/ Monday, 06 May,2024

نام سے تلاش

تاریخ سے تلاش

(222)  تلاش کے نتائج

حضرت علامہ محمد عادل حنفی الہ آبادی کانپوری

حضرت علامہ محمد عادل حنفی الہ آبادی کانپوری رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ دف قصبہ مارہ، ضلع، الہ ﷜آباد تاریخ ولادت ۱۱؍ربیع الآخر ۱۶۴۱ھ، غلامنعیم تاریخی نام، چھ سال کی عمر میں اپنے دادا شیخ محی الدین بخش بن کریم بخش کے پاس فتح پور آئے،جہاں وہ مصنف تھے،اور یہاں کے علماء سے عافیہ تک پڑھا،بیس کی عمر میں مولانا شاہ سلامت اللہ کشفی کی خدمت میں حاضر ہوئے، حضرت کشفی نے فراغت کے بعد دس ربیع الآخر ۱۲۷۶ھ میں سند فضیلت مرحمت کی، ۱۲۸۲ھ میں علامہ سید احمد وحلان شیخ الحرم م کی نے سند ارسال کی اور قدوۃ العلماء الاعلام کےلقب سے یاد کیا، جس کے واقعی آپ مصداق تھے، جمادی الاولیٰ ۱۲۹۲؁ھ میں دہلی میں حضرت قطب عالم شاہ عبد العزیز کوند قدس سرہٗ کےحلقۂ ارادت میں داخل ہوئے، اسی مجلس میں اہلبیت تامہ کی بنا پر مجاز مطلق کی سند عطا ہوئی،اور شاہ مشتاق احمد کےلقب سے سر فراز ہوئے، ۲۱؍ محرم ۱۲۹۷ھ میں حضرت شاہ ابو الحسن احمد نوری ۔۔۔

مزید

حضرت شیخ مولانا محمد نظام بخش

حضرت شیخ مولانا محمد نظام بخش سہروردی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ  ۔۔۔

مزید

حضرت مولانا مفتی محمد لطف اللہ علی گڑھی

حضرت مولانا مفتی محمد لطف اللہ علی گڑھی علیہ الرحمۃ پلکھنہ ضلع علی گڈھ کےساکن، مولوی محمد اسد اللہ کے بیٹے، محمد لطف اللہ نام، ۱۲۴۴؁ھ میں ولادت ہوئی، والد نے ‘‘چراغم’’ مادۂ تاریخ کہا، حضرت شاہ جمال علی گڈھی سےنسلی مولانا عنایت وابستہ ہے، ابتدائی درسیات مقامی معلموں سےپڑھیں، کان پور مدرسۂ فیض عام میں مولانا عنایت احمد سےتکمیل علوم کی ۱۲۷۸؁ھ میں اُستاذ نےاُن کو مدرسہ کا مدرس دوم مقرر کیا، خود حجکی نیت سےجاتے ہوئے جدہ کے قریب غریق بحر رحمت ہوئے، مفتی صاحب نے سات برس تک مدرسہ فیض عام میں درس دیا، اسی سنہ میں مدرسہ جامعہ مسجد علی گڈھ میں بحیثیت مدرس اول تقرر ہوا، فارغین کی پہلی جماعت میں حضرت اُستاذ زمن مولانا شاہ احمد حسن کانپوری جیسے اکابر عالم تھے، غیر مقلد مولوی اسماعیل علی گڑھی سےتحریری مناظرہ رہا۔ ۱۳۱۲؁ھ میں دائی ریاست حیدر آباد کی دعوت پر وہاں تشریف لے گئے، اور صد۔۔۔

مزید

حضرت مولوی عبد الرزاق خاں طالب

 حضرت مولوی عبد الرزاق خاں  طاؔلب رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ  ۔۔۔

