صاحب مراۃ الاسرار فرماتے ہیں کہ حضرت شیخ عالم بن شیخ منصور جو اپنے والد ماجد کے سجاں نشین تھے۔ میں نے بارہا انکا شرفِ زیارت حاصل کیا ہے۔ آخر عمر میں آپ عالم ارواح یا شغل معنوی میں مشغول رہتے تھے۔ رحمۃ اللہ علیہ۔ (اقتباس الانوار)۔۔۔
مزید
شیخ بڈھ نے ایک خرقۂ خلافت اپنے چھوٹے بیٹے حضرت شیخ منصور کو بھی عطا فرمایا۔ یہ شیخ منصور بڑے باکمال بزرگ تھے۔ آپ اکثر سفر میں رہتے تھے اور اکثر مشائخ وقت مثل حضرت شیخ جلال تھانیسری قدس سرہٗ وغیرہ کی صحبت حاصل کی تھی۔ آپ بڑے صاحب ریاضت ومجاہدہ تھے۔ اور تربیت مریدین میں مشغول رہتے تھے۔ (اقتباس الانوار)۔۔۔
مزید
آں پیشوائے جمیع اہل کمال، آں سیراب از تر شحات ذوق وحال، نور محض در طلسم جسمانی، آئین صحو وسکر رابانی، گم گشتہ ودر بحر ذات سرمد، قطب دائرہ وجود، شیخ المشائخ حضرت شیخ محمد قدس سرہٗ اپنے والد ماجد حضرت شیخ عارف بن شیخ احمد عبدا الھق قدس سرہٗ کے خلیفہ جانشین تھے۔ آپ بادۂ نوشان توحید کے سر حلقہ، اور دُد کشان مشرب تجرید وتفریس کے سر دفتر تھے۔ آپ فقر و فنا اور کشف و صفا میں یگانۂ روزگار تھے۔ آپ اس قدر بلند ہمت تھے کہ ذات مطلق کےمشاہدہ کے بغیر ایک لمحہ نہیں رہ سکتے تھے۔ آپ ہر وقت استغراق ذات مطلق میں غرق رہتے تھے۔ اور عالم کون و مکان سے ہمیشہ آنکھیں بند رکھتے تھے۔ آپ اپنے اسم مبارک ‘‘محمد’’ کی طرح ہر شخص کے نزدیک محمود محمد تھے۔ آپ کے لیے یہی شرف کافی ہے کہ آپکا اسم گرامی حضرت رسالت پناہ کےمشرب ہی سے بہرہ یاب تھے۔ بلکہ اپنے آپکو حض۔۔۔
مزید
آں مدرس مسائل عشق و عرفان، محدث حقائق وجد وپیمان، قبلۂ طالبانِ وصل و شہود، فارغ از قید مشیخیت و نمود، نسان حق کا ترجمان معارف، قطب دوران، شیخ المشائخ حضرت م خدوم شیخ عارف قدس سرہٗ حضرت شیخ احمد عبدالحق قدس سرہٗ کے فرزند وخلیفۂ جانشین تھے۔ آپ فقر وغنا میں بے ہمتا اور ریاضت مجاہدات میں یکتا تھے۔ آپ نہایت ہی بلند ہمت اور اعلیٰ مقامات رکھتے تھے تربیت مریدین میں آپ یگانہ رازگار تے۔ چنانچہ ایک ہی توجہ سے طالبان حق کو بُعد وحرمان کےمقام سےنکال کر مرتبۂ وصل و عرفان پر پنچادیتے تھے۔ توحید کے اسرار درموز بیان کرنے میں آپ ید طولیٰ رکھتے تھے۔ کشف و کرامات میں آپ معجزاتِ محمدی اور متابعت احکام شریعت میں روش احمدی پر قائم تھے۔ آپ جملہ صفات حنسہ سے آراستہ اور حُسن خلق سے پیراستہ تھے۔ میدان طریقت میں آپکی روشن حُجت اور مقبول ہر فرقہ ہے۔ قطب العالم حضرت شاہ عبدالق۔۔۔
مزید