حضرت لطف اللہ مخدوم نوح ہالائی رحمۃ اللہ علیہ نام و نسب: آپ کااسمِ گرامی لطف اللہ اور لقب مخدوم نوح ، والد کا نام نعمت اللہ ہے۔آپ کا سلسلۂ نسب حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے جاملتا ہے۔آپ کے جدِ اعلیٰ شیخ ابوبکر کتانی سب سے پہلے کوٹ کروڑ(حدود ملتان)میں آکر آباد ہوئے۔ تاریخ و مقامِ ولادت: حضرت مخدوم نوح کی ولادتِ باسعادت 911 ھ میں پاکستان کے صوبۂ سندھ کے شہرہالہ میں ہوئی۔ سیر وخصائص: اللہ تعالیٰ نے آپ کو علمِ لدنی سے مالا مال فرمایا تھا۔ آپ کا شمار سندھ کے سرکردہ اولیاء کرام میں ہوتا ہے۔ ہر شخص سے اس کے حسبِ حال خود ہی گفتگوکا آغاز فرماتے اور برمحل قرآنی آیات سے استدلال فرماتے۔قرآن مجید کے معانی و مطالب اس انداز سے بیان فرماتے کہ جید علماء کرام بھی دم بخود رہ جاتے۔بزرگانِ دین کے احوال و آثار کا ذکر ایسے پر تاثیر انداز میں فرماتے کہ سامعین کو رجوع الی اللہ کی دولت حاصل ہوجاتی۔۔۔۔
مزید
حضرت علامہ شیخ محمد بن حماد صقلی فاسی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ ولادت باسعادت: آپ کی ولادت(۱۳۴۹ھ/۱۹۳۰ء)فاس میں ہوئی۔ حفظِ قرآن پاک: ۱۲ سال کی عمر میں قرآن مجید شیخ محمد تدلاوی سے حفظ کیا۔ مختصر حالات: حفظِ قرآنِ پاک کے بعد جامع قرویین فاس میں داخلہ لیا مسلسل نو برس تک تعلیم حاصل کی اور 1954ء میں فراغت حاصل کی پھر دارالحدیث حسنیہ رباط میں داخلہ لیا اور 1966ء میں فراغت حاصل کی۔ آپ کے اساتذہ میں یہ علماء شامل ہیں شیخ محمد جواد صقلی، شیخ رحالی فاروقی مراکشی، شیخ عابد بن سودۃ، شیخ عباس بنانی شیخ ناصر لدین اللہ کتانی، شیخ خلیل ورزازی، شیخ عبد الرحمٰن بن شعیب دکالی، شیخ عبد العزیز خیاط، شیخ عبد الکریم داؤدی، شیخ عمر بن حمدابن محرسی، شیخ محمد بن عربی علوی ، شیخ محمد کنون، شیخ فاضل عاشور وغیرھم شامل ہیں۔ تدریس: فراغت کے بعد جامع قرویین فاس میں تدریس شروع ک۔۔۔
مزید