سید محمد عبداللہ شاہ غازی رحمۃ اللہ تعالی علیہ تاریخ ومقامِ ولادت: آپ کی ولادتِ باسعادت 98 ھ مدینۃ المنورہ میں ہوئی۔ نام و نسب: آپ کا اسمِ گرامی سید عبد اللہ، کنیت ابو محمد اور لقب الاشتر ہے۔ آپ کا سلسلہ نسب پانچویں پشت میں حضرت سیدنا امیر المومنین علی رضی اللہ عنہ سے کاکر ملتا ہے۔پورا سلسلہ نسب یوں ہے:سید عبد اللہ بن سید محمد ذو النفس الذکیہ بن سید عبد اللہ المحض بن سید حسن مثنیٰ بن سیدنا امام حسن بن علی (رضی اللہ تعالٰی عنہم) تحصیلِ علم: آپ کی تعلیم وتربیت اپنے والد محترم حضرت سید محمد نفس ذکیہ کے زیرِ سایہ ہوئی۔علمِ حدیث میں ملکہ تام رکھتے تھے۔بعض مصنفین نے آپ کو محدثین میں شمار کیا۔ سیرت وخصائص: سید عبد اللہ شاہ غازی رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ پیکرِ علم وعمل تھے۔ اللہ تبارک وتعالٰی کی رضا پر آپ کی خاص توجہ مرکوز تھی۔ مخلوق کی رہنمائی کرنے می۔۔۔
مزید
حضرت شیخ ابو الفتح مصلح الدین موسی بن محمد تبریزی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ موسیٰ بن محمد تبریزی[1]: ابو الفتح کنیت،مصلح الدین لقب تھا۔اپنے زمانہ کے امامِ فاضل،فقیہ کامل تھے۔۶۶۹ھ میں پیدا ہوئے اور ۷۱۰ھ کو دمشق میں تشریف لائے،پھر واپس گئے اور ۷۲۶ھ میں پھر آئے اور قاہرہ مین رونق افروز ہوئے۔ کتاب بدیع کی ایک شرح نہایت مفید رفیع نام تصنیف کی،جب حج کر کے مدہنہ منورہ کو جاتے تھے تو وادی بنی سالم میں پہنچ کر ۲۰؍ماہِ ذی الحجہ۷۳۶ھ میں وفات پائی۔ ’’خلیل اللہ‘‘ تاریخ وفات ہے۔ 1۔ موسی بن امیر بن محمد’’معجم المؤلفین‘‘ حدائق الحنفیہ۔۔۔
مزید
حضرت شیخ جمال الدین جمن رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ (م: ۹۴۰ھ) تحریر: ڈاکٹر محمد اسحاق قریشی شیخ جمال الدین عرف شیخ چمن اپنے والد گرامی شیخ محمود راجن رحمۃ ا للہ تعالٰی علیہ کے خلیفہ مجاز ہوئے، ان کی تربیت والد گرامی نے بہت توجہ سے فرمائی تھی کہ اس سلسلہ کی تمام ذمہ داری ان پر تھی، صاحب علم بزرگ تھے، علوم ظاہری اور باطنی میں کمال حاصل تھا، ایک معرکہ میں کفار کے ہاتھوں شہید ہوئے، شاعر بھی تھے ایک دیوان یادگار چھوڑا ہے ’’شہید خنجر تسلیم عمر جاداں دارد‘‘ سے تاریخ وفات نکلتی ہے۔ ۲۰ ذوالحجۃ ۹۴۰ھ میں وفات پائی اور احمدآباد گجرات میں دفن ہوئے۔ (تذکرہ خواجگانِ تونسوی ص ۵۳، مخزن چشت: ص ۲۹۷) (حوالہ: بہارِ چشت، ص ۱۱۳)۔۔۔
مزید
ڈاکٹر حبیب الرحمن برق رحمۃ اللہ علیہ حضرت ڈاکٹر حبیب الرحمن برق ابن حضرت حاجی محمد رمضان لدھیا نہ میں پیدا ہوئے اپنے وقت کے ممتاز فاضل سے علم حاصل کیا ، فرنگی محل (لکھنؤ) دیو بند ار جامعہ ازہر ، مصر کے فاضل تھے ۔ کچھ عرصہ مسلم یونیورسٹی علی گڑھ میں بھی رہے ۔ عربی، فارسی، اردو اور انگریز ی میں ایم ۔ اے کیا ، پی ایچ ڈی کی ڈگری بی حاصل کی ، چاروں زبانون میں بلا تکلف گفتگو فرماتے۔طبقۂ مشائخ میں موجودہ دور میں اس قدر پڑھا لکھا شائد کوئی ہو، حضرت صوفی محمد حسین مراد آ بادی شیخ و مرشد شاہ سراج الحق چشتی کے مریدتھے لیکن تربیت ان کے مرید حضرت مولانا صوفی انور علی شاہ صاحب ( پیلی بھیت) نے فرمائی جو بفضلہ تعالیٰ ابھی تک بقید حیات ہیں ، آپ نے دنیا کے بہت بڑے علاقے کی سیا حت کی ۔ قیام پاکستان کے بعد لاکھوں روپے ی جائید اد و چھوڑ کر پاکستان تشری۔۔۔
مزید
حضرت پیر سید علی اصغر شاہ صاحب علیہ الرحمۃ موت العالم موت العالم ایبٹ آباد کی مشہور روحانی شخصیت سجادہ نشین دربارعالیہ گهڑی پنہ شریف نواں ایبٹ آباد پیرسیدعلی اصغرشاہ صاحب بروز منگل مورخہ 20 ذوالحجۃ 1438 ہجری بمطابق 12 ستمبر 2017ء کو وصال فرما گئے ہیں۔ انا للہ وانا الیہ راجعون آپ کی نماز جنازہ بروز منگل مورخہ 20 ذوالحجۃ 1438 ہجری بمطابق 12 ستمبر 2017ء عصر کی نمازکے بعد کرکٹ اسٹیڈیم جوگن نواں ایبٹ آباد میں اد کی گئی۔۔۔۔
مزید