پیر , 29 ذو الحجة 1447 ہجری (مدینہ منورہ)
/ Monday, 15 June,2026

پسنديدہ شخصيات

سیّدنا نعمان رضی اللہ عنہ

بن ثابت بن نعمان بن ثابت بن امرؤ القیس ابو انصیاح انصاری وہ اپنی کنیت سے زیادہ مشہور ہیں ہم کنیتوں کے عنوان کے تحت پھر ان کا ذکر کریں گے۔۔۔۔

مزید

سیّدنا نعمان رضی اللہ عنہ

بن جزء بن نعمان بن قیس بن سعد بن مالک بن وذیل۔ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے اور بقول ابن یونس وہ فتح مصر میں شامل تھے ابو مندہ اور ابو نعیم نے ان کا ذکر کیا ہے۔ ۔۔۔

مزید

سیّدنا نعمان رضی اللہ عنہ

بن ابی اجعال جذامی فبی رفاعہ بن زید کے ذیلی قبیلے سے تھے ابن اسحاق نے ان کا ذخرت ان لوگوں میں کیا ہے جو اس قبیلے میں مسلمان ہوگئے تھے ان کا ذکر ان لوگوں میں بھی ہے جو زید رضی اللہ عنہ بن حارثہ کے اس غزوے میں شریک تھے جو حسمی کے مقام پر ہوا تھا۔ ۔۔۔

مزید

سیّدنا نعمان رضی اللہ عنہ

بن حارثہ انصاری عقیل رضی اللہ عنہ بن ابی طالب سے مروی ہے جب مشرکین نے حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اور مسلمانوں کو سخت پریشان کیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے چچا حضرت عباس سے فرمایا کہ اللہ تعالیٰ اپنے دین کی ضرور مدد کرے گا۔ ایک ایسی قوم کے ذریعے جو قریش کے علی الرغم انہیں ذلیل و رسوا کرے گی جب حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم منی جمرہ عقبہ کے پاس چھ آمیوں سے ملے تو آپ نے انہیں حمایت دین الٰہی کی دعوت دی تو جناب نعمان نے کہا یا رسول اللہ میں دین اسلام کی حمایت پر آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے بیعت کرتا ہوں اور میں اس باب میں کسی اپنے یا پرائے کا لحاظ نہیں کروں گا اور اگر آپ صلی اللہ علیہ وسلم حکم دیں گے تو ہم منی میں موجود ان لوگوں پر تلواریں لے کر ٹوٹ پڑیں گے حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا مجھے ابھی اس کی اجازت نہیں ملی ابن مندہ اور ابو نعیم نے اس کا ذکر کیا ۔۔۔

مزید

سیّدنا نعمان رضی اللہ عنہ

بن حمید انہوں نے زمانۂ جاہلیت پایا تھا ابو موسیٰ نے ان کا اسی طرح مختصراً ذکر کیا ہے۔۔۔۔

مزید

سیّدنا نعمان رضی اللہ عنہ

بن ابی خزمہ بن نعمان بن امیہ بن البرک اور ان کا نام امرو القیس بن ثعلبہ بن عمرو بن عوف انصاری اوسی تھا پھر وہ نبو عمرو بن عوف کے ذیلی قبیلے سے تعلق رکھتے تھے موسی بن عقبہ نے ان کا ان لوگوں میں ذکر کیا ہے جو غزوۂ بدر میں موجود تھے ابن اسحاق وغیرہ کا خیال ہے کہ وہ بدر اور احد ہر دو غزوات میں شریک تھے تینوں نے ذکر کیا ہے۔ ۔۔۔

مزید

سیّدنا نعمان رضی اللہ عنہ

بن خلف ہم ان کا نسب ان کے بھائی مالک کے ترجمے میں بیان کر آئے ہیں دونوں کا تعلق خزاعہ سے تھا اور دونوں نے احد کے موقعہ پر جاسوسی کی خدمت سر انجام دی تھی اور دونوں شہید ہوگئے تھے اور آپ نے دونوں کو ایک ہی قبر میں دفن کرنے کا حکم دیا تھا یہ ابن کلبی کا قول ہے۔ ۔۔۔

مزید

سیّدنا نعمان رضی اللہ عنہ

بن ربعی یحییٰ بن یونس کہتے ہیں کہ یہ ابو قتادہ انصاری کا نام تھا یہ ان کے بیٹے کی روایت ہے ایک روایت میں ان کا نام حارث بن ربعی آیا ہے اور یہی زیادہ مشہور ہے ایک اور روایت میں عمرو بن ربعی مذکور ہے ابو موسیٰ نے ان کا ذکر کیا ہے۔ ۔۔۔

مزید

سیّدنا نعمان رضی اللہ عنہ

بن زارع بنوا زو کے نقیب تھے ابو عمر کہتے ہیں میں نے ان سے اس حدیث کے سوا اور کچھ نہیں سنا(اِنّا کنا نعتاف فی الجاھلیتہ) ابن مندہ اور ابو نعیم نے اس حدیث کو نعمان بن بازیہ سے منسوب کیا ہے ابو عمر نے نعمان بن بازیہ کا ذکر بھی کیا ہے لیکن اس حدیث کا انتساب ان سے نہیں کیا ابو عمر کے مطابق یہ دو آدمی ہیں لیکن ابن مندہ اور ابو نعیم دونوں کو ایک شمار کرتے ہیں۔ واللہ اعلم ۔۔۔

مزید

سیّدنا نعمان رضی اللہ عنہ

بن زید بن اکال ہم ان کا نسب ان کے بھائی سعد کے ترجمے میں بیان کر آئے ہیں ہشام بن کلبی سے مروی ہے کہ غزوۂ بدر کے بعد جناب نعمان بہ غرضِ حج نکلے اس دوران میں ابو سفیان نے انہیں روک لیا اسے کہا گیا کہ فدیہ لے کر انہیں رہا کردو اس نے کہا میں انہیں اس وقت تک رہا کروں گا جب تک محمد(صلی اللہ علیہ وسلم) میرے بیٹے عمرو کع، جسے غزوۂ بدر میں جنگی قیدی بنالیا تھا رہا نہیں کرتے۔ اس موقعہ پر ابو سفیان نے کہا۔ ارہط ابن اکال اجیبوا دعائہ تعاقد تم لا تسلموا السیّد الکہلا ۔۔۔

مزید