حضرت خواجہ شیخ یحییٰ مدنی رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ
(م: ۱۱۰۱ھ)
تحریر: ڈاکٹر محمد اسحاق قریشی
خواجہ ابو یوسف محی الدین یحییٰ مدنی رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ کو خلافت اپنے دادا شیخ محمد رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ سے ملی، کہا گیا کہ جد امجد نے اپنے صاجزادوں سے آپ کو ترجی ۔۔۔۔
حضرت خواجہ شیخ یحییٰ مدنی رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ
(م: ۱۱۰۱ھ)
تحریر: ڈاکٹر محمد اسحاق قریشی
خواجہ ابو یوسف محی الدین یحییٰ مدنی رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ کو خلافت اپنے دادا شیخ محمد رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ سے ملی، کہا گیا کہ جد امجد نے اپنے صاجزادوں سے آپ کو ترجیح دی، یہ ترجیح اعلان کر رہی ہے کہ آپ کی سیرت اور آپ کا صوفیانہ رویہ جد محترم کو زیادہ پسند آگیا تھا، اگرچہ اجازت شیخ کی زندگی ہی میں مل گئی تھی مگر آپ نے سلسلہ بیعت ان کی وفات کے بعد جاری کیا کہ ادب کا خیال رہا، روایت یہی ہے کہ اشارہ پایا تھا اس لیے شیخ حج و زیارت کے لیے روانہ ہو گئے، مدینہ منورہ یوں مقیم ہوئے کہ مستقل قیام کر لیا، تقریباً چودہ سال حاضر دربار رہے اور وہیں ۲۸ صفر ۱۱۰۱ھ کو وفات پائی۔ جنت البقیع میں حضرت عثمان رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ کے قریب دفن ہوئے، ’’زہے قسمت‘‘
(حوالہ: بہارِ چشت، ص ۱۱۶)