استاذ الاساتذہ حضرت علامہ مولانا اعجاز احمد صاحب (استاذ جامعہ اشرفیہ مبارک پور) رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ موت العالم موت العالم استاذ الاساتذہ حضرت علامہ مولانا اعجاز احمد صاحب (استاذ جامعہ اشرفیہ مبارک پور) رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ ذوالقعدۃ 1438ہجری بمطابق 27 جولائی 2017ء بروز جمعرات نمازِ مغرب سے قبل اس دارِ فانی سے طویل علالت کے انتقال فرماگئے۔ انا للہ وانا الیہ راجعون۔۔۔
مزید
قطب مکہ مکرمہ شیخ الدلائل حضرت علامہ شیخ عبد الحق الہ آبادی مہاجر مکی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نام ونسب: اسمِ گرامی:محمد عبدالحق۔لقب:شیخ الدلائل،قطبِ مکۃ المکرمہ۔سلسلہ نسب اسطرح ہے: محمد عبدالحق بن شاہ محمد بن یار محمد مہاجر مکی(علیہم الرحمہ)۔آپ صدیقی النسب تھے۔ تاریخِ ولادت: آپ علیہ الرحمہ 1252ھ بمطابق 1836ء میں الہ آباد (انڈیا) میں پیداہوئے۔ تحصیلِ علم: مولانا تراب علی لکھنوی اور مولانا عبد اللہ صاحب وغیرہ سے درسیات پڑھیں۔ایک وقت آیا کہ آپ مفسر،محدث متکلم اور اپنے وقت کے عظیم فقیہ وصوفی،اور شیخ الدلائل کے لقب سے مشہور ہوئے۔ بیعت وخلافت: حضرت مولانا عبد اللہ صاحب گور کھپوری سے بیعت ہوئے۔ سیرت وخصائص: آپ مفسر، فقیہ حنفی اور اس کے اصول کے عالم و فلسفی اور تصوف میں سیدنا محی الدین ابن عربی قدس سرہ کے۔۔۔
مزید
شیخ محمد بن علی حصکفی رحمۃ اللہ علیہ(صاحبِ در مختار) نام ونسب: اسمِ گرامی:شیخ فقیہ محمد بن علی حصکفی :لقب:علاؤالدین حصکفی۔ سلسلہ نسب اسطرح ہے: محمد بن علی بن محمد بن علی بن عبد الرحمٰن بن محمد بن جمال الدین بن حسن بن زین العابدین۔(علیہم الرحمہ) حصکفی نسبت کی وجہ تسمیہ: دیارِ بکر میں ایک چھوٹا ساقصبہ"حصن کیفا"ہے۔جسے آجکل "شرناخ"کہا جاتا ہے،کی نسبت سے حصکفی کہا جاتاہے۔ تاریخِ ولادت: آپ کی ولادت 1025ھ بمطابق 1616ء کو دمشق میں ہوئی۔ تحصیلِ علم: ابتدائی تعلیم اپنے والد ماجد سے حاصل کی ،آپ کے والدِ گرامی اپنے وقت کے جید عالمِ دین تھے۔علامۂ زمان امام محمد محاسنی خطیب دمشق سے درسِ حدیث لیا۔اس کے بعد "رملہ" کی طرف تشریف لے گئے،وہاں شیخ الحنفیہ فقیہ خیر الدین رملی سے فقہ حاصل کی،ان کے علاوہ شیخ فخربن زکریا مقدسی حنفی ،شیخ صفی قشاشی،شیخ منصور بن علی السطوحی،شیخ ایوب خلوتی،شیخ عبد الباقی حنبلی (ع۔۔۔
مزید
حضرت امام ابو جعفر احمد بن محمد طحاوی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نام ونسب:اسمِ گرامی:احمد بن محمد۔کنیت:ابو جعفر۔القاب:الامام،الحافظ،المجتہد۔آپ کا پورانام ونسب اسطرح ہے:الامام الحافظ ابوجعفر احمد بن محمد بن سلامہ بن عبدالملک بن سلمہ بن سلیم بن جناب الازدی المصری الطحاو ی الحنفی۔آپ کا نسبی تعلق یمن کے مشہور قبیلہ ازد کی شاخ حجر سے تھا اسلامی فتوحات کے بعد آپ کا خاندان مصر منتقل ہوکر سکونت گزیں ہوگیا اور یہیں "طحا"نامی ایک گاؤں میں آپ کی ولادت ہوئی ۔