حضرت شمس الدین محمد احمد آبادی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ
آپ شیخ حسن محمد رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ کے صاجزادے اور خلیفہ ہیں، صاحب تصنیف و تالیف بزرگ تھے تقریباً بیالس کتابیں تحریر فرمائیں جو سب کی سب تصوف کے حوالے سے صوفیانہ افکار و نظریات کی ترجمان ہیں، ان م ۔۔۔۔
حضرت شمس الدین محمد احمد آبادی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ
آپ شیخ حسن محمد رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ کے صاجزادے اور خلیفہ ہیں، صاحب تصنیف و تالیف بزرگ تھے تقریباً بیالس کتابیں تحریر فرمائیں جو سب کی سب تصوف کے حوالے سے صوفیانہ افکار و نظریات کی ترجمان ہیں، ان میں آداب الطالبین، راحت المریدین، تحفۃ السلوک اور تفسیر حسینی خاص طور پر قابل ذکر ہیں، فرماتے تھے:
* کھانا شروع کرو تو ہر لقمہ پر بسم اللہ الرحمٰن الرحیم پڑھو، اس سے تمہارے باطن میں نورانیت پیدا ہوگی۔
* سونے لگو تو وضو کر لیا کرو، ممکن نہ ہو تو تیمّم کر لو، تمام رات عبادت میں شمار ہو گی۔
* اتباع رسالت سے ہی ربالعالمین کے محبوب بن سکیں گے۔
* انسان کو چاہیے کہ وہ صرف رضائے الہٰی کا طالب ہو اور دنیا کی حرص و طمع سے اپنا دامن چھڑالے۔
* نماز ہر شخص کے پیچھے پڑھ لینا چائز ہے مگر بیعت ہر کسی سے کر لینا چائز نہیں ہے۔ یہ باکمال صوفی ۲۹ / ربیع الاول ۱۰۴۰ھ کو راہی ملک عدم ہوا، مزار احمدآباد گجرات میں والد گرامی کے ساتھ ہے۔
(حوالہ: بہارِ چشت، ص ۱۱۵)