام بخش﷫بھی معاصرعلماء میں ممتاز مقام رکھتےتھے۔یعنی طرفین سےخ۔۔۔

مزید

مولانا عبد الواحد عثمانی بد ایونی

مولانا عبد الواحد عثمانی بد ایونی رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب:اسمِ گرامی:مولانا عبدالواحدعثمانی بدایونی۔سلسلہ نسب اس طرح ہے:مولانا عبدالوحد بدایونی بن مولانا حکیم ابوالمنظور  عبدالماجد بدایونی بن  مولانا عبد القیوم قادری بدایونی بن مولانا حافظ فرید جیلانی،بن  مولانامحی الدین بدایونی بن سیف اللہ المسلول شاہ فضل رسول  بدایونی بن مولانا شاہ عین الحق عبدالمجیدبدایونی۔علیہم الرحمۃ والرضوان۔آپ کےوالدِگرامی مولانا عبدالماجد بدایونی فاتحِ سرحدمجاہدِملت حضرت علامہ عبدالحامد بدایونی کےبرادرِ اکبرتھے۔عالم فاضل تمام علوم عقلیہ ونقلیہ میں مہارتِ تامہ رکھتےتھے۔خلاصۃ المنطق،خلاصۃ خلاصۃ الفلسفہ،خلاصۃ العقائد،اور القول السدیدعمدہ تصانیف  ہیں۔(تذکرہ خانوادۂ قادریہ:46) تاریخِ ولادت:  آپ کا سن ِ ولادت کسی کتاب میں نہیں ملا۔تقریباً 18ویں صدی کےآخرمیں آپ کی پیدائش ہوئی ہوگی۔ تحصیل۔۔۔

مزید

حضرت مولانا فقیر محمد صالح قادری

حضرت مولانا فقیر محمد صالح قادری علیہ الرحمۃ۔۔۔

مزید