زاذان،ایک انصاری سے،ابن فضیل نے حصین سے،انہوں نے بلال بن یساف سے،انہوں نے زاذان سے،انہوں نے ایک انصاری سےروایت کی،کہ میں نے حضورِاکرم کوفرماتے سناکہ جوشخص نمازپڑھ چکےوہ سوبار، الھم اغفرلی ذنبی اِنکَ انت التواب الغفور پڑھے،ابن مندہ اور ابونعیم نےذکرکیاہے۔ ۔۔۔
مزید
محارب عبدالملک مصری بنومحارب کےایک آدمی سے،ایک شخص حضوراکرم کی خدمت میں حاضر ہوا،اورگزارش کی،یارسول اللہ!مجھے ایک عورت پسندآگئی ہے،آپ ازراہِ کرم میرے لئے دعائے برکت فرمائیں،حضورِاکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نےانکارکردیا،کیونکہ وہ بانجھ تھی،وہ آدمی واپس چلاگیا،کچھ دنوں بعد پھرآیا،اوراجازت طلب کی،لیکن آپ نے اجازت نہ دی اورفرمایا،کہ ایک سیاہ فام بچے جننے والی عورت،ایک خوبصورت بانجھ عورت سے بہترہے،ابونعیم نےذکرکیاہے،ابونعیم اس حدیث کوپیشترازیں بنوکلب کے ایک آدمی کے ترجمے میں بیان کرچکے ہیں۔ ۔۔۔
مزید
عالیہ دختر طبیان بن عمرو بن عوف بن عبد بن ابوبکر بن کلاب الکلابیہ،حضورِاکرم نے ان سے نکاح کیا،اور کچھ عرصہ آپ کے پاس رہیں،پھر انہیں طلاق ہوگئی،اور بہت کم علمأ نے ان کا ذکر کیا ہے،یہ ابو عمر کا قول ہے،لیکن ابن مندہ اور ابونعیم نے لکھاہےکہ آپ نے مجامعت سے پہلے ہی اس خاتون کو طلاق دےدی تھی،اور عالیہ نے اپنے عمزادے آیت تحریمہ کے نزول سے پہلے نکاح کرلیا تھا اور جب انکے جسم پر برص کے نشان دیکھے تھے،توطلاق دے دی تھی،ابو نعیم نے یہ روایت سعید بن ابوعروہ سے بیان کی،اور زہری سے مروی ہے،کہ حضورِ اکرم صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم نے ظبیان سے عمرو کی لڑکی کو طلاق دی،تو آیت تحریم کے نزول سے پہلے انہوں نے اپنے عمزاد سے نکاح کرلیا،یحییٰ بن کثیر کی روایت ہےکہ حضورِاکرم نے عالیہ دختر ظبیان کے شبِ اول ہی طلاق دے دی تھی، لیکن عبداللہ بن محمد بن عقیل لکھتے ہیں کہ حضور نے بنو عمروبن ک۔۔۔
مزید
آمنہ رضی اللہ عنہا،دختر ابو صلت،غفاری خاندان سے تھیں،ابو عمر نے ذکر کیا ہے۔ ۔۔۔
مزید
ابن ثعلبہ رضی اللہ عنہ،حضورصلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضرہوئے،یحییٰ بن جابرنے ابن ثعلبہ سے روایت کی،کہ انہوں نے حضورصلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضرہوکرگزارش کی، یارسول اللہ!میری شہادت کی دُعافرمائیے،آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا،اپنےچندبال مجھے دو،پھر فرمایا،اپنابازوننگاکرو،پھرآپ صلی اللہ علیہ وسلم نے وہ بال ان کے بازوپرباندھ دیے،پھرپھونک ماری اوردعافرمائی،اے اللہ!توثعلبہ کاخون کافروں اورمنافقوں پرحرام کردے،مگراس روایت میں ابنِ ثعلبہ کاذکرنہیں ہے۔ ۔۔۔
مزید
ابنِ سندر مولیٰ روح بن زنباع جذامی،مصری شمارہوتےہیں،ان سے مرثدبن عبداللہ یزنی نے روایت کی،رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا،بنواسلم کوخداسلامت رکھے،بنوغفارکومعاف فرمائےاوربنونجیب کواپنی اوراپنے رسول کی پسندیدگی سےنوازے،ابنِ مندہ اورابونعیم نے ان کاذکر کیاہے۔ ۔۔۔
مزید
ابنِ زمل جہنی،انہیں حضوراکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے سماع نصیب ہوا،ان سے ابومشجعہ نے روایت کی،محمدبن عمرمدینی نے کتابتہً حسن بن احمدسے،انہوں نے ابونعیم احمدبن عبداللہ سے،انہوں نے سلیمان بن عطاقرشی حرانی سے،انہوں نے مسلمہ بن عبداللہ جہنی سے،انہوں نےاپنے چچاابومشجعہ بن ربعی جہنی سے،انہوں نےابنِ زمل جہنی سےروایت کی کہ حضوراکرم صلی اللہ علیہ وسلم بعداز نمازِصبح،قبلہ رُخ رہ کرہی" سبحان اللہ وبحمدہ استغفراللہ،ان اللہ کان توابا" سترمرتبہ پڑھتے، اورپھرنمازیوں کی طرف منہ کرکےان سے ان کےخواب دریافت فرماتے،کیونکہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم خوابوں میں دلچسپی لیتے تھے،اسی طرح کےایک موقعہ پرابنِ زمل نے اپناخواب بیان کیا، اورحدیث بیان کی،ابنِ مندہ نے ان کانام عبداللہ بن زمل لکھاہے،ابونعیم اورابوضحاک نے ان کا ذکرکیاہے،ہم ان کے بارے میں پہلے بح۔۔۔
مزید
ابن الادرع رضی اللہ عنہ حدیث رمی میں ان کاذکرملتاہے،جب حضوراکرم صلی اللہ علیہ وسلم نےفرمایا،اچھاتم تیراندازی کرو،میں ابن الادرع کے ساتھ ہوں،ایک روایت میں ان کانام سلمہ آیا ہے،ابن ابی عاصم کے مطابق ان کا محجن تھا،دونوں تراجم میں ان کاذکرہوچکاہے۔ ۔۔۔
مزید
ابن الدحداح،ایک روایت میں ابن الدحداھہ ہے،کئی آدمیوں نے اسنادہم تا ابوعیسیٰ ترمذی، محمود بن غیلان سے،انہوں نے ابوداؤدسے،انہوں نے شعبہ سے،انہوں نے سماک سے،انہوں نے جابر بن عبداللہ سے روایت کی کہ وہ حضوراکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ابن الدحداح کاجنازہ پڑھنے جارہےتھے،حضورصلی اللہ علیہ وسلم گھوڑے پرسوارتھے،درمیانہ رفتارسےجارہےتھے،اورہم سب آہستہ آہستہ آپ کے اردگردچل رہے تھے،اورجراح نے سماک سے،انہوں نے جابربن سمرہ سےروایت کی کہ حضورصلی اللہ علیہ وسلم ابن الدحداح کے جنازے کے پیچھےپیادہ چل رہے تھے اورواپسی پرآپ صلی اللہ علیہ وسلم گھوڑےپرسوارتھے،ابوعیسیٰ نے اس حدیث کوحسن صحیح لکھا ہے۔ ابنِ اثیرلکھتےہیں،جب ابوعیسیٰ نےان کی وفات اورحضورصلی اللہ علیہ وسلم کی نمازجنازہ صحیح قراردیا ہےتوابوموسیٰ نے اسےمختلف فیہ کیسےکہاہے۔ ۔۔۔
مزید