ام الخیر سلمیٰ بنتِ صخر رضی اللہ عنہا (والدہ محترمہ سیدنا صدیق اکبر) آپ کا نام سلمی بنت صخر بن عامر بن کعب بن سعد بن تیم بن مر اہ اور کنیت ام الخیر ہے، یہ لفظاً اور معنًی دونوں طرح ام الخیر یعنی بھلا ئی کی اصل ہی ہیں اور حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ تعالی عنہ کے والد کے چچا کی بیٹی ہیں،ابتد ائے اسلام میں ہی خا تمہ المر سلین،رحمت اللعلمین صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کی بیعت کرکے مشرف بہ اسلام ہو گئیں تھیں، پھر مدینہ منورہ میں ہی اسلام پر دنیا فانی سے تشریف لے گئیں،آپ رضی اللہ تعالی عنہ کا انتقال حضرت سیدنا ابو قحافہ رضی اللہ تعالی عنہ سے پہلے جمادی الثانی سن ۱۳ ہجری میں ہوا۔(تاریخ مدینتہ دمشق ،ج ۳۰ ،ص ۱۴ ،الا صا بۃ فی تمییز الصحابہ، کتاب النسا ء، ،ج۸ ،ص۳۸۶ ،الر یاض النضر ۃ ،ج ا ،ص ،۷۳) آپ کا قبول اسلام: آغاز اسلام میں جب اللہ تعالیٰ کے محبوب صلی اللہ تعالی علیہ والہ وس۔۔۔
مزیدحضرت نواب حامی الدین خان مراد آبادی رحمۃ اللہ علیہ۔۔۔
مزید