/ Saturday, 04 May,2024

نام سے تلاش

تاریخ سے تلاش

(111)  تلاش کے نتائج

حضرت مولانا حامداللہ نقشبندی

حضرت مولانا حامداللہ نقشبندی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ۔۔۔

مزید

حضرت فتح دین قادری

حضرت فتح دین قادری رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ۔۔۔

مزید

حضرت مولانا ابو النور محمد صدیق چشتی بصیر پوری

حضرت مولانا ابو النور محمد صدیق چشتی بصیر پوری رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ           حضرت مولانا ابو النور محد صدیق چشتی ابن مولانا ابو الصدیق احمد دین (قدس سرہما) پاک سیرت اور صوفی مشرب عالم تے۔آپ کے آباء واجداد ضلع فیروز پور (بھارت) کے رہنے والے تھے سکول کے عہد میں منتقل ہو کر یہ بزرگ ضلع ساہیوال میں آباد ہو گئے۔ اس خاندان نے علوم دینیہ کی اشاعت میں اہم خدمات انجام دی ہیں۔آپ کے جد اعلیٰ حضرت  مولانا ابو الجمال حافظ محمد حبیب اللہ المعروف بر قع پوش قدس سرہ بلند پایہ عالم اور ولی کامل تھے، چہرئہ انور پر حجاب ڈالے رہتے اور حسن اتفاق سے تدفین کے دوسرے روز آپ کے مرقد پاک کو بھی سبزہ زار نے ڈھانپ کر آپ کی عادت کریمہ کی اتباع کا حق ادا کردیا۔           آپ کے والد ماجد اپنے دور کے ممتاز عالم تھے،فارسی۔۔۔

مزید

مولانا ابو الشاہ محمد عبد القادرشہید

مولانا ابو الشاہ محمد عبد القادرشہید رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب: اسم گرامی: مولانا محمد عبد القادر شہید رحمۃ اللہ علیہ۔کنیت: ابوالشاہ۔سلسلہ نسب اس طرح ہے:مولانا الحاج ابو الشاہ محمد عبد القادر بن مولانا علامہ حکیم غلام محی الدین بن حضرت علامہ مولانا مفتی عبد الرحیم (تلمیذ ارشد  اعلی حضرت امام احمد رضا خان  بریلوی )۔علیہم الرحمۃ والرضوان۔ تاریخِ ولادت: 27/رجب المرجب1340ھ،مطابق 27/مارچ 1922ء کو مدینۃ الاولیاء احمد آباد شریف میں پیدا ہوئے ۔ تحصیل ِ علم: ابتدائی تعلیم والد ماجد سے حاصل کی اس کے بعد انجمن اسلامیہ ہائی سکول احمد سکول احمد آباد میں داخل ہوئے اور میٹرک کا امتحان پاس کیا ۔ 1946ء میں گجرات کالج احمد آباد سے ایف ۔اے کا امتحان نمایاں نمبروں  سے پاس کیا ۔انہی دنوں محدث اعظم پاکستان مولانا سردار احمد آباد چشتی قادری،بریلی شریف سے مولوی سلطان حسن سنبھلی سے مناظرہ کرنے ۔۔۔

مزید

حضرت مولانا شاہ مصباح الحسن پھپھوندوی

حضرت مولانا شاہ مصباح الحسن  پھپھوندوی رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب: اسم گرامی: مولانا شاہ مصباح الحسن۔لقب: سید العلماء۔مقام پھپھوند کی نسبت سے’’پھپھوندوی‘‘کہلاتے ہیں۔سلسلہ نسب اس طرح ہے:حضرت مولانا  شاہ مصباح الحسن پھپھوندی بن مولانا خواجہ سید عبد الصمد ابدال  سہسوانی پھپھوندوی بن سید غالب حسین علیم الرحمہ ۔خاندانی تعلق قطب المشائخ حضر ت خواجہ ابو یوسف چشتی علیہ الرحمہ سےہے۔شاہ مصباح الحسن کےوالد گرامی’’مجلس علمائے اہل سنت‘‘ کے مستقل صدر تھے۔اسی طرح آپ کاسارا خاندان علم وفضل،ورع وتقویٰ میں اپنی مثال آپ ہے۔ تاریخِ ولادت: آپ کی ولادت باسعادت  بروز منگل 7/جمادی الاول 1304ھ،مطابق یکم فروری 1887ء کوبمقام پھپھوند ضلع اٹاوہ (ہند) میں ہوئی۔والدِ گرامی نے’’منظور ِ حق‘‘ اور’’فوہب اللہ لہ غلاماً ز۔۔۔

مزید

حضرت علامہ الحاج مفتی میر محمد جتوئی

حضرت علامہ الحاج مفتی میر محمد جتوئی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ علامہ الحاج مفتی میر محمد بن حضرت علامہ الحاج قاضی ابو الخیر عبداللہ جتوئی گوٹھ آمری ( تحصیل جاتی ضلع ٹھٹھہ ) میں ۱۸۵۶ء کو تولد ہوئے۔ تعلیم و تربیت : آپ نے ابتدائی تعلیم اپنے والد ماجد سے حاصل کی۔ اس کے بعد حضرت علامہ محمد ہاشم کھتری دھوبی اور علامہ خادم حسین جتوئی ( رتودیرو ضلع لاڑکانہ ) سے تعلیم حاصل کر کے فارغ التحصیل ہوئے۔ بیعت: سلسلہ نقشنبدیہ مجددیہ میں پیر طریقت حضرت خواجہ محمد حسن جان سر ہندی ؒ کے مرید اور خلیفہ تھے۔ ( بروایت مولانا عبدالحئی جتوئی) درس و تدریس: اپنے والد صاحب کی وفات کے بعد قضاء کے عہدے پر فائز ہوئے اور شرعی فتاویٰ جاری فرما کرامت مسلمہ کی رہنمائی فرمائی ۔ والد صاحب کے قائم کردہ مدرسہ میں درس و تدریس میں مشغول رہے۔ عادات و خصائل: علامہ جتوئی انتہائی خدارسیدہ ، پرہیز گار ، سنت بنوی کے پابند ، عشق رسول سے سر۔۔۔

