/ Friday, 03 May,2024

نام سے تلاش

تاریخ سے تلاش

(74)  تلاش کے نتائج

حامد رضاخاں بریلوی، حجۃ الاسلام، علامہ مولاناشاہ

  حامد رضاخاں بریلوی،  حجۃ الاسلام، علامہ مولاناشاہ، رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نام ونسب :اعلیٰ حضرت امام اہلسنت کے بڑے شہزادے۔محمد نام،معروف بہ حامد رضا،لقب ،حجۃ الاسلام۔ تاریخِ ولادت: ماہ ربیع الاول1292ھ بمطابق 1875ء میں اپنےدادا مولانا نقی علی خان کے گھر بریلی میں  پیدا ہوئے۔ تحصیلِ علم: آباؤ اجداد کی شاندار روایات کےمطابق درسیات تمام وکمال والد ماجد سے پڑھی19 سال کی عمر میں تمام  مروجہ درسیات کی کتب سےفارغ التحصیل ہوۓ۔علم وعمل میں باکمال والدِ ماجد کے جانشین،عربی نظم ونثر میں منفرد اسلوب رکھتے تھے۔زمانۂ تعلیم میں ہی آپ نے درسیات کی امہات الکتب ،خیالی،توضیح تلویح،ہدایہ اخیرین،صحیح بخاری پرحواشی لکھ کر اپنے والد کی خدمت میں پیش کیا تو اعلیٰ حضرت نے "قال الولد الاعز"لکھ کراپنے صاحبزادے کو دادِ  تحسین فرمائی۔جب  گلستانِ رضا کا یہ پھول ہر سو خوشبو پھیلانے لگ۔۔۔

مزید

حضرت علامہ مولانا پروفیسر محمد نور بخش توکلی

حضرت علامہ مولانا پروفیسر محمد نور بخش توکلی رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب: اسمِ گرامی:محمدنوربخش۔لقب:حضرت توکل شاہ انبالوی  علیہ الرحمہ کی نسبت سے "توکلی" کہلاتے ہیں۔والدکااسمِ گرامی: آپ کے والدِگرامی میاں شادی شاہ صاحب  علیہ الرحمہ ایک صوفی منش،زراعت پیشہ انسان تھے،اورحضرت خواجہ عبدالخالق جہاں خیلاں نقشبندی علیہ الرحمۃ کےمرید ِخاص تھے۔          تاریخِ ولادت: حضرت علامہ مولانا پروفیسر محمد نور بخش توکلی علیہ الرحمۃ 12 ربیع الاوّل 1288ھ ،مطابق 2/جون 1871ء، بروز جمعۃ المبارک "چک قاضیاں" ضلع لدھیانہ (ہندوستان) میں پیدا ہوئے۔ تحصیلِ علم:حضرت علامہ توکلی علیہ الرحمۃ نے ابتدائی تعلیم اپنے مقامی سکول و مدرسہ میں حاصل کی۔ سکول میں اپنی خداداد صلاحیت و ذہانت،محنت اورشرافت کی وجہ سے مقبول تھے۔مقامی سکول و کالج اور مدارس سے تعلیم حاصل کرنے کے بعد ۔۔۔

مزید

عبد السلام جبل پوری، مولانا شاہ محمد

   عبد السلام جبل پوری،  مولانا شاہ محمد نام ونسب: اسمِ گرامی:  حضرت مولانا مفتی شاہ محمد عبدالسلام جبل پوری﷫۔ لقب:عیدالاسلام،جامع الفضائل،قطبِ وقت۔ سلسلہ ٔنسب اس طرح ہے: عیدالاسلام حضرت مولانا شاہ عبدالسلام جبل پوری بن شاہ مولانا محمد عبد الکریم قادری نقشبندی بن مولانا شاہ محمد عبدالرحمن بن مولانا شاہ محمد عبدالرحیم بن مولانا شاہ محمد عبد اللہ بن مولانا شاہ محمد فتح بن مولانا شاہ محمد ناصر بن مولانا شاہ محمد عبدالوہاب صدیقی طائفی﷭۔آپ﷫ کا خاندانی تعلق حضرت سیدنا صدیق اکبر﷜ سےہے۔ آپ کے جدِّ اعلیٰ حضرت شاہ عبدالوہاب صدیقی﷫سلطنتِ آصفیہ کے دورِ حکومت میں نواب صلابت جنگ بہادر کے ساتھ طائف سے ہندوستان تشریف لائے،اور حیدر آباد دکن میں سکونت اختیار کی۔یہاں حکومتِ آصفیہ کی جانب سے مکہ مسجد کی امامت اور محکمۂ مذہبی امور کے جلیل القدر عہدے پرمامور ۔۔۔

مزید

مولوی سائیں غلام محمد قادری

مولوی سائیں غلام محمد قادری رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ  ۔۔۔

