افضل قادری ،اُستاذالاساتذہ علامہ پیر محمد نام: محمد افضل قادری۔لقب: پیر، اُستاذالاساتذہ۔تاریخِ ولادت: ۴؍ جمادی الاولیٰ ۱۳۷۲ھ مطابق ۲۰؍ جنوری ۱۹۵۳ ء۔مَقامِ ولادت: آپ کی ولادت آپ کے آبائی گاؤں مراڑیاں شریف کے قریب محلہ ٹبی مرل گجرات میں ہوئی ۔ جَدِّ امجد:اُستاذالاساتذہ حضرت علامہ پیر محمد افضل قادری کے دادا جان فقیہِ اعظم حضرت مولانا خواجہ پیر محمد نیک عالم قادری اپنے زمانے کے درسِ نظامی کے ممتاز استاذ تھے؛ جن سے حضرت سیّد جلال الدین شاہ صاحب ( بھکی شریف) ، حضرت خواجہ پیر محمد اسلم قادری، حضرت علامہ مولانا محمد نواز گیلانی، حضرت علامہ مولانا فیض احمد، حضرت علامہ مولانا علی محمد کشمیری، علامہ سیّد قاسم شاہ( خطیب بری امام، اسلام آباد) جیسے اَکابر علمائے کرام نے درسِ نظامی کی تعلیم حاصل کی۔ آپ اَعلیٰ تقویٰ وطہارت اور زہد وعبادت کی وجہ سے بارگاہِ نب۔۔۔
مزید