حضرت سید جمال الدین احمد ہانسوی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ آپ خواجہ فریدالدین گنج شکر رحمۃ اللہ علیہ کے خلیفہ خاص تھے، آپ کا خطاب خطیب اور قطب تھا۔ آپ کا نسب نامہ چند واسطوں سے حضرت امام اعظم ابوحنیفہ رضی اللہ عنہ سے ملتا ہے۔ شیخ فریدالدین گنج شکر نے آپ کی روحانی تربیت میں اتنی توجہ فرمائی کہ خود بارہ سال تک ہانسی میں قیام فرمایا اور آپ کے حق میں فرمایا کرتے تھے کہ شیخِ جمال جمالِ مااست، آپ اکثر فرمایا کرتے جمال الدین میرا دل چاہتا ہے کہ تیرا طواف کروں، حضرت خواجہ گنج شکر جس کو خلافت نامہ تحریر کرکے دیتے تو اُسے شیخ جمال الدین کے پاس بھیجتے، اگر وہ منظور فرماکر دستخط کردیتے تو پھر اُس کو خلافت نامہ کی منظور ہوتی ورنہ شیخ فریدالدین بھی اسے رد فرمادیتے اور آپ فرماتے کہ جس خلافت نامہ کو جمال الدین نے پھاڑ دیا ہے فرید اُس کو نہیں سی سکتا۔ شیخ جمال الدین نے جس وقت یہ حدیث پڑھی تو عذابِ قبر سے ۔۔۔
مزید
حضرت شیخ جمال الدین احمد جورقانی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ آپ شیخ علی لالہ کے مرید تھے آپ کے پیر و مرشد فرمایا کرتے تھے جس شخص نے جمال الدین احمد کی صحبت پائی اسے حضرت جنید بغدادی اور شبلی رحمۃ اللہ علیہما کی صحبت میّسر آگئی۔ایک دن آپ کا ایک مرید آپ کے حجرے میں مراقبے میں مشغول تھا آپ کے آنے کی آواز سُنی تو دل میں کہنے لگا شاید میرے لیے کوئی کھانا لے کر آیا ہے حضرت شیخ جمال الدین احمد نے اس کے دل کی بات معلوم کرلی اپنا جوتا اتار کر کر اس کے سر پر مارنا شروع کردیا اور فرمایا مراقبہ اسے زیب دیتا ہے جس نے ایک ہفتہ تک کھانا نہ کھایا ہو اسے لوگوں کے جوتوں کی آواز سن کر یہ خیال کرنے کی ضرورت نہیں رہتی کو آنے والا میرے لیے کھانا لا رہا ہے۔حضرت شیخ نے ۶۶۹ھ میں وفات پائی۔ حسن دَوراں جمال دین احمدسالِ ترحیل آں جمال جہاںذات او بود ماہتاب جمالکن رقم قطب آفتاب جمال۶۶۹ھ(خزینۃ الاصفیاء)۔۔۔
مزید
اظہار اشرف اشرفی جیلانی، مخدوم العلما شیخِ اعظم حضرت علامہ سیّد شاہ مخدوم العلما شیخِ اعظم حضرت علامہ سیّد شاہ اظہار اشرف اشرفی جیلانی نام: اظہار اشرف (آپ کے نانا عارف باللہ حضرت سیّد مصطفی ٰاشرف نے آپ کا نام ’’مسعود‘‘رکھا تھا، لیکن آپ اپنے پردادا و نانا اَعلیٰ حضرت سیّد شاہ علی حسین اشرفی المعروف بَہ ’’اشرفی میاں‘‘ کے رکھے ہوئے نام ’’اظہار اشرف‘‘ سے مشہور ہوئے۔کنیت : ابو المحموداَلقاب:  ۔۔۔
مزید
سلیمان رضوی، استاذ الاستاتذہ رئیس المناطقہ مفتی محمد نام: محمد سلیمان رضویتاریخِ ولادت: جون1939ءمطابق1358ھمقامِ ولادت: قصبہ ڈھیری چکری تحصیل و ضلع راولپنڈی میں آپ کی ولادت ہوئی۔والدِ گرامی: چوہدری محمد نواب خان حصولِ علم:استاذ الاستاتذہ رئیس المناطقہ شیخ الحدیث حضرت علامہ مفتی محمد سلیمان رضوی نوَّراللہ مرقدہٗنے گاؤں ڈھیری کی جامع مسجد کے خطیب مولانا حافظ غلام ربانی سے فارسی کی ابتدائی کتب پڑھیں، انہی کی وساطت سے 1952ء میں دارالعل۔۔۔
مزید