/ Monday, 29 April,2024

نام سے تلاش

تاریخ سے تلاش

(81)  تلاش کے نتائج

یوسف سہالوی فرنگی محلی، علامہ مفتی محمد

یوسف سہالوی  فرنگی محلی، علامہ مفتی محمداسمِ گرامی:    محمد یوسف۔نسب:          حضرت علامہ مفتی محمد یوسف سہالوی  فرنگی محلی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کا سلسلۂ نسب یہ ہے:مفتی محمد یوسف بن مفتی محمد اصغر بن مفتی ابی الرحیم بن مولانا محمد یعقوب بن مولانا عبد العزیز بن مولانا سعید بن  مولانا قطب الدین الشہید السہالوی(رحمۃ اللہ تعالٰی علیہم اجمعین)۔آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کے آبا و اَجداد اپنے وقت کے جیّد علمائے  کرام اور اجلّہ مشائخ تھے۔ آپ کے دادا مفتی ابی الرحیم، جو ستاسی (۸۷)سے زائد کتب کے مصنّف تھے، باندہ میں ذیقعدہ ۱۲۶۴؁ھ کو پیدا ہوئے تھے اور اُن کی وفات لکھنؤ میں ۱۹؍ربیع الاوّل ۱۳۰۴؁ھ،کو ہوئی۔ (تذکرہ علمائے ہند)ولادت:آپ کی ولادت باسعادت 1223ھ/بمطابق 1808ء کو ہوئی۔تحصیلِ علم: ابتدائی تعلیم سے ۔۔۔

مزید

حضرت مولانا شاہ عبدالرشید مجددی

حضرت مولانا شاہ عبدالرشید مجددی رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب: اسم گرامی:حضرت مولانا عبدالرشید مجددی﷫۔لقب:جامع شریعت وطریقت۔سلسلۂ  نسب اس طرح ہے: حضرت مولانا شاہ عبدالرشید مجددی بن  حضرت مولانا شاہ احمد سعید مجددی بن مولانا شاہ ابو سعید مجددی رام پوری بن شاہ صفی القدر بن شاہ عزیز القدر بن شاہ عیسیٰ بن خواجہ سیف الدین  بن خواجہ محمد معصوم سرہندی بن امام ربانی حضرت مجدد الفِ ثانی (علیہم الرحمۃ والرضوان)۔(تذکرہ کاملان رام پور:219/تذکرہ علمائے اہل سنت:137) تاریخِ ولادت: آپ کی ولادت  باسعادت 2/جمادی الاخریٰ1237ھ مطابق ماہ فروری/1822ءکولکھنؤ میں ہوئی۔(ایضاً) تحصیل ِعلم: آپ ﷫ ایک علمی ومذہبی  گھرانے میں پیداہوئے۔صغر سنی میں آثار سعادت چہرے سےہویدا تھے۔انتہائی ذہین وفطین  تھے۔یہی وجہ ہے کہ  دس برس کی عمر پوری نہ ہونے پائی تھی کہ حافظ قرآن ہوگئے۔صرف ونحو مولانا حبیب۔۔۔

مزید

شیخ الاسلام علامہ نور محمد شہداد کوٹی

شیخ الاسلام علامہ نور محمد شہداد کوٹی  علیہ الرحمۃ مولانا علامہ نور محمد شہداد کوٹی بن مولانا میاں غلام محمد فاروقی ۱۲۰۶ھ کو گوٹھ کنڈا تحصیل بھاگ ناری ضلع کچھی ( بلوچستان ) میں تولد ہوئے۔ آپ کے آباء واجد اد تبلیغ اسلام کے سلسلہ میں عرب سے عراق پھر ریاست بہاولپور میں سمرسٹہ سے ہوتے ہوئے بلوچستان آئے ۔ تعلیم و تربیت: تعلیم کاآغاز گھر سے کیا۔ اپنے والد ماجد کی درسگاہ میں والد ماجد سے اور مدرسہ کے شیخ الحدیث حضرت علامہ عبدالحلیم کنڈوی ؒ ( مد فون روہڑی ) سے تعلیم حاصل کر کے فارغ التحصیل ہوئے۔ قاضی القضاۃ : وہیں اپنی درسگاہ میں درس و تدریس اور فتاویٰ نویسی سے وابستہ رہے آپ کی علمی شہرت دور دور تک پہنچ چکی تھی ، اس سے متاثر ہو کر والی قلات خدائیداد خان بروہی جو کہ آپ کے شاگرد بھی تھے آپ کو قلات کا قاضی القضاۃ ( اسلامی علالت کے چیف جسٹس) کا منصب جلیل عطا کیا۔ آپ نے اس منصب پررہ کر ثاب۔۔۔