مزید

حضرت استاذ العلماء شیخ عبد الرحمٰن دھان

استاذ العلماء شیخ عبد الرحمٰن دھان رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نام ونسب: آپ کا اسمِ گرامی شیخ عبد الرحمٰن بن علامہ احمد بناسعد بن امام تاج الدین بناحمد بن امام ابراہیم دھان مکی تھا۔(رحمۃ اللہ علیہم) تاریخ ومقامِ ولادت: شیخ عبد الرحمٰن دھان مکی رحمۃ اللہ علیہ 1283 ھ میں مکہ معظمہ میں پیدا ہوئے۔ تحصیلِ علم:  شیخ عبد الرحمٰن دھان مکی رحمۃ اللہ علیہ نے تعلیم کی ابتدا اپنے والد ماجد شیخ احمد دھان  سے کی، قرآن مجید حفظ کیا ، تجوید سیکھی۔ آپ نے مزید حصولِ علم کے لئے  مدرسی صولتیہ میں داخلہ لیا اور فخر العلماء پایۂ حرمین شریفین مولانا رحمت اللہ کیرانوی مکی سے نحو، منطق، فقہ توحید وغیرہ علوم فنون کی کتب پڑھیں، ان کے علاوہ دیگر اساتذہ سے بھی مختلف علوم وفنون حاصل کئے۔(رحمۃ اللہ علیہم) سیرت وخصائص: استاذ العلماء شیخ عبد الرحمٰن دھان رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ مکہ مکرمہ  مایہ ناز علماء میں ت۔۔۔

مزید

غوث زماں حضرت خواجہ محمد عبد الرحمن چھوہروی

غوث زماں حضرت خواجہ محمد عبد الرحمن چھوہروی رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب: اسمِ گرامی: حضرت خواجہ عبدالرحمن ۔لقب:غوثِ زمان۔چھوہر کی نسبت سے "چھوہروی"کہلائے۔والد کااسمِ گرامی: خواجہ فقیر محمد المعروف بہ خواجہ خضری رحمۃ اللہ علیہ،آپ  اپنے وقت کے ولیِ کامل تھے۔آپ کا لقب"غوثِ وقت"تھا۔آپ نسباًٍعلوی ،مذہباً حنفی،مشرباً،قادری تھے ۔ تاریخِ ولادت: آپ کی ولادت باسعادت 1262ھ،بمطابق 1846ء کو  ایک گاؤں"چھوہر"(نزد ہری پور ہزارہ،خیبرپختونخواہ،پاکستان) میں ہوئی۔ آٹھ سال کی عمر میں والدِگرامی کا سایہ سر سے اٹھ گیا۔ تحصیلِ علم: آپ نے صرف ابتدائی تعلیم (قرآنِ مجید ،چندابتدائی کتب)اساتذہ سے حاصل کی لیکن فیضان ِالہی سے آپ کو علوم و معارف کے خزائن حاصل ہو گئے۔جب کوئی مسئلہ پوچھتا تو معلوم ہوتا تو بتا دیتے اگر نہ معلوم ہوتا تو کہتے صبرکرو میں حضور اکرم ﷺ سے پوچھ کر بتاتا ہوں پھر بغیر کسی مراقبہ اور آن۔۔۔

مزید

حضرت علامہ مولانا غلام رسول ہاشم چشتی

حضرت علامہ مولانا غلام رسول ہاشم چشتی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ مولانا غلام رسول بن خلیفہ پیر محمد ۳، مارچ ۱۸۶۳ء کو شکار پور سندھ میں تولد ہوئے ۔ آپ رئیس العارفین حضرت خواجہ امین شاہ چشتی ؒ کے بڑے خلیفہ مولانا حافظ صاحبڈ نہ چشتی کے پڑپوتے ( یعنی پوتے کے بیٹے ) تھے۔ تعلیم و تربیت : ابتدا میں محلہ کی مسجد شریف میں قرآن مجید کی تعلیم حاصل کی اس کے بعد حضرت مولانا قاضی سید بہادر علی شاہ چشتی ( جو کہ حضرت خواجہ سید محمد گیسودراز چشتی قدس سرہ متوفی ۸۲۵ھ مدفون حیدر آباد دکن کی اولاد میں سے تھے ) سے تعلیم و تربیت حاصل کی۔ بیعت : اپنے والد ماجد خلیفہ پیر محمد سے سلسلہ عالیہ چشتیہ صابر یہ میں دست بیعت ہوئے اور بعد میں خلافت سے نوازے گئے۔ عادات و خصائل : بعدفراغت علمی نواب سخی مدد خان مرحوم کی مشہور جامع مسجد کے امام و خطیب مقرر ہوئے ۔ آپ کا وعظ اثر انداز پر تاثیر تھا۔ شیرین گفتار کے مالک کے ، اس کے۔۔۔