مزید

شیخ الاسلام والمسلمین حضرت خواجہ محمدقمرالدین سیالوی چشتی نظامی

شیخ الاسلام والمسلمین حضرت خواجہ محمدقمرالدین سیالوی چشتی نظامی رحمۃ اللہ علیہ  نام ونسب: اسمِ گرامی:خواجہ محمدقمرالدین سیالوی۔لقب:شیخ الاسلام والمسلمین۔سلسلۂ نسب اسطرح ہے: شیخ الاسلام والمسلمین حضرت مولانا خواجہ قمر الدین سیالوی،بن قدوۃ السالکین خواجہ محمد ضیاء الدین سیالوی ،بن عارف کبیر خواجہ محمد الدین سیالوی،بن شیخ المشائخ خواجہ محمدشمس الدین سیالوی۔علیہم الرحمہ۔ تاریخِ ولادت: آپ کی ولادتِ باسعادت15،جمادی الاول،1324ھ،بمطابق1905ء،کوقدوۃالسالکین خواجہ محمد ضیاءالدین سیالوی علیہ الرحمہ کے گھرسیال شریف ضلع سرگودھا پنجاب میں ہوئی۔ تحصیلِ علم: ابتدائی تعلیم وتربیت اپنے جدامجدخواجہ محمدالدین سیالوی علیہ الرحمہ کے زیرِ سایہ ہوئی۔ابھی آپ کی عمر مبارک 4سال کی تھی توجدامجد کا انتقال ہوگیا۔جب آپ چار سال،چارماہ،دس دن کے ہوئے تواس وقت کے معروف حافظِ قرآن،حافظ عبدالکریم کی خدمت میں حفظِ قرآنِ ۔۔۔

مزید

ریحان رضا خاں بریلوی، مولانا محمد

  ریحان رضا خاں بریلوی، مولانا محمد رحمۃ اللہ تعالی علیہ نام ونسب: اسم گرامی: مولانا  محمد ریحان رضا خان۔لقب: ریحانِ ملت۔سلسلہ نسب اس طرح ہے: حضرت مولانا محمد ریحان رضا قادری بن مفسرِ اعظم ہند حضرت  مولانا محمد ابراہیم رضا خاں بن حجۃ الاسلام حضرت مولانا محمد حامد رضا خاں بن اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خاں قادری فاضل بریلوی بن مولانا نقی علی خاں بن مولانا رضا علی خاں بن حافظ کاظم علی خاں ۔(علیہم الرحمۃ والرضوان)۔(حیاتِ اعلیٰ حضرت) تاریخِ ولادت: آپ کی ولادت باسعادت 18/ذی الحجہ 1325ھ،مطابق  ماہ جنوری/1908ء کو محلہ خواجہ  قطب بریلی (انڈیا) میں ہوئی۔حضرت ریحان ملت مولانا محمد ریحان رضا علیہ الرحمۃ کی ولادت سے پورے خاندان میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ خاندان کے ہر فرد کا چہرہ مسکرانے لگا۔ چونکہ نبیرۂ اعلیٰ حضرت مفسرِ اعظم ہند کے یہاں یہ پہلی ولادت تھی، کانوں میں اذان و تکبیر پ۔۔۔

مزید

حضرت علامہ مفتی عبدالسلام سنبھلی

مخدوم ملت مفتی محمد عبدالسلام رضوی سنبھلی بانی فیض العلوم سرائے ترین سنبھل مراد آباد ولادت مخدوم ملت  حضرت  الشاہ مولانا مفتی محمد عبدالسلام قادری رضوی بن الشیخ  احمد بن اللہ ابن الشیخ حافظ حکیم اللہ بن الشیخ عظیم اللہ بن الشیخ مکارم کی ولادت شمالی ہند کے مشہور و معروف مرودم خیز علاقہ  سنبھل ضلع  مراد آباد کی ایک صنعتی بستی سرائے ٹرین کےمحلہ نواب خیل میں ایک علمی وروحانی گھرانےکے اندر غالباً  ۱۳۲۳ھ؍۱۹۰۵ء میں ہوئی۔ تعلیم وتربیت حضرت  مفتی عبدالسلام علیہ الرحمہ ابھی  دو ہی سال  کے تھے کہ سر سے والد ماجد کا سایۂ عاطفت اٹھ گیا اور پرورش کا  بار والدہ ماجدہ کے زیر سایہ بڑے بڑے بھائیوں نے برداشت کیا، اور نہ صرف پرورش ہی کا بار اٹھایا بلکہ عمدہ تربیت اور اس کے ساتھ ساتھ  زیور  علم سے آراستہ کرنے میں بڑی جانفشانی سے کام لیا۔ مفتی عب۔۔۔

مزید