جمعہ , 21 ذو القعدة 1447 ہجری (مدینہ منورہ)
/ Friday, 08 May,2026

پسنديدہ شخصيات

(سیّدہ )عُمیرَہ(رضی اللہ عنہا)

عمیرہ دختر سعد بن مالک،یہ خاتون سہل بن سعد کی ہمشیرہ تھیں اور رفاعہ بن مبشر بن ابیرق ظفری کی والدہ۔ ۔۔۔

مزید

(سیّدہ )عُمیرَہ(رضی اللہ عنہا)

عمیرہ دختر سہل بن رافع،یہ سہل وہ صحابی ہیں کہ جنہوں نے غزوۃٔ تبوک کے موقعہ پر دو صاع کھجور رات بھر محنت کر کے حاصل کی تھی،اور اپنی اس بیٹی کو ساتھ لیا تھا،اور ایک صاع کھجور لے کر حاضر خدمت ہوئے تھے،اور یہ صاع بھر کھجور تعمیل ارشاد میں پیش کی تھی،اور منافقوں نے اس ہمہ تن ایثار کا مذاق اڑایا تھا،سہل نے اپنی بیٹی کے لئے دعاکی درخواست کی،کیونکہ ان کی اور کوئی اولاد نہ تھی،حضور نے لڑکی کے سر پر ہاتھ پھیرا،تو عمیرہ نے یوں محسوس کیا،گویا آپ کے ہاتھوں کی ٹھنڈک ان کے کلیجے تک پہنچ گئی ہے،تینو ں نے ان کا ذکر کیا ہے۔ ۔۔۔

مزید

(سیّدہ )قیلہ( رضی اللہ عنہا)

قیلہ خزاعیہ،یہ خاتون ام سباع بن عبدالعزیٰ بن عمرو بن نضلہ بن عباس بن سلیمان خزاعیہ از خلفائے بنو زہرہ ہیں،لیکن یہ مشکوک ہے،ابو عمر نے ذکر کیا ہے۔ ۔۔۔

مزید

(سیّدہ )عُمیرَہ(رضی اللہ عنہا)

عمیرہ دختر عبید بن معروف بن حارث بن زید بن عبید انصاریہ از بنو،عمرو بن عوف،انہوں نے بھی بقولِ ابنِ حبیب آپ کی بیعت کی۔ ۔۔۔

مزید

(سیّدہ )عُمیرَہ(رضی اللہ عنہا)

عمیرہ دختر عقبہ بن احیحہ انصاریہ از بنو خحجبا،بقولِ ابنِ حبیب انہیں حضورِاکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی بیعت نصیب ہوئی۔ ۔۔۔

مزید

(سیّدہ )عُمیرَہ(رضی اللہ عنہا)

عمیرہ دختر ظہیر بن رافع بن عدی بن زید بن جثم،بقول ابنِ حبیب انہوں نے حضور سے بیعت کی۔ ۔۔۔

مزید

(سیّدہ )ام عامر( رضی اللہ عنہا)

ام عامر دختر کعب انصاریہ،ان سے لیلی نے جو خبیب بن عبدالرحمٰن کی آزاد کردہ کنیز تھیں،روایت کی کہ حضور اکرم نے فرمایا،کہ آؤ،اور کھاؤ،انہوں نے گزارش کی ،یارسول اللہ ، میں تو روزے سے ہوں،آپ نے فرمایا،کہ جب کسی روزہ دار کے سامنے کو ئی کھارہاہو،تو اللہ کے فرشتے اس شخص پر رحمت بھیجتے ہیں،ابوعمر نے ذکر کیا ہے۔ ۔۔۔

مزید

(سیّدہ )ام عامر( رضی اللہ عنہا)

ام عامر دختر سوید،بقول ابو موسیٰ جعفر نے صرف ان کا نام لینے پر اکتفاکیا،اور زیادہ کچھ نہیں لکھا۔ ۔۔۔

مزید

(سیّدہ )ام عامر( رضی اللہ عنہا)

ام عامر بن وائلہ ابوالطفیل،یحییٰ نے اجازۃً باسنادہ ابوبکر قاضی سے،انہوں نے ابوکریب سے،انہوں نے معاویہ بن ہشام سے،انہوں نے شیبان سے،انہوں نے جابر الجمعی سے،انہوں نے شیبان سے،انہوں نے جابر الجمعی سے،انہوں نے ابوالطفیل سے روایت کی کہ انہوں نے رسولِ کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو فتح مکہ کے دن دیکھا اور حضور اکرم کے سفید رخسار اور سیاہ بالوں کو ابھی تک نہیں بھول سکے،انہوں نے والدہ سے پوچھا،یہ کون ہیں،ماں نے کہا،یہ رسولِ کریم ہیں،ابونعیم اور ابو موسیٰ نے ذکر کیا ہے۔ ۔۔۔

مزید

(سیّدہ )ام عامر( رضی اللہ عنہا)

ام عامر دختر یزید بن سکن انصاریہ اشہلیہ،ابوعمر لکھتے ہیں،اگر یہ نام درست ہے تو یہ خاتون اسماء دختر یزید بن سکن ہیں،اور ان کا ذکر پہلے ہوچکا ہے،البتہ ان کی کنیت میں اختلاف ہے،یا یہ خاتون اسماء کی ہمشیرہ ہیں۔ ایک روایت میں عامر دختر سعید بن سکن ہے،ان کا نام فکیہہ تھا،اور ان کے بارے میں اکثر علماء کا یہی قول ہے،اس بناء پر یہ خاتون اسماء دختر یزید بن سکن کی عمزاد ہیں اور بقول ابوعمر انہوں نے حضور سے بیعت کی۔ اسی طرح ابنِ مندہ نے ان کا ذکر کیا ہےاور ان کا نام ام عامر دختر سعید بن سکن لکھاہے،لیکن بقول ابو نعیم یہ ان کا وہم ہے،کیونکہ یہ خاتون دختر یزید بن سکن ہیں اور اس باب میں ابوعمر،ابن مندہ کے قول کی تائید کرتے ہیں اور اسے درست قرار دیتے ہیں۔ ان کی حدیث ابو یاسرنے باسنادہ عبداللہ سے انہوں نے اپنے والد سے،انہوں نے ابوعامر سے، انہوں نے ابراہیم بن اسماعیل بن ابی۔۔۔

مزید