مزید

حضرت مولانا عنایت اللہ خاں رام پوری

حضرت مولانا عنایت اللہ خاں رام پوری رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب: اسم گرامی:حضرت مولانا عنایت اللہ خان رام پوری﷫۔لقب: امام العلماء،سید الاصفیاء۔سلسلہ نسب اس طرح ہے:حضرت مولانا عنایت اللہ خان،بن حبیب اللہ خان،بن شیخ رحمت اللہ خان،بن قاضی معظم خان علیہم الرحمۃ والرضوان۔مولانا عنایت اللہ خان﷫کاآبائی علاقہ’’شل بانڈہ‘‘ضلع بونیرموجودہ خیبرپختونخواہ ہے۔یہ علاقہ سوات سےباون کلومیٹر دور دشوارگزار پہاڑیوں میں واقع ہے۔آپ﷫کےجد اعلیٰ قاضی معظم خاں﷫اپنے وقت کے ایک متبحر عالم وفاضل تھے۔جد امجد شیخ رحمت اللہ خاں﷫جناب سید فیض اللہ خاں صاحب بہادرمرحوم کےعہدِ اخیر میں رام پورآئے اور فوج میں جمعداری کامنصب ملا۔مولانا ﷫کےوالدِگرامی رام پور میں دیہات و قصبہ جات کی ٹھیکہ داری کرتے تھے۔ان کی شادی محمد صالح خاں متبنیٰ وخلیفہ ملافقیر اخوند صاحب ﷫کی دخترنیک اختر سےہوئی۔جن کےبطن سےحضرت العلام مولا۔۔۔

مزید

حضرت علامہ قاضی لعل محمد مٹیاری

حضرت علامہ قاضی لعل محمد مٹیاری علیہ الرحمۃ   بحر العلوم علامہ قاضی لعل محمد مٹیاروی استاد العلماء والفضلاء علامہ قاضی لعل محمد، مٹیاری (ضلع حیدر آباد سندھ) میں ۲۹، شوال ۱۲۷۴ھ میں تولد ہوئے۔ تعلیم و تربیت: مٹیاری میں تعلیم و تربیت حاصل کی، آپ کی خوشی نصیبی کہئے کہ ان دنوں مٹیاری میں رئیس العلماء حضرت علامہ حسن اللہ صدیقی (پاٹ شریف ) تدریس کے فرائض انجام دیتے تھے، اور آپ نے خوب ان سے استفادہ کیا۔ ( سندھ جا اسلامی درسگاہ ص ۴۱۳ ص۴۰۰) قاضی صاحب نے میاں عبدالولی مٹیاروی سے بھی تعلیم حاصل کی جو کہ بے نظیر عالم ، عظیم فقیہ ، مخدوم محمد مٹیاروی کے شاگردار شد تھے اور وہ مخدوم عبدالکریم مٹیاروی بن مخدوم محمد عثمان مٹیاروی سے ، مخدوم عبدالکریم اپنے والد محترم سے جو کہ عالم اور فقیہ تھے، فقہ کی جزئیات پر عبور رکھتے تھے اور اپنا ثانی نہیں رکھتے تھے۔ وہ نصر پور کے مشہور عالم ، محدث ، فقیہ صوفی ن۔۔۔

مزید

عبد القیوم غازی شہید

 عبد القیوم غازی شہید نام ونسب:اسمِ گرامی:غازی عبدالقیوم خان شہید﷫۔والد کااسم گرامی:عبداللہ خان علیہ الرحمہ۔لقب: غازی ِاسلام،محافظ ناموس مصطفیٰﷺ۔آپ کاتعلق  غیوروبہادرقوم پٹھان سےتھا۔آپ کاتعلق ایک غریب اور مذہبی گھرانےسےتھا۔1932ء میں ان کےوالدِگرامی عبداللہ خان کاانتقال ہوگیا۔ تاریخِ ولادت: غالباً آپ کی ولادت باسعادت 1330ھ مطابق 1912ء کو’’غازی آباد‘‘ضلع ہزارہ میں ہوئی۔ تحصیلِ علم:غازی عبد القیوم خان کو بچپن ہی سے مذہبی تعلیم کا شوق تھا۔ چھٹی جماعت پاس کرکے گاؤں کے علمائے کرام سے پڑھنا شروع کردیا۔ اکثر قرآنِ مجید کی تلاوت کرتے رہتے۔ اسکول چھوڑ کر قرآنِ مجید کی تعلیم کی طرف ہمہ تن متوجہ ہوگئے، صوم و صلوٰۃ کی آخری وقت تک پوری پابندی کرتے رہے۔ سیرت وخصائص: غازی اسلام،شہید اسلام،محافظِ ناموس رسالت ،محسن ِ امت،پیکرِغیرت وحمیت،کشتۂ عشق ومحبت،عاشق رسول حضرت۔۔۔

مزید