پیر , 14 محرّم 1448 ہجری (مدینہ منورہ)
/ Monday, 29 June,2026

نام سے تلاش

تاریخ سے تلاش

(5)  تلاش کے نتائج

محمد بن شجاع ثلجی بغدادی، حضرت شیخ

حضرت شیخ محمد بن شجاع ثلجی بغدادی      ولادت:   ماہ رمضان ۱۸۱ھ؁ میں ولادت ہوئی ،  محمد بن شجاع ثلجی بغدادی المعروف بہ ابن الثلجیاپنے وقت کے فقیہ اہل عراق محدث متورع عابد قاری اور بحور العلم تھے۔کنیت ابو عبد اللہ تھی،فقہ حسن بن مالک اور حسنبن زیاد سےحاصل کی اور حدیث کو یحییٰ بن آدم اور اسمٰعیل عیّہ اور وکیع اور ابی اسامہ اور محمد بن عمر راقد ہی سے سُنا اور روایت کیا اور آپ سے یعقوب بن شیبہ اور اس کے پوتے محمد بن یعقوب نے روایت کی لیکن چونکہ آپ مہتم بہ مذہب مشتبہ تھے اس لیے محدثین کے نزدیک آپ متررک ہیں،گوہذاتہ کاملین میں سے تھے۔بد رالدین عینی نے بنایہ شرح ہدایہ میں لکھا ہےکہ ثلجی آپ کو اس لیے کہتے ہیں کہ آپ ثلج بن عمر ابن مالک بن عبد مناف ک ی طرف منسوب تھے اور اہل حدیث نے جو آپ پر بڑی تشنیع کی ہے اور ابن عدی سے ابن جوزی نے نقل کیا ہے کہ آپ تشبیہ میں حدیثیں۔۔۔

مزید

شیخ الاسلام امام بدرالدین عینی

شیخ الاسلام امام بدرالدین عینی رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب: اسمِ گرامی:محمود۔کنیت:ابومحمد۔لقب:بدرالدین،امام عینی،قاضی الشام۔عرفی نام: شارحِ بخاری امام بدرالدین عینی ۔سلسلہ نسب اسطرح ہے:محمود بن احمد بن موسیٰ بن احمد بن حسین بن یوسف بن محمود عینی حنفی۔علیہم الرحمۃ والرضوان۔آپ کے والد اور دادا دونوں قاضی تھے۔آپ کے اجداد میں حسین بن یوسف  بہت ہی معروف "مفسرِ قرآن "تھے۔ تاریخِ ولادت: آپ کی ولادت باسعادت  26/رمضان 762ھ،مطابق 30/جولائی 1361ءکو قلعہ "عین تاب"حلب ،شام میں ہوئی۔اسی عین تاب کی نسبت سے آپ کو"عینی"کہاجاتا ہے۔ تحصیلِ علم: آپ نے ابتدائی تعلیم اور حفظِ قرآن اپنے والدِ گرامی سے کیا۔فقہِ حنفی جمال الدین یوسف  بن موسی ملطی ،اور ملک العلماء  علاؤالدین سیرامی ،شیخ تقی الدین،اور شیخ زین الدین عراقی،شیخ سراج الدین بلقینی،وغیرہ جید علماء سے علمی استفادہ کیا۔علم کے لئے آپ ۔۔۔

مزید

شیخ عبد الرحمٰن بن قاضی القضاۃ

شیخ عبد الرحمٰن بن قاضی القضاۃ رحمۃ اللہ علیہ نام و نسب: آپ کا نام عبد الرحمٰن بن قاضی القضاۃ شمس الدین ابو عبد اللہ محمد دیری اور لقب امین الدین تھا۔ تاریخِ ولادت:  آپ 820 ھ سے پہلے پیدا ہوئے۔ تحصیلِ علم :آپ نے اپنے ملک کےعلماء وفضلاء سے علم حاصل کرکےجامعِ علومِ عقلیہ ونقلیہ  اور فائقِ زمانہ ہوئے۔ سیرت وخصائص: شیخ عبد الرحمٰن بن قاضی القضاۃ کی ذات و شخصیت علم واخلاق کی وجہ سے دیگر تمام لوگوں سے ممتاز تھی۔آپ نےدین کی خدمت کے ساتھ ساتھ مخلوق کی بھی  خدمت کی چناچہ  آپ کے بھائی  قاضی القضاۃ سعد الدین سعد دیری سے جب وہ کبیر السن ہوئے تو ولایتِ مصر کی قضا حاصل کی، اور نہایت خوش اسلوبی کے ساتھ اس عہدے کے تمام حقوق کامل طریقے سے ادا کئے۔(  کسی عہدے پر فائز ہونے کے لئے اس کا اہل ہونا  ضروری ہے، نااہل ہونے کی صورت میں وہ خود بھی ہلاک ہوگا اور اپنے ساتھ پورے ملک کو۔۔۔

مزید

حضرت مولانا محمد شفیع بد ایونی

حضرت مولانا شاہ محمد شفیع بد ایونی رحمۃ اللہ علیہ حضرت شاہ عین الحق عبد المجید بد ایونی قدس سرہٗ کے منجھلے بھائی، محمد شفیع نام، ۶؍رمضان المبارک ۱۱۸۴ھ میں پیدا ہوئے،والد ماجد اور حضرت مولانا محمد علی بحر العلوم بد ایونی سے تحصیل علم کیا،نہایت متواضع اور بردبار تھے، ۴؍ ذی الحجہ ۱۲۵۸ھ میں بعد مغرب انتقال ہوا،۔۔۔ ‘‘عالم ذی وقار وباکمال’’ فقرۂ سال وفات ہے،عالم متجر تھے،درس بھی خوب دیتے تھے۔ (اکمل التاریخ جلد اول)۔۔۔

مزید

ضیاءالدین احمد قادری مدنی،خلیفہ اعلی حضرت شیخ العرب والعجم قُطبِ مدینہ

 خلیفہ اعلی حضرت شیخ العرب والعجم قُطبِ مدینہ ضیاءالدین احمد قادری مدنی،  اسمِ گرامی:    ضیاء الدین احمد۔تاریخی نام:    احمد مختاراَلقابات:      قطبِ مدینہ، ضیاء المشائخ، ضیاءالملت،شیخ العرب والعجم، خلیفۂ اعلیٰ حضرت،آفتابِ رضویت،مقتدائے اہلِ سنّت،مشہورہیں۔نسب:          سلسلۂ نسب اس طرح ہے:شیخ ضیاء الدین احمدمدنی بن شیخ عبدالعظیم بن شیخ قطب الدین۔آپ کے اَجداد میں آفتابِ پنجاب امام العصرحضرت علامہ مولانا عبدالحکیم سیالکوٹی﷫ بہت مشہور عالم گزرے ہیں۔حضرت سیّدی قطبِ مدینہ کا سلسلۂ نسب کئی واسطوں سے حضرت سیّدنا عبدالرحمٰن﷜ بن حضرت سیّدنا ابوبکر صدّیق ﷜ سے ملتا ہے۔ اس لحاظ سے آپ ﷫ ’’صدّیقی‘‘ ہوئے۔(رحمۃ اللہ علیہم اجمعین)  ولادت:حضرت سیّدی قطبِ۔۔۔

مزید