مزید

آلِ رسول قادری برکاتی مارہروی، خاتم الاکابر سیّد شاہ

 آل رسول قادری مارہروی, علامہ سید شاہ، رحمۃ اللہ علیہ  اسمِ گرامی: آپ کا اسمِ گرامی آلِ رسول اور والد کا نام سید شاہ آل برکات المعروف ستھرے میاں تھا۔  تاریخ ومقامِ ولادت: آپ کی ولادت باسعادت 1209ھ میں ماہرہ ضلع ایٹہ (یوپی، انڈیا) میں ہوئی۔  تحصیلِ علم: آپ کی تعلیم و تربیت آپ کے والد ماجد سید شاہ آل برکات ستھرے میاں رحمۃ اللہ علیہ  کے آغوش شفقت میں ہوئی۔ آپ نے علوم دینیہ کی تحصیل حضرت عین الحق شاہ عبدالمجید بدایونی ، مولانا شاہ سلاست اﷲ کشفی بدایونی، حضرت شاہ نورالحق رزاق فرنگی محلی لکنھوی ،ملا عبدالواسع رحمتہ اﷲ علیہم سے کی۔مخدوم شیخ العالم عبدالحق رودولوی رحمۃ اللہ علیہ کے عرس مبارک کے موقع پر مشاہیر علماء و مشائخ کی موجودگی میں دستار بندی ہوئی۔ اسی سال حضرت سید شاہ آل احمد اچھے میاں مارہروی علیہ الرحمہ کے ارشاد پر سراج الہند حضرت مولانا شاہ عبدالعزیز محدث دہلو۔۔۔

مزید

حضرت شیخ احمد بن صبغت اللہ شافعی مدراسی محدث

حضرت شیخ احمد بن صبغت اللہ شافعی مدراسی محدث رحمۃ اللہ علیہ۔۔۔

مزید

حضرت مولانا حافظ دوست محمد للہی

حضرت مولانا حافظ دوست محمد للہی رحمۃ اللہ علیہ           حضرت مولانا حافظ دوست محد ابن حضرت خواجہ غلام للہی  (قدس سرہمائ) ۱۲۶۶ھ/۵۰۔ ۱۸۴۹ء میں للہ شرف ( ضلع جہلم ) میں پیدا ہوئے ۔ ابھی آپ شیر خوار ہی تھے کہ عارف یگانہ حضرت خواجہ غلام محی الدین قصوری دائم الحضوری قدس سرہ نے آپ کو ایک مکتوب میں تحریر فرمایا : ’’مولوی حافظ دوست محمد کو دعا‘‘           اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے آپ حافظ بھی ہوئے اور مولوی بھی ۔ تکمیل علوم کے بعد تین سال تک والد ماجد سے کسب سلوک کیا اور سلسلۂ مجددیہ کے مقامات کی تکمیل کر کے سر ہند شریف میں حضرت مجدد الف ثانی قدس سرہ کے ایماء سے خلافت و اجازت سے مشف ہوئے ۔           والد ماجدحضرت خواجہ غلام نبی لل۔۔۔

