بدھ , 27 شوّال 1447 ہجری (مدینہ منورہ)
/ Wednesday, 15 April,2026

پسنديدہ شخصيات

سیّدناعبیدہ ابن خالد ابوعمر رضی اللہ عنہ

نے کہاہے کہ میں نے صحابہ میں عبیدہ نام سوائے عبیدہ بن حارث کے کسی کو نہیں پایا لیکن دارقطنی نے موتلف والمختلف میں ان  کوعبیدہ بن خالد محاربی کہاہے اوربعض لوگوں نے ان کو ابن خلف کہاہے ان کی حدیث اشعث بن ابی شعثا ءسےروایت کی گئی انھوں نے اپنی پھوپھی سے انھوں نے عبیدہ سے انھوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کی ہے اورشیبان نے کہاہے کہ اشعث نے اپنی پھوپھی سے انھوں نے اپنے والدکے چچاسے روایت کی ہے ان دونوں کے سوا دوسروں نے کہاہے کہ اشعث نے اپنی پھوپھی سے انھوں نے اپنے والد سے روایت کی ہے۔ابوعمر نے کہاہے کہ ان کے عبیدہ نام ہونے میں توکسی نے اختلاف نہیں کیاہاں ان کی حدیث کی سند اور ان کے والد کے نام میں اختلاف کاذکرکیاہے ابن ابی حاتم نے ان کو اپنے والد سے عبیدہ بفتح عین روایت کیاہے اوریہ بھی کہاہے کہ یہ ابن خالدہیں جوکچھ ان کی نسبت ابن ابی حاتم نے کہاہے وہی درست ہے ابن ماکولا نے ان کے نام۔۔۔

مزید

سیّدناعبیدہ ابن مسہر رضی اللہ عنہ

انھوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کودیکھاہے۔ان کی حدیث اسمٰعیل بن ابی خالد نے ابوزرعہ بن عمربن جریرسے روایت کی ہے ان کاذکر عبدہ کے نام میں گذرچکاہے۔ان کا تذکرہ ابن مندہ اورابونعیم نے لکھاہے۔ (اسد الغابۃ ۔جلد ۔۶،۷)۔۔۔

مزید

سیّدناعبیدہ ابن عمرو رضی اللہ عنہ

   بعض لوگوں نے ان کوابن قیس سلمانی کہاہے۔قبیلہ مراد کی ایک شاخ ہے ان کی کنیت ابومسلم تھی اوربعض نے کہاہے کہ ان کی کنیت ابوعمروتھی یہ ایک بزرگ فقیہ ہیں عبداللہ بن مسعودکے شاگردتھے پھرحضرت علی  رضی اللہ عنہ کےساتھ رہے انھوں نے حضرت ابن مسعود اور حضرت علی اور حضرت عمرسے روایت کی ہے ( رضی اللہ عنہم)ابن سیرین نے ان سے روایت کی ہے کہ وہ کہتے تھے میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات سے دوبرس پیشتر ایمان لایاتھااورمیں نے نماز پڑھناشروع کردی تھی مگر آپ سے ملاقات نہ ہوئی ان کا شماراکابرتابعین میں ہے ان کا تذکرہ تینوں نے لکھاہے۔ (اسد الغابۃ ۔جلد ۔۶،۷)۔۔۔

مزید

سیّدناعبیدہ رضی اللہ عنہ

ابن صیفی جہنی ہیں بعض نے کہاہے کہ جعفی ہیں۔حمادبن عیسیٰ جہنی نے روایت کی ہے کہ مجھ سے میرے والد نے اپنے والدسے انھوں نے اپنے داداعبیدہ بن صیفی سےنقل کرکے بیان کیاکہ میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس حاضرہوکرعرض کیاکہ یانبی اللہ میرے اولاد کے واسطے اللہ سے دعا کیجیے آپ نے دعافرمائی اورفرمایااے عبیدہ تم لوگوں پر جب کوئی تنگی پیش آئے گی اللہ تعالیٰ اس کو دور کردے گااورحماد بن عیسیٰ سے روایت کی ہے کہ عبیدہ کہتے تھے میں نے رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف ہجرت کی اوراپنے مال کی زکوۃ آپ کی خدمت میں پیش کی اورعرض کیایارسول اللہ آپ میرے لیے دعافرمائیےاس کے بعدمثل گذشتہ روایت کے بیان کیا۔ان کا تذکرہ ابن مندہ اور ابونعیم نے لکھاہے۔ (اسد الغابۃ ۔جلد ۔۶،۷)۔۔۔

