حضرت شاہ صاحب عالم مارہروی رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب: سید شاہ صاحب عالم بن شاہ مخدوم عالم بن شاہ مقبول عالم ابن شاہ نجات اللہ بن شاہ برکت اللہ مارہروی(رحمۃ اللہ علیہم اجمعین) تاریخِ ولادت: آپ علیہ الرحمہ کی ولادت 26 /ربیع الاول1211 ھ،بمطابق ستمبر/1796ء میں ہوئی۔ سیرت وخصائص: آپ علیہ الرحمہ جلیل القدر عالم اور ایک بلند پایہ شیخِ کامل تھے۔ آپ"خاندانِ مارہرہ مطہرہ " کے چشم وچراغ تھے۔آپ اپنے خاندان کے علمی وروحانی وارث تھے۔آپ اپنے سلسلہ کی ترویج وترقی کیلئے بہت کوشاں رہے۔تمامعلومِ متداولہ پر کامل مہارت رکھتے تھے۔عربی، فارسی ،اردو،ہندی کے زبردست شاعر وادیب تھے۔یہی وجہ ہے کہ مرزا غالب کے بہت سے خطوط آپ کے نام ملتے ہیں۔ایک مقام پر مرزاغالب نے "بطورِ مزاح " آپ کولکھا:"پیرومرشد کے سنِ ولادت کامادہ"تاریخ"ہےاور غلام کا"تاریخا"۔ آپ مخلوق کی ذہنی واخلاقی تربیت فرماتے۔۔۔
مزید
حضرت رکن الدین ابو اسحاق ابراہیم بن محمد اسفرائینی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ ۔۔۔
مزید
آپ شیخ سجاول شیربن شیخ چنن شاہ صاحب رسول نگری رحمتہ اللہ علیہ کے چھوٹے بیٹے تھے۔ ارادت وبیعت آپ کی اپنے حقیقی چچاشیخ حیات حسین المعروف سائیں حیاتیانوالہ صاحب رسول نگری رحمتہ اللہ علیہ سے تھی۔ آپ مدت العمرجنگلات کے محکمہ میں گاڈرہے۔ اولاد آپ کی شادی پیرمحمد شاہ بن شیخ گوہر شاہ صاحب سلیمانی رنملوی کی لڑکی سے ہوئی۔ان کے بطن سے تین بیٹے ہیں۔ ا۔صاحبزادہ عابد حسین۔ ۲۔صاحبزادہ عارف حسین۔ ۳۔صاحبزادہ افضل حسین۔تینوں اس وقت ۱۳۷۵ھ میں موجودہیں۔رسول نگرمیں سکونت رکھتے ہیں۔ تاریخ وفات سائیں ولایت حسین کی وفات بروزپنجشنبہ ۔چوتھی محرم ۱۳۶۴ھ میں ہوئی۔ قبررسول نگرمیں ہے۔ مادہ تاریخ ہے "غنچہ معصومین"۔ (سریف التواریخ جلد نمبر ۲)۔۔۔
مزید