حضرت مولانا شیخ مراد اللہ تھانیسری رحمۃ اللہ علیہ سیرت و خصائص: شیخ مراد اللہ تھانیسری فاروقی نسب، مجددی ومظہری مشرب،شیخ نعیم اللہ بہرائچی کے خلیفہ وجانشین تھے۔لکھنؤ میں چالیس سال سے زیادہ عرصہ مجددیہ،مظہریہ طریقہ کی ترویج میں مشغول رہے۔ ایک جہاں کو شرک و بدعت کی تاریکی سے نجات بخشی اور ترکِ دنیا، تجرید، اتباعِ سنتِ نبوی ﷺ، تزکیہ نفس اور تہذیبِ باطن میں مخلوق کی رہنمائی فرمائی۔ وصال: 82 کی عمر میں21 ذو القعدہ 1248ھ/بمطابق 1اپریل 1833ء میں اس سرائے فانی سے رحلت فرمائی۔ ماخذ مراجع: تذکرۂ علمائے ہند۔۔۔
مزید
حضرت شاہ محمد اسلم خیرآبادی رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب: اسمِ گرامی: شاہ محمد اسلم خیرآبادی۔ والد کا اسمِ گرامی: مولانا سید اصغر علی(متوفی 1260ھ)بن مولانا شاہ شمس الدین خیرآبادی رحمۃ اللہ علیہ۔سید اصغر علی علیہ الرحمہ حضرت خواجہ محمد علی خیرآبادی علیہ الرحمہ کے برادرِ اصغر تھے،اور اس لحاظ سے حضرت شاہ محمد اسلم خیرآبادی علیہ الرحمہ حضرت شیخ الاسلام کے بھتیجے ہیں۔ آپ کا خاندانی تعلق برصغیر (پاک وہند) کے مشہور صوفی بزرگ حضرت مخدوم سید نظام الدین معروف بہ مخدوم اللہ دیا خیر آبادی قدس سرہ اور حضرت شیخ سعد خیرآبادی قدس سرہ سے ہے۔ آگے چل کر آپ کاسلسلہ نسب چند واسطوں سے حضرت غوث الاعظم سیدنا شیخ عبدالقادر جیلانی رضی اللہ تعالیٰ عنہ ملتا ہے۔(تذکرہ علماء اہل سنت:65) تاریخِ ولادت: آپ کی ولادت باسعادت 1229ھ بمطابق 1814ء کوہوئی۔ تحصیلِ علم: آپ نے تمام علومِ نق۔۔۔
مزید
مناظر اہلسنت حضرت علامہ مولانا نور الاحمد صاحب عرف صاحبِ حق رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ موت العالم موت العالمانا للہ وانا الیہ راجعون آزاد کشمیر ،ضلع دیر،مناظرِ اہلسنت حضرت علامہ مولانا نور الاحمد صاحب عرف صاحبِ حق کا ۲۱ ذوالقعدۃ ۱۴۳۷ ہجری بروز جمعرات بمطابق ۲۵ اگست ۲۰۱۶ء کو رضائے الٰہی عزوجل سے انتقال ہوگیا ہے۔ اللہ تبارک وتعالیٰ حضرت کے درجات بلند فرمائے اور لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ نماز جنازہ ۲۵ اگست 11بجے خوشمقام عیدگاہ نزدجامعہ منظرالاسلام راموڑہ ضلع دیر لوئر میں ادا کیا گیا۔۔۔۔
مزید