جس کی نسبت سے آپ" طحاوی "کہلاتے ہیں۔ تاریخِ ولادت: آپ کی ولادت علامہ ابن خلکان کے مطابق 239ھ میں ہوئی۔ تحصیل علم: امام طحاوی نے جس وقت آنکھ کھولی پوری فضا علوم و فنون کی عطر بیزیوں سے معطر تھی آپ نے اپنے ماموں ابو ابراہیم مزنی تلمیذ امام شافعی سے علوم اسلامی کی تحصیل کی اور مسلکاً شافعی رہے۔مصر کے بعد امام طحاوی شام چلے گئے جہ۔۔۔
مزید
حضرت خواجہ حذیفہ مرعشی رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب: اسمِ گرامی:خواجہ حذیفہ۔لقب: سدیدالدین،المرعشی،رکن الکعبہ۔والد کا اسمِ گرامی:ابنِ قتادہ۔ تحصیلِ علم: سات سال کی عمر میں قرآن مجید حفظ کرلیا تھا۔حضرت خواجہ فضیل بن عیاض ،اور خواجہ ابراہیم بن ادہم کی صحبت میں کامل واکمل ہوئے۔آپ علیہ الرحمہ اپنے وقت کے سب سے بڑے عالم اور فقیہ بے بدل تھے۔فقہ وتصوف میں آپ نے کثیر مفید کتب تصنیف فرمائیں۔ بیعت وخلافت: ظاہری علوم میں تکمیل کے بعدحضرت خضر علیہ السلام کی راہنمائی میں حضرت ابراہیم بن ادہم کی خدمت میں حاضر ہوئے۔تکمیلِ سلوک کے بعد آپ نے خرقۂ خلافت حضرت خواجہ ابراہیم بن ادہم سے حاصل کیا ، اور حضرت خواجہ ابراہیم نے جو نعمت حضرت خضرعلیہ السلام، حضرت امام باقررضی اللہ عنہ اور خواجہ فضیل بن عیاض علیہ الرحمہ سے حاصل کی تھی آخر عمر میں آپ نے تمام خواجہ حذیفہ کے حوالہ کردی اور اپنا جانشین مقرر۔۔۔
مزید
حضرت بو علی قلندر رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب: اسم گرامی: حضرت شاہ شرف الدین۔لقب: بو علی قلندر۔سلسلہ نسب اس طرح ہے: کہ حضرت شاہ شرف الدین بو علی قلندر بن سالار فخر الدین زبیر بن سالار حسن بن سالار عزیز بن ابوبکر غازی بن فارس بن عبدالرحمٰن بن عبدالرحیم بن دانک بن امام اعظم ابو حنیفہ نعمان بن ثابت رضی اللہ تعالیٰ عنہم۔ (اقتباس الانوار:516)۔آپ علیہ الرحمہ پانی پت کےقدیم باشندے ہیں۔چنانچہ آپکے والدین یعنی سالار فخر الدین اور بی بی حافظہ جمال کے مزارات پانی پت کے شمال کی طرف اب بھی موجود ہیں۔(ایضا:516) بوعلی قلندر کہلانے کی وجہ تسمیہ:حضرت علی کرم اللہ وجہہ نےجب آپ کودریاسےباہرنکالاآپ اسی وقت سےمست الست ہوگئے ،ہر وقت حالتِ جذب میں رہنے لگے،اور اسی دن سے شرف الدین بوعلی قلندرکہلانےلگے۔(تذکرہ اولیائے پاک وہند:87)۔( رافضی ملنگوں نے عوام میں یہ مشہور کیا ہوا ہےکہ اللہ ت۔۔۔
مزید
پیر طریقت رہبر شریعت حضرت علامہ پیر سید نور البصر قادری گیلانی امینی رضوی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ موت العالم موت العالم پیر طریقت رہبر شریعت حضرت علامہ پیر سید نور البصر قادری گیلانی امینی رضوی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ بروز جمعرات 18 شوال المکرم 1438 ہجری بمطابق 13 جولائی 2018 کو انتقال فرماگئے ۔ انا للہ وانا الیہ راجعون۔۔۔
مزید