مزید

حضرت مولانا شاہ محمد علی حسین مدنی

حضرت مولانا شاہ محمد علی حسین مدنی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ مولانا محمد علی حسین صاحب ابن حضرت مولانا شاہ اعظم حسین خیر آبادی قدس سرہما ۲۱؍ربیع الثانی ۱۳۱۲ھ میں بھوپال میں پیدا ہوئے، اُردو فارسی کی ابتدائی تعلیم مولانا یُداللہ سنبھلی سےحاصل کی اور قرآن مجید حفظ کیا،معقول و منقول کی تکمیل والد ماجد سے کی، ۱۹۰۳ء میں والد ماجد کےساتھ مدینہ طیّبہ چلےگئے، اور وہیں سے بلاد عرب عراق وشام ومصر کا سفر کیا، اور عتبات عالیہ کی زیارت کی، ۱۳۳۶ھ میں آپنےدمشق میں امام الدھر حافظ العصر شیخ بد الردین دمشقی سےاُن کے صاحبزادے مولانا تاج الدین کی معیت میں شرحوقایہ کا درس لیا، حضرت مولانا محمد عبد الباقی فرنگی محلی مدنی المتوفی ۱۳۶۴ھ کےدرس میں مختصر المعانی، تلخیص المفتاح پڑھی، صحیح مسلم اور بعض دوسری کتب حدیث کا حضرت مولانا شاہ محمد معصوم ابن شاہ عبد الرشید ابن حضرت شاہ احمد سعید مجددی سے درس لیا، شیخ المحدثین م۔۔۔

مزید

حضرت خواجہ نور احمد نقشبندی لاہوری

حضرت خواجہ نور احمد نقشبندی لاہوری رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ۔۔۔

مزید

سید محمد طاہر اشرف اشرفی

قطبِ ربانی سید محمد طاہراشرف اشرفی جیلانی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نام ونسب:آپ کااسمِ گرامی حضرت ابو مخدوم سید محمد طاہر اشرف شاہ جیلانی ابن حضرت سید حسین اشر ف شاہ جیلانی رحمۃ اللہ علیہما۔ آپ کا سلسلۂ نسب حضور سید نا غوث اعظم رضی اللہ تعالیٰ عنہ تک پہنچتا ہے ۔ تاریخِ ولادت: آپ رحمۃ اللہ علیہ 12 ربیع الاول1305ھ کو دہلی میں پیدا ہوء ۔ تحصیلِ علم:ابتدائی تعلیم و تربیت والد ماجد سے حاصل کی ۔ ترکیۂ نفس کے ابتدائی مراحل بھی انہی سے طے کئے ۔والد گرامی کے وصال کے بعد جامع فتح پوری سے ملحقہ مدرسہ  میں مولانا مفتی غلام حبیب احمد علوی سے دینی علوم کی تکمیل کی۔ بیعت وخلافت: جب مرجع المشائخ حضرت سید شاہ علی حسین شاہ اشرفی رحمۃ اللہ علیہ دہلی تشریف لائے تو ابومخدوم سیدطاہراشرف اشرفی رحمۃ اللہ علیہ کو بیعت کیا، سلسۂ عالیہ قادریہ،سراجیہ ، اشرفیہ،میں اجازت و خلافت سے مشرف فرمادیا۔ سیرت وخصائص: ۔۔۔

مزید

مجاہد ِ تحریک پاکستان مولانا عبدالحامد بدایونی

مجاہد ِ تحریک پاکستان مولانا عبدالحامد بدایونی نام ونسب:  عبد الحامدبدایونی بن مولانا عبد القیوم قادری بدایونی،بن مولانا حافظ فرید جیلانی،بن مولانامحی الدین،بن سیف اللہ المسلول شاہ فضل رسول ،بن مولانا شاہ عین الحق عبدالمجید  علیہم الرحم ولادت:  ۱۱، نومبر ۱۹۰۰ء کو دہلی میں اپنے ننھیال میں پیدا ہوئے۔ تحصیلِ علم:   ابتدائی تعلیم اپنے آبائی مدرسہ قادریہ میں مولانا عبدالمقتدر بدایونی سے حاصل کی۔ اس کے علاوہ مولانا محب احمد،  مولانا مفتی حافظ بخش بدایونی (مصنف تنبیہ الجھال بالھام الباسط المتعال)مولانا مفتی محمد ابراہیم ، مولانا مشتاق احمد کانپوری ، مولانا واحد حسین اور مولانا عبدالسلام فلسفی سے تعلیم حاصل کی ۔ آخر میں الہیات کی تکمیل اور قراٗت قرآن شریف کے شوق میں آپ دو سال تک مدرسہ الہیات کانپور میں مقیم رہے۔ بیعت وخلافت:   آپ سلسلہ قادریہ میں نا۔۔۔

مزید

حافظ غلام حبیب صدیقی

الحاج حضرت مولانا حافظ غلام حبیب صدیقی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ  ۔۔۔

مزید

حضرت شاہ غلام رسول قادری

حضرت شاہ غلام رسول قادری رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ (سولجر بازار، قادری مسجد) اسمِ گرامی: آپ کااسمِ گرامی حضرت مولانا الحاج حافظ قاری غلام رسول قادری بن حافظ قاری علم الدین قادری رحمۃ اللہ علیہما تھا۔   تاریخِ ولادت:آپ 1306ھ میں کراچی" صدر" میں مسجد قصابان سے ملحقہ مکان میں تولد ہوئے۔ تحصیلِ علم:آپ کی تعلیم و تربیت خود آپ کے والد ماجد حافظ قاری علم الدین قادری کی زیر نگرانی انہی کے ’’مدرسہ العلمیہ قادریہ ‘‘متصل مسجد قصابان صدر میں ہوئی آپ نے علوم دینی کے ساتھ ساتھ تجوید و حفظ قرآن کی تکمیل کی۔ اپنے والد کے علاوہ بھی آپ نے جید  قراء و علما ء ِدین سے قرآن کی تعلیم حاصل کی۔ آپ خود ارشاد فرماتے ہیں کہ "میں اٹھارہ سال تک بہت بڑے جید قاری نظام محمد صاحب سے قرآن مجید پڑھتا رہا ہوں "۔   بیعت و خلافت : آپ نے جوانی میں روضہ نبوی ﷺ کے زیر سایہ"باب ال۔۔۔

مزید