مزید

حضرت علامہ محمد عادل حنفی الہ آبادی کانپوری

حضرت علامہ محمد عادل حنفی الہ آبادی کانپوری رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ دف قصبہ مارہ، ضلع، الہ ﷜آباد تاریخ ولادت ۱۱؍ربیع الآخر ۱۶۴۱ھ، غلامنعیم تاریخی نام، چھ سال کی عمر میں اپنے دادا شیخ محی الدین بخش بن کریم بخش کے پاس فتح پور آئے،جہاں وہ مصنف تھے،اور یہاں کے علماء سے عافیہ تک پڑھا،بیس کی عمر میں مولانا شاہ سلامت اللہ کشفی کی خدمت میں حاضر ہوئے، حضرت کشفی نے فراغت کے بعد دس ربیع الآخر ۱۲۷۶ھ میں سند فضیلت مرحمت کی، ۱۲۸۲ھ میں علامہ سید احمد وحلان شیخ الحرم م کی نے سند ارسال کی اور قدوۃ العلماء الاعلام کےلقب سے یاد کیا، جس کے واقعی آپ مصداق تھے، جمادی الاولیٰ ۱۲۹۲؁ھ میں دہلی میں حضرت قطب عالم شاہ عبد العزیز کوند قدس سرہٗ کےحلقۂ ارادت میں داخل ہوئے، اسی مجلس میں اہلبیت تامہ کی بنا پر مجاز مطلق کی سند عطا ہوئی،اور شاہ مشتاق احمد کےلقب سے سر فراز ہوئے، ۲۱؍ محرم ۱۲۹۷ھ میں حضرت شاہ ابو الحسن احمد نوری ۔۔۔

مزید

حضرت مولوی عبد الرزاق خاں طالب

 حضرت مولوی عبد الرزاق خاں  طاؔلب رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ  ۔۔۔

مزید

حضرت استاذ العلماء شیخ عبد الرحمٰن دھان

استاذ العلماء شیخ عبد الرحمٰن دھان رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نام ونسب: آپ کا اسمِ گرامی شیخ عبد الرحمٰن بن علامہ احمد بناسعد بن امام تاج الدین بناحمد بن امام ابراہیم دھان مکی تھا۔(رحمۃ اللہ علیہم) تاریخ ومقامِ ولادت: شیخ عبد الرحمٰن دھان مکی رحمۃ اللہ علیہ 1283 ھ میں مکہ معظمہ میں پیدا ہوئے۔ تحصیلِ علم:  شیخ عبد الرحمٰن دھان مکی رحمۃ اللہ علیہ نے تعلیم کی ابتدا اپنے والد ماجد شیخ احمد دھان  سے کی، قرآن مجید حفظ کیا ، تجوید سیکھی۔ آپ نے مزید حصولِ علم کے لئے  مدرسی صولتیہ میں داخلہ لیا اور فخر العلماء پایۂ حرمین شریفین مولانا رحمت اللہ کیرانوی مکی سے نحو، منطق، فقہ توحید وغیرہ علوم فنون کی کتب پڑھیں، ان کے علاوہ دیگر اساتذہ سے بھی مختلف علوم وفنون حاصل کئے۔(رحمۃ اللہ علیہم) سیرت وخصائص: استاذ العلماء شیخ عبد الرحمٰن دھان رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ مکہ مکرمہ  مایہ ناز علماء میں ت۔۔۔

مزید

حضرت علامہ مولانا غلام رسول ہاشم چشتی

حضرت علامہ مولانا غلام رسول ہاشم چشتی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ مولانا غلام رسول بن خلیفہ پیر محمد ۳، مارچ ۱۸۶۳ء کو شکار پور سندھ میں تولد ہوئے ۔ آپ رئیس العارفین حضرت خواجہ امین شاہ چشتی ؒ کے بڑے خلیفہ مولانا حافظ صاحبڈ نہ چشتی کے پڑپوتے ( یعنی پوتے کے بیٹے ) تھے۔ تعلیم و تربیت : ابتدا میں محلہ کی مسجد شریف میں قرآن مجید کی تعلیم حاصل کی اس کے بعد حضرت مولانا قاضی سید بہادر علی شاہ چشتی ( جو کہ حضرت خواجہ سید محمد گیسودراز چشتی قدس سرہ متوفی ۸۲۵ھ مدفون حیدر آباد دکن کی اولاد میں سے تھے ) سے تعلیم و تربیت حاصل کی۔ بیعت : اپنے والد ماجد خلیفہ پیر محمد سے سلسلہ عالیہ چشتیہ صابر یہ میں دست بیعت ہوئے اور بعد میں خلافت سے نوازے گئے۔ عادات و خصائل : بعدفراغت علمی نواب سخی مدد خان مرحوم کی مشہور جامع مسجد کے امام و خطیب مقرر ہوئے ۔ آپ کا وعظ اثر انداز پر تاثیر تھا۔ شیرین گفتار کے مالک کے ، اس کے۔۔۔

مزید