خولہ دخترِ عمرو،حضرت عائشہ کی حدیث میں ان کا ذکر ہے،ہشام بن عروہ سے انہوں نے حضرت عائشہ سے روایت کی، کہ حضورِاکرم صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم نے ذبح کرنے کے لئے ایک اونٹ خریدا،اور جناب خولہ کے پاس بھیجا، کہ وہ اسے ذبح کر کے تقسیم کردیں،ابن مندہ اور ابو نعیم نےذکرکیا ہے۔ ۔۔۔
مزید
نفیسہ دختر عمرو بن خلدہ مخلد انصاریہ زرقیہ،بقولِ ابنِ حبیب انہوں نے حضور سے بیعت کی۔ ۔۔۔
مزید
خولہ دختر ولیج ایک روایت میں خولید مذکور ہے،ان سے ظہا ر کا قِصّہ مذکور ہے،جو ہم خولہ دخترِثعلبہ کے ترجمے میں بیان کرآئے ہیں،ابن مندہ نے ذکر کیا ہے۔ ۔۔۔
مزید
خولہ دختر یسار،علی بن ثابت جزری،انہوں نے وازع بن نافع سے،انہوں نے ابو سلمہ سے،انہوں نے عبدالرحمٰن سے،انہوں نے خولہ دختر یسار سے روایت کی،کہ انہوں نے حضور ِاکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے دریافت کیا،یا رسول اللہ!ایام حیض میں میرے پاس ان کپڑوں کے سواجو میرے جسم پر ہیں،اور کوئی کپڑا نہیں ہوتا،فرمایا،اسی کو دھولیا کر اور نماز پڑھ لیا کر،پھر عرض کیا یارسول اللہ،دھونے کے بعد بھی خون کا نشان رہ جاتاہے،فرمایا کوئی حرج نہیں۔ ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ خولہ دختر یسار نے حضورِاکرم صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم سے دریافت کیا،یا رسول اللہ ،اگر کپڑے میں خون کا اثر رہ جائے ،فرمایا،کپڑے کو دھونا ہی ہے،تینوں نے ذکر کیا ہے۔ ابو عمر لکھتے ہیں،مجھے ڈر ہے کہ یہ خاتون خولہ دختر یمان نہ ہوں،کیونکہ دونوں حدیثوں کا اسناد ایک ہے،ابن اثیر لکھتے ہیں،وہ حدیث جس کا ذکر ہم خولہ دختر یمان ۔۔۔
مزید
نحوبہ،عبدالغنی بن سعید حافظ کا بیان ہے کہ ان کا ذکر زائدہ کی حدیث میں عاصم سے،انہوں نے ابووائل سے ،انہوں نے مسروق سے،انہوں نے عائشہ سے بیان کیا ہے کہ جب حضورِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا مرض شدید ہوگیا،تو ایک دن آپ نے مرض میں کچھ کمی محسوس کی اور بریرہ اور نحوبہ کی مدد سے باہر نکلے،ابو موسیٰ نے ذکر کیا ہے۔ ۔۔۔
مزید
خولہ حضورِاکرم کی خدمت گزار جو حفص بن سعید کی دادی تھیں،یحییٰ بن ابوالرجاء نے کتابتہً باسنادہ ابن ابی عاصم سے، انہوں نے ابوبکر بن شیبہ سے انہوں نے ابو نعیم الفضل بن دکین سے،انہوں نے حفص بن سعید القرشی سے، انہوں نے اپنی ماں سے،جو رسولِ اکرم صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم کی خدمت گزار تھیں،روایت کی کہ ایک دفعہ گھرمیں چوہا گُھس کیا اور چارپائی کے نیچے مر گیا،کئی دنوں تک حضورِ اکرم پر وحی کا نزول نہ ہوا،مجھ سے فرمایا خولہ!کیابات ہے، کہ وحی کا سلسلہ منقطع ہوگیا ہے اور جبریل علیہ السّلام نہیں آرہے ،میں نے عرض کیا،یارسول اللہ ،آج کا دن تو ماشاءاللہ بڑا اچھامعلوم ہو رہاہے،نہ معلوم جبریل کیوں نہیں آرہے،حضورِاکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے چادر اٹھا کر اوڑھ لی،میں نے دل میں کہا ،بہتر ہے کہ مَیں گھر میں جھاڑو دے کر اس کو صاف کردوں،چنانچہ میں جھاڑو دینا شروع کیا،کہ بھاری سی چیز پڑی ن۔۔۔
مزید
ان سے معاویہ بن اسحاق نے روایت کی،ابونعیم کے بقول،صرف طبرانی نے ان کا ذکر کیا ہے،اور لکھا ہے،کہ مجھے یہ خاتون حمزہ بن عبد المطلب کی زوجہ معلوم ہوتی ہیں۔ یحییٰ نے کتابتہً باسنادہ تا ابن ابی عاصم محمد بن عوف سے،انہوں نے موسٰی بن ایوب سے،انہوں نے بقیہ سے،انہوں نے ابن ابوالجون سے،انہوں نے ابو سعید سے،انہوں نے معاویہ ابن اسحاق سے،انہوں نے خولہ سے روایت کی کہ حضورِاکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا،کہ اللہ اس امت کو کبھی تقدیس عطانہیں کرتا،جس میں زبردست کمزور کا حق بلا مزاحمت نہ لیا جاسکے،نیز فرمایا،کہ جو شخص اپنے مقروض سے صرف نظر کرے اور اسے غصّہ نہ آئے،اس کے لئےزمین کے چوپائے اور سمندر کی مچھلیاں بھی دعا کرتی ہیں اور جو شخص مقروض سے صرف نظر نہ کرے اور وہ غضب ناک ہو،تو اس کے نام پر ہر رات،دن،ہفتے اور مہینے ظلم لکھ دیا جاتا ہے،ابو نعیم اور ابو موسیٰ نے ذکر کیاہے۔ ۔۔۔
مزید
نہیہ یا بقول ابن ماکولالہیہ،حضرت عمر کی ام ولدتھیں،ابو موسیٰ نے مختصراً ان کا ذکر کیا ہے۔ ۔۔۔
مزید
نائلہ دختر سعد بن مالک انصاریہ از بنو ساعدہ،بہ قول ابنِ حبیب حضورِ اکرم سے بیعت کی۔ ۔۔۔
مزید
خضرہ،ابو کریب نے معاویہ بن ہشام سے انہوں نے سفیان سے انہوں نے جعفر بن محمد سے انہوں نے والد سے روایت کی،کہ حضورِ اکرم صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم کی ایک خادمہ کانام خضرہ تھا،ابن مندہ اور ابو نعیم نے ذکر کیا ہے۔ ۔۔۔
مزید