فضیلت الشیخ علامہ عبدالقادر فاکہانی، سکریٹری لجمعیۃ المشارعۃ الخیریہ۔۔۔
مزیدآپ بڑے تارک الدنیا ولی اللہ تھے، مزدوری کرکے گذر بسر کرتے تھے، جب حج کی غرض سے مکہ معظمہ گئے تو کلہاڑی درانتی اور ایک رمبا بھی اپنے ہمراہ لیتے گئے، راستہ میں لکڑیاں اور گھاس بیچ کر وقت گزارتے تھے اور بھیک وغیرہ نہ مانگتے، نیز کسی سے تحفہ اور نذرانہ بھی قبول نہ فرماتے تھے، اپنے کو بزرگ نہ سمجھتے بلکہ ایک عام آدمی کی مانند رہتے تھے۔ کہتے ہیں کہ آپ سید زادہ تھے لیکن لوگوں پر کبھی ظاہر نہ کرتے کہ میں سید ہوں، عالم خاں نامی میواتی آپ کا مرید تھا اس نے متعدد بار درخواست کی حضرت اگر اجازت ہوتو آپ کے لیے ایک مکان اور خانقاہ بنوادوں مگر آپ نے اس کو پسند نہیں فرمایا اور اجازت نہ دی بلکہ یوں فرماتے کہ شیخ محمد ترک واقعی ولی اللہ ہیں تم جو عمارت میرے لیے بنوانا چاہتے ہو اس سے ان کا روضہ بنادو، ابتداً شیخ محمد ترک کا مقبرہ اور اس کی چار دیواری بہت پسند تھی لیکن عالم خاں میواتی نے اس پر ایک عظیم الشان ۔۔۔
مزید