خواجہ علی رامتینی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نام و لقب: آپ کا اسمِ گرامی علی ، لقب غریزاں ہے ۔آپ غریزاں علی کے نام سے مشہور و معروف ہیں۔ تاریخ و مقامِ ولادت:آپ کی پیدائش موضع رامتین(بخارا شہرر سے چھ میل دور)591 ھ میں ہوئی۔ بیعت خلافت: آپ حضرت خواجہ محمود الخیر فغنوی قدس سرہ کے دست پر بیعت ہوئے اور آپ ہی سے خلافت بھی حاصل کی۔ سیرت و خصائص: آپ کے مقاماتِ عالیہ اور کراماتِ عجیبہ بہت ہیں۔آپ ضعتِ بافندگی میں مشغول و مصروف رہا کرتے تھے۔ عارف جامی رحمۃ اللہ علیہ نےاپنی شہرتِ عام اور بقائے دوام کی حامل کتاب نفحات الانس میں لکھا ہے کہ: میں نے بعض اکابر سے یوں سنا ہے کہ حضرت مولانا جلال الدین رومی قدس سرہ کے شعرِ ذیل میں خواجہ غریزاں علی ہی کی طرف اشارہ ہے۔ گرنہ علمِ حال فوق قال بودے کے شدے بندہ اعیانِ بخارا خواجۂ نساج را ترجمہ:علمِ حال اگر قال سے بہتر نہ ہوت۔۔۔
مزید
شیخ حسن بن میاں جیون رحمۃ اللہ علیہ نام و نسب:آپ کا نام حسن بن شاہ میاں جیون بن شیخ نصیر الدین شیخ امجدالدین بن شیخ سراج الدین بن کمال الدین قدس سرہم ہے۔ بیعت و خلافت:آپ روحانی طورپرشیخ جمال الدین المعروف شیخ جمن کے مرید تھے۔ شیخ جمن شیخ محمد المعروف شیخ راجن کے وہ شیخ علم الدین کے اور وہ شیخ نصیر الدین محمود چراغ دہلوی قد س سرہم کے مرید تھے۔ سیرت وخصائص:شیخ حسن بن میاں جیون قدس سرہ ایک بڑے جلیل القدر اور اپنے زمانے کے مایہ ناز گھرانے میں پیدا ہوئے ۔ابتدائی تعلیم و تربیت اپنے گھر ہی سے حاصل کی، مزید علوم کے حصول کے لئے کئی مقامات کا سفر کرکے ایک وقت ایسا بھی آیا کہ آپ متبحر اور وسیع العلم علماء میں سے ہوگئے۔ حصولِ علم سے فراغت کے بعد آپ مخلوق کی طرف متوجہ ہوئے اور ان کی ذہنی و اخلاقی تربیت شروع کی۔ آپ کے حلقۂ ارادت سے کافی لوگوں نے فائدہ حاصل کیا۔آپ۔۔۔
مزید
سلطان اورنگ زیب عالمگیر رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب: اسمِ گرامی:اورنگ زیب عالمگیر۔کنیت:ابوالمظفر۔لقب:محی الدین،سلطان المعظم،سلطان الہند۔پورانام:سلطان المعظم ابوالمظفر محی الملۃ والدین محمد اورنگ زیب عالمگیررحمۃ اللہ علیہ ۔سلسلہ نسب اسطرح ہے:سلطان اورنگ زیب عالمگیر، بن سلطان شاہ جہاں، بن نورالدین جہانگیر۔ تاریخِ ولادت:بروز ہفتہ،15ذیقعدہ/1027ھ،بمطابق 24/اکتوبر1618ء کو "مالوہ"اور گجرات کی آخری سرحد پر "دوحد"کے مقام پر پیداہوئے۔ تحصیلِ علم: آپ علیہ الرحمہ سلاطینِ مغلیہ میں سے واحد شخصیت ہیں ،جوحافظِ قرآن تھے۔آپ کی خوش قسمتی ہےکہ آپ کو اپنے وقت کے جید مشائخ اور اساتذہ کی صحبت کا موقع ملا جن میں شیخ ِجلیل شیخ محمد معصوم سرہندی بن مجد الفِ ثانی شیخ احمد سرہندی فاروقی،اورشیخ احمد معروف بہ ملاجیون(صاحبِ تفسیراتِ احمدیہ) ۔ان کے علاوہ میر محمد ہاشم گیلانی،ملا موہن۔۔۔
مزید
حضرت مولانا سراج الحق بدایونی رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب: آپ کا نام سراج الحق والد کا نام فیض احمد بدایونی، آپ کا تاریخی ناماظہار الحق ہے۔ تاریخ ولادت:آپ 20 رمضان المبارک 1246 ھ بدایوں میں پیدا ہوئے۔ بیعت: آپ علیہ الرحمہ حضرت سیف اللہ المسلول مولانا شاہ فضلِ رسول قدس سرہ کے دست پر مرید ہوئے۔ سیرت و خصائص: آپ نے اکثر کتبِ مروجہ اپنے والد سے پڑھیں، والدِ ماجد کے بعد استاذ العلماء نور احمد قدس سرہ سے درسیات کی تکمیل کی۔ والد کے ماموں حضرت سیف اللہ المسلول مولانا شاہ فضلِ رسول قدس سرہ سے عملاً طب حاصل کی۔ اکثر دان پور، دھرم پور میں قیام رہتا تھا۔ دستِ شفا کی خاص شہرت تھی۔ عربی ادب میں والد صاحب کی طرح ماہر تھے۔ نظم و نثر دونوں پر قدرت تھی۔ دو بار حج و زیارت سے مشرف ہوئے۔مخلوق کے افاضہ و افادہ میں ہمہ تی مصروف رہتے تھے۔ اس وقت جب علم کتابوں میں اور علماء اپنے مزاروں میں تھے اس وقت ان ک۔۔۔
مزید
مولانا حکیم احمد الدین چکوالی رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب: اسم گرامی: حضرت علامہ مولانا حکیم احمد الدین چشتی چکوالی۔لقب: استاذالاساتذہ۔ سلسلہ نسب اس طرح ہے:مولانا حکیم احمد الدین چشتی بن مولانا غلام حسین چشتی چکوالی بن قاضی محمد احسن بن محمد حنیف بن محمد بن نور محمد۔علیہم الرحمہ۔خاندانی تعلق قطب شاہی اعوان سے ہے۔آپ کے والد گرامی حضرت مولانا غلام حسین چکوالی اپنے زمانےکےامام الفضلاء تھے۔انہوں نے علوم متداولہ کی تحصیل وتکمیل حضرت مولانا رحمت اللہ کیرانویسےکی۔علاوہ ازیں حضرت شیخ احمد سعید مجددی دہلوی،شیخ عبدالغنی مجددی دہلوی اور مفتی صدرالدین سےبھی علمی استفادہ کیا۔بیعت حضرت شمس العارفین سیالویسےتھی۔آپ کاوصال 28/جمادی الثانی 1305ھ کو چکوال میں ہوا۔مزار شریف چکوال میں ہے۔(فوز المقال فی خلفاء پیر سیال جلد اول :570) تاریخِ ولادت: 2/رمضان المبارک 1268ھ مطابق 8/جولا۔۔۔
مزید