پیر , 14 محرّم 1448 ہجری (مدینہ منورہ)
/ Monday, 29 June,2026

نام سے تلاش

تاریخ سے تلاش

(3)  تلاش کے نتائج

حضرت امام قشیری رحمتہ اللہ علیہ

حضرت امام قشیری رحمۃ اللہ علیہ نام  ونسب: اسمِ گرامی:عبدالکریم۔کنیت:ابوالقاسم۔القاب:زین الاسلام،استاذالصوفیاء،شیخ الجماعۃ،مقدمۃ الطائفہ،صاحب ِرسالہ قشیریہ۔سلسلہ نسب اسطرح ہے۔ابوالقاسم عبدالکریم قشیری بن ہوازن بن عبدالملک بن طلحہ  بن محمد نیشاپوری ۔قبیلۂ قشیر کی  نسبت سے قشیری کہلاتے ہیں۔(علیہم الرحمۃ والرضوان) تاریخِ ولادت: آپ کی ولادت باسعادت ماہِ ربیع الاول/376ھ،مطابق جولائی /986ءکوبمقام"استواء"مضافاتِ نیشاپور میں ہوئی۔ تحصیلِ علم: آپ نے علم کے لئے کئی بلادِاسلامیہ کاسفرکیا اورمتعدد مشاہیرِ اسلام سے اخذ ِعلم کیا۔جن ابوالحسین بن بشران ،ابن الفضل بغدادی،ابومحمد کوفی،ابونعیم،ابوالقاسم بن حبیب قاضی،ابوبکر طوسی۔مشہور محدث امام ابوبکر بیہقی اور امام الحرمین جوینی کی صحبت میں رہے،اور ان کی معیت میں حج کی سعادت بھی حاصل کی،اسی طرح تصوف اور اخلاق کے متعدد شیوخ ہیں۔ بیعت۔۔۔

مزید

حضرت خواجہ بدرالدین غزنوی

حضرت خواجہ بدرالدین غزنوی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ آپ حضرت قطب الدین بختیار کاکی رحمۃ اللہ علیہ کے خلیفہ اعظم تھے، آپ کا وطن غزنی تھا، اکثر سماع میں محو رہتے، وقت کے مشائخ آپ کی بزرگی کے معترف تھے اور آپ کا ذکر اچھے طریقے سے کرتے، آپ خود بھی مجلسِ وعظ برپا کرے آپ کی ایسی مجالس میں حضرت خواجہ فریدالدین گنج شکر حاضر ہوا کرتے تھے۔ جن دنوں آپ غزنی سے برصغیر ہندوستان میں تشریف لائے تو سب سے پہلے آپ نے لاہور میں قیام کیا اور پھر دہلی گئے، وہاں جاکر قطب الدین بختیار کاکی رحمۃ اللہ علیہ کے مرید ہوئے۔سیرالاولیاء کے مصنف نے لکھا ہے کہ شیخ بدرالدین حضرت خضر علیہ السلام سے ملا کرتے تھے، حضرت خضر بھی آپ کی مجالس میں تشریف لاتے، ایک دن آپ کے والد نے کہا کہ اگر میری حضرت خضر سے ملاقات کرا دو تو بڑی اچھی بات ہوگی، ایک دن آپ مسجد میں تقریر کر رہے تھے تو ایک شخص عام لوگوں سے ہٹ کر دور بیٹھا ہوا تھا حضرت شیخ بد۔۔۔

مزید

رفیق الحسنی، استاذ العلماء، علامہ مفتی محمد

 رفیق الحسنی، اُستاذالعلما علامہ مفتی محمد نام:                        محمد رفیقسالِ ولادت:               1950ءجائے ولادت:              حافظ آباد(تحصیل و ضلع بکھر کا نواحی گاؤں) حُصولِ علم:                اہلِ سنّت و جماعت کے ممتاز عالمِ دین اُستاذالعلماء حضرت علامہ مفتی محمد رفیق الحسنی﷫ نے حافظ غلام محمد صاحب سے ناظرۂ قرآنِ کریم پڑھا، 1960ء میں بعمر10 سال اپنے پیر خانے درگاہِ عالیہ سواگ شریف سے درسِ نظامی پڑھنے کی ابتدا کی اور مدرسۂ مخزن العلوم ملت۔۔۔

مزید