شیخ حسن بن میاں جیون رحمۃ اللہ علیہ
نام و نسب:آپ کا نام حسن بن شاہ میاں جیون بن شیخ نصیر الدین شیخ امجدالدین بن شیخ سراج الدین بن کمال الدین قدس سرہم ہے۔
بیعت و خلافت:آپ روحانی طورپرشیخ جمال الدین المعروف شیخ جمن کے مرید تھے۔ شیخ جمن شیخ محمد المعروف شیخ راجن کے وہ شیخ علم الدین کے اور وہ ۔۔۔۔
شیخ حسن بن میاں جیون رحمۃ اللہ علیہ
نام و نسب:آپ کا نام حسن بن شاہ میاں جیون بن شیخ نصیر الدین شیخ امجدالدین بن شیخ سراج الدین بن کمال الدین قدس سرہم ہے۔
بیعت و خلافت:آپ روحانی طورپرشیخ جمال الدین المعروف شیخ جمن کے مرید تھے۔ شیخ جمن شیخ محمد المعروف شیخ راجن کے وہ شیخ علم الدین کے اور وہ شیخ نصیر الدین محمود چراغ دہلوی قد س سرہم کے مرید تھے۔
سیرت وخصائص:شیخ حسن بن میاں جیون قدس سرہ ایک بڑے جلیل القدر اور اپنے زمانے کے مایہ ناز گھرانے میں پیدا ہوئے ۔ابتدائی تعلیم و تربیت اپنے گھر ہی سے حاصل کی، مزید علوم کے حصول کے لئے کئی مقامات کا سفر کرکے ایک وقت ایسا بھی آیا کہ آپ متبحر اور وسیع العلم علماء میں سے ہوگئے۔ حصولِ علم سے فراغت کے بعد آپ مخلوق کی طرف متوجہ ہوئے اور ان کی ذہنی و اخلاقی تربیت شروع کی۔ آپ کے حلقۂ ارادت سے کافی لوگوں نے فائدہ حاصل کیا۔آپ اپنے اوراد و وظائف کے پابند اور اپنے وقت کی بہت قدر کیا کرتے تھے۔ آپ کا وقت وعظ و نصیحت اور اشاعتِ علم میں گزرتا۔
وصال: آپ 28 ذو القعدہ 980 ھ/ بمطابق31 مارچ 1573 ء میں واصل کا بحق ہوئے۔
ماخذ و مراجع: انسائیکلو پیڈیا اولیائے کرام