حضرت مولانا سراج الحق بدایونی رحمۃ اللہ علیہ
نام ونسب: آپ کا نام سراج الحق والد کا نام فیض احمد بدایونی، آپ کا تاریخی ناماظہار الحق ہے۔
تاریخ ولادت:آپ 20 رمضان المبارک 1246 ھ بدایوں میں پیدا ہوئے۔
بیعت: آپ علیہ الرحمہ حضرت سیف اللہ المسلول مولانا شاہ فضلِ رسول قدس سرہ کے دست پر مرید ہوئے۔
سیرت ۔۔۔۔

سیرت و خصائص: آپ نے اکثر کتبِ مروجہ اپنے والد سے پڑھیں، والدِ ماجد کے بعد استاذ العلماء نور احمد قدس سرہ سے درسیات کی تکمیل کی۔ والد کے ماموں حضرت سیف اللہ المسلول مولانا شاہ فضلِ رسول قدس سرہ سے عملاً طب حاصل کی۔ اکثر دان پور، دھرم پور میں قیام رہتا تھا۔ دستِ شفا کی خاص شہرت تھی۔ عربی ادب میں والد صاحب کی طرح ماہر تھے۔ نظم و نثر دونوں پر قدرت تھی۔ دو بار حج و زیارت سے مشرف ہوئے۔مخلوق کے افاضہ و افادہ میں ہمہ تی مصروف رہتے تھے۔ اس وقت جب علم کتابوں میں اور علماء اپنے مزاروں میں تھے اس وقت ان کی ذات کو غنیمت تصور کیا جاتا تھا۔ تصانیف میں علمِ میراث اور علمِ کلام سے خصوصی شغف تھا۔ باطل مذاہب خصوصاً وہابیہ کی رد میں کئی رسائل لکھے۔
وصال: آپ کا وصال 28 ذو القعدہ 1322 ھ/بمطابق 2 فروری 1905 ء میں بمقام دان پور وقتِ سحر واصل الی اللہ ہوئے۔
ماخذ ومراجع: تذکرۂ علائے ہند،تذکرۂ علمائے اہلِ سنت