اتوار , 13 محرّم 1448 ہجری (مدینہ منورہ)
/ Sunday, 28 June,2026

نام سے تلاش

تاریخ سے تلاش

(7)  تلاش کے نتائج

حضرت ابوحمزہ محمد بن ابراہیم بغدادی

حضرت ابوحمزہ محمد بن ابراہیم بغدادی علیہ الرحمۃ۔۔۔

مزید

حضرت علامہ شیخ مفتی ابو الصفاء دمشقی خلوتی

حضرت علامہ شیخ مفتی ابو الصفاء دمشقی خلوتی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ            مفتی ابو الصفاء بن احمد بن ایوب عدوی صالحی دمشقی خلوتی: اپنے زمانہ کے شیخ،امام،صدر الصدور،علامہ،فاضل،بارع،فقیہ،مفسر،نحوی تھے۔دمشق  میں ۱۰۴۵؁ھ میں پیدا ہوئے اور وہیں نشو ونما پاکر اپنے والد ماجد سے طلب علم میں مشغول ہوئے اور ان سے طریق خلوتیہ اخذ کیا اور شیخ ابراہیم فنال دمشقی وغیرہ فضلاء سے پڑھا یہاں تک کہ بارع وفائق اقران ہوئے،دمشق میں افتاء حنفیہ کی خدمت میں آپ کے سپرد ہوئی اور مرتے دم تک مفتی رہے اور حج بھی کیا اور مکہ معظمہ میں مدرسہ مرادیہ کے متولی رہے جہاں آپ کی بڑی شہرت اور قدرو منزلت ظاہر ہوئی آپ کی تصنیفات سے ایک فتوایٰ متداول ہے۔وفات آپ کی منگل کے روز ۱۲؍ماہ ذی الحجہ ۱۱۲۰؁ھ میں ہوئی اور ترتب مرج الدحداج میں دفن کیے گئے۔ ’’فاضلِ دہر‘&۔۔۔

مزید

حضرت پیر شاہ سرہندی

حضرت پیر شاہ سرہندی رحمۃ اللہ علیہ۔۔۔

مزید

حضرت شاہ خدا بخش

حضرت شاہ خدا بخش علیہ الرحمۃ۔۔۔

مزید

حضرت مولانا خادم احمد

حضرت مولانا خادم احمد رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ            مولانا خادم احمد بن مولانامحمد مبین: جامعِ معقول و منقول،حاوئ فروع واصول،علامۂ زمانہ تھے۔اکثر علوم اپنے والد سے پڑھے اور درس و تدریس اور نشر علوم میں مشغول رہے،دو رسالہ عربی و فارسی دربارہ بحث دائرہ ہندیہ واقع شرح وقایہ تصنیف کیے اور متفرق حواشی شرح وقایہ پر لکھے اور نیز ایک رسالہ متعلق بہ بحث حاصل و محصول واقع فوائد ضیائیہ تصنیف کیا اور ۱۲؍ذی الحجہ ۱۲۷۱؁ھ میں وفات پائی۔’’فاضلِ عصر‘‘ تاریخ وفات ہے۔ (حدائق الحنفیہ)۔۔۔

مزید

شیخ الاسلام علامہ نور محمد شہداد کوٹی

شیخ الاسلام علامہ نور محمد شہداد کوٹی  علیہ الرحمۃ مولانا علامہ نور محمد شہداد کوٹی بن مولانا میاں غلام محمد فاروقی ۱۲۰۶ھ کو گوٹھ کنڈا تحصیل بھاگ ناری ضلع کچھی ( بلوچستان ) میں تولد ہوئے۔ آپ کے آباء واجد اد تبلیغ اسلام کے سلسلہ میں عرب سے عراق پھر ریاست بہاولپور میں سمرسٹہ سے ہوتے ہوئے بلوچستان آئے ۔ تعلیم و تربیت: تعلیم کاآغاز گھر سے کیا۔ اپنے والد ماجد کی درسگاہ میں والد ماجد سے اور مدرسہ کے شیخ الحدیث حضرت علامہ عبدالحلیم کنڈوی ؒ ( مد فون روہڑی ) سے تعلیم حاصل کر کے فارغ التحصیل ہوئے۔ قاضی القضاۃ : وہیں اپنی درسگاہ میں درس و تدریس اور فتاویٰ نویسی سے وابستہ رہے آپ کی علمی شہرت دور دور تک پہنچ چکی تھی ، اس سے متاثر ہو کر والی قلات خدائیداد خان بروہی جو کہ آپ کے شاگرد بھی تھے آپ کو قلات کا قاضی القضاۃ ( اسلامی علالت کے چیف جسٹس) کا منصب جلیل عطا کیا۔ آپ نے اس منصب پررہ کر ثاب۔۔۔

مزید

حضرت استاذ العلماء شیخ عبد الرحمٰن دھان

استاذ العلماء شیخ عبد الرحمٰن دھان رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نام ونسب: آپ کا اسمِ گرامی شیخ عبد الرحمٰن بن علامہ احمد بناسعد بن امام تاج الدین بناحمد بن امام ابراہیم دھان مکی تھا۔(رحمۃ اللہ علیہم) تاریخ ومقامِ ولادت: شیخ عبد الرحمٰن دھان مکی رحمۃ اللہ علیہ 1283 ھ میں مکہ معظمہ میں پیدا ہوئے۔ تحصیلِ علم:  شیخ عبد الرحمٰن دھان مکی رحمۃ اللہ علیہ نے تعلیم کی ابتدا اپنے والد ماجد شیخ احمد دھان  سے کی، قرآن مجید حفظ کیا ، تجوید سیکھی۔ آپ نے مزید حصولِ علم کے لئے  مدرسی صولتیہ میں داخلہ لیا اور فخر العلماء پایۂ حرمین شریفین مولانا رحمت اللہ کیرانوی مکی سے نحو، منطق، فقہ توحید وغیرہ علوم فنون کی کتب پڑھیں، ان کے علاوہ دیگر اساتذہ سے بھی مختلف علوم وفنون حاصل کئے۔(رحمۃ اللہ علیہم) سیرت وخصائص: استاذ العلماء شیخ عبد الرحمٰن دھان رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ مکہ مکرمہ  مایہ ناز علماء میں ت۔۔۔

مزید