مفتی اعظم سرحد حضرت مولانا شائستہ گل قادری رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ نام ونسب: اسم گرامی: مولانا شائستہ گل قادری۔لقب: مفتی اعظم سرحد،شیخ العلماء،فاتحِ سرحد،مجاہدتحریکِ پاکستان،مؤید اہل سنت،مہلک اہل بدعت۔سلسلۂ نسب اس طرح ہے: مولانا مفتی شائستہ گل قادری بن مولانا محمد علی بن ملک العلما مولانا عمر دراز علیہم الرحمۃ والرضوان۔آپ کے والدِ ماجد اور جدِّ امجد علمائے ربانیین میں سے تھے۔خاندانی تعلق افغان قبیلہ ’’یوسف زئی‘‘ پٹھانوں سےہے۔ تاریخِ ولادت: آپ کی ولادت باسعادت 1308ھ مطابق 1891ء کوبمقام لنڈی شاہ متہ ضلع مردان میں ہوئی۔ تحصیل علم: آپ نے ایک علمی گھرانے میں آنکھیں کھولی تھیں، اس لیے تعلیم کی ابتدا گھر سے ہوئی۔ ابتدائی کتب اپنے والدِ مکرم حضرت مولانا محمد علی (متوفّٰی 1343ھ) سے پڑھیں اور دیگر مختلف علما سے تکمیل کی۔ ایلئ مولانا صاحب جو امام النحو تھے، ان سے نحو ۔۔۔
مزید
حضرت مولانا ہدایت اللہ رامپوری رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ نام ونسب: آپ کا اسمِ گرامی مولانا ہدایت اللہ بن مولانا رفیع اللہ خان ہے۔ آپ کا آبائی وطن سوات تھا۔ مقامِ ولادت: آپ مولانا رفیع اللہ خان کے گھر محلّہ الف خان رام پور میں پیدا ہوئے، لیکن ہمیں تاریخِ ولادت بسیار کوشش کے باوجود نہ مل سکی۔ تعلیم وتربیت: ابتدائی کتابیں والدِ ماجد سے پڑھیں، صرف ونحوحافظ غلام علی سے اور منطق میر زاہد تک مولانا جلال الدین (المتوفّٰی 1313ھ) سے حاصل کی۔پھرحضرت علامہ مولانا فضلِ حق خیر آبادی علیہ الرحمۃ کے ورودِ رام پور کے بعد حلقہ تلامذہ میں داخل ہوکر تمام علو م وفنون میں کمال حاصل کیا، اور حدیث مولانا عالم علی حسینی نگینوی (المتوفّٰی 1295ھ) سے حاصل کی۔ بیعت وخلافت: اپنے استاذِگرامی مولانا جلال الدین علیہ الرحمۃ کےبرادرِ اصغر حضرت شاہ چھوٹے میاں علیہ الرحمۃ کے دستِ حق پرست پرسلسلۂ عالیہ قادریہ میں بیع۔۔۔
مزید
حافظ سید عبداللہ بلگرامی رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب:اسمِ گرامی: حافظ سید عبداللہ بلگرامی۔حنفی المذہب۔قادری المشرب۔سلسلہ نسب:آپ سید آل احمد واسطی بلگرامی کے بیٹے تھے۔آپ کا سلسلہ نسب چند واسطوں سے حضرت سیدنا زین العابدین رضی اللہ عنہ سے ملتا ہے۔ تاریخِ ولادت:21/جمادی الاول 1248ھ،بمطابق1832ء ،"قصبہ بلگرام"میں پیدا ہوئے۔ تحصیلِ علم:سید عبد اللہ بلگرامی علیہ الرحمہ نے 12 سال کی قلیل عمر میں ناظرہ قرآن ِ پاک اور فارسی کی مروجہ کتب مکمل فرمالیں تھیں۔صرف ونحو اور منطق کی ابتدائی کتابیں جناب مولانا محمد سلامت اللہ بد ایونی کا نپوری کے بعض شاگر دوں سے پڑھیں،اس کے بعد قطبی سے شرح سلم حمد اللہ تک، خاص مولانا سلامت اللہ بدایونی سےپڑھیں،منطق و فلسفہ کی بقیہ کتا بیں،عربی قصائد ،استاذالکل مجاہدِ جنگِ آزادی مولانا فضل حق خیر آبادی علیہ الرحمہ سے رام پور اور لکھنؤ میں پڑھیں،اس کےبعد۔۔۔
مزید