مزید

سیّدناعبیدہ ابن ربیعہ رضی اللہ عنہ

   بن جبیر۔عمروبن کعب بن بہزاد کے اولاد سے تھے بنی عصینہ جوانصار کے حلیف تھے ان کے یہ حلیف تھے یہ غزوۂ بدرمیں شریک تھے۔ان کو ہشام بن کلبی نے بیان کیاہے۔ (اسد الغابۃ ۔جلد ۔۶،۷)۔۔۔

مزید

سیّدناعبیدہ ابن خالد رضی اللہ عنہ

 بعض لوگوں نے ان کو ابن خلف حنظلی بیان کیاہے یعنی حنظلہ بن مالک بن زید مناہ بن تمیم کے اولادسےاوربعض نے ان کو محاربی کہاہے اوربعض نے ان کو ابوشعثاء یعنی اشعث بن سلیم کی پھوپھی کا چچابیان کیاہے ان کی حدیث نے اپنی پھوپھی سے انھوں نے عبیدہ سے نقل کرکے روایت کی ہے اور بعض لوگ کہتے ہیں کہ اشعث نے اپنی قوم کے نیک آدمی سے انھوں نے اپنی پھوپھی سے انھوں نے اپنے چچاعبیدبن خالدسے انھوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کی ہے کہ آپ نے فرمایاکہ تم اپنی ازارکوٹخنوں سے اونچارکھو کیوں کہ اس میں پرہیزگاری اورپائداری زیادہ ہےدار قطنی نے ان کا نام عبیدہ بیان کیاہے یہ انھوں نے کچھ نہ کیا اوریہ بھی کہاہے کہ ان کوابن خلف یا ابن خالد کہنا غلط ہے بخاری نےاورنیزابن ابی حاتم نے اپنے والد سے نقل کرکے ان کا نام عبیدہ بیان کیاہےاوریہی صحیح ہے ان کاتذکرہ ابوعمراورابوموسیٰ نے لکھاہےمگربعض لوگوں نے ان کو عبیدہی ب۔۔۔

مزید

سیّدناعبیدہ ابن حزن نصری رضی اللہ عنہ

   ہیں بعض کہتےہیں کہ ان کا نام عبدہ تھا۔ہم ان کوذکرکرچکے ہیں ان کی کنیت ابوولید تھی ان سے صرف ابواسحاق سبیعی نے روایت کی ہے ان کا تذکرہ ابن مندہ اورابونعیم نے لکھا ہے۔ (اسد الغابۃ ۔جلد ۔۶،۷)۔۔۔

مزید

حَسن بصری رحمتہ اللہ علیہ

حسن بصری سےایک صحابی سے،یزیدبن ہارون نے ہشام سے،انہوں نے حسن بصری سے،انہوں نے ایک صحابی سے روایت کی،کہ ہم ایک سفرمیں حضورِاکرم کےساتھ تھے کہ اللہ اکبر کی آواز آئی، فرمایا،یہ آوازفطرت کے عین مطابق ہے،اس کے بعداس نے اَشۡہَدُ اَنۡ لَااِلٰہَ اِلَّااللہ کہا،فرمایا،آگ سےنجات پاگیا،ہم اس وادی کی طرف بڑھے،وہاں ایک چرواہے کودیکھا،جو ادائے نماز کی تیاری کررہاتھا،ابنِ مندہ نے ذِکرکیاہے۔ ۔۔۔

مزید

حَسن بصری رضی اللہ علیہ

حَسن بصری اصحاب رسول سے،زیدالعمی وغیرہ نے حسن بصری سےروایت کی،وہ کہتے ہیں کہ انہوں نےپچاس صحابہ سےیہ حدیث سنی،حضورِاکرم نے منع فرمایا،کہ مردمردکوآغوش میں لے اورچھری کوتیزنہ کرے،جب بکری دیکھ رہی ہو،اورآدمی اپنی بیوی سے،کسی دوسرے کے سامنے مجامعت سےپرہیزکرے،خواہ وہ دودھ پیتابچہ ہی کیوں نہ ہو،اورقرآن مجید کےالفاظ کولعابِ دہن سے نہ مٹایاجائے،اوراسی طرح معاوضہ لے کرقرآن پڑھانے،اذان دینےاورامامت کرنے سے منع فرمایا،دونوں نےذکرکیاہے۔ ۔۔۔

مزید