اتوار , 09 ذو القعدة 1447 ہجری (مدینہ منورہ)
/ Sunday, 26 April,2026

پسنديدہ شخصيات

ابوعرس رضی اللہ عنہ

ابوعرس۔انہوں نے حضورِاکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے یہ حدیث من کانت لہ ابنتان الخ روایت کی لیکن یہ حدیث ایک لحاظ سے مجہول اورضعیف ہے،ابوعمرنے بیان کیا ہے۔ ۔۔۔

مزید

ابوعرس رضی اللہ عنہ

ابوعرس۔انہوں نے حضورِاکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے یہ حدیث من کانت لہ ابنتان الخ روایت کی لیکن یہ حدیث ایک لحاظ سے مجہول اورضعیف ہے،ابوعمرنے بیان کیا ہے۔ ۔۔۔

مزید

ابوعثمان اضجی رضی اللہ عنہ

ابوعثمان اضجی:انہوں نے زمانہ جاہلیت میں عمرہ کیا تھا،ان سے ابوقبیل معافری نے روایت کی،وہ یہ قول ابوسعید بن یونس مصری تھے،ابن مندہ اورابونعیم نے ان کا ذکرکیا ہے۔ ۔۔۔

مزید

ابوعثمان انصاری رضی اللہ عنہ

ابوعثمان انصاری،طبرانی نے ان کا ذکرکیاہے،ابوموسیٰ نے اجازۃً حسن بن احمدسے،انہوں نے احمد بن عبداللہ سے(ح)ابوموسیٰ نے ابوغالب سے،انہوں نے ابوبکرسے،انہوں نے سلیمان بن احمد سے،انہوں نے غیلان بن عبدالصمد طیالسی سے،انہوں نے عمربن محمد بن حسن سے،انہوں نے اپنے والدسے،انہوں نے عبدالرحمٰن ابوالزنادسے،انہوں نے اپنے والدسے،انہوں نے ابوسلمہ سے،انہوں نے ابوعثمان انصاری سے روایت کی،کہ حضوراکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک موقعہ پر میرا دروازہ کھٹکھٹایا،اورمیں ایک عورت سے مجامعت کررہاتھا،اس لئے میں مناسب نہ جاناکہ غسل سے پہلے آپ کے سامنے جاؤں،چنانچہ میں نے کچھ توقف کیا،اورپھرآپ سے جاکرمل گیا،اور توقف کی وجہ بیان کی،آپ نے دریافت فرمایا،کیاانزال ہوگیاتھا،میں نے عرض کیا،نہیں،فرمایا، اس صورت میں وضوکافی ہے،ابونعیم اورابوموسیٰ نے ان کا ذکرکیاہے،بقول ابوموسیٰ ۔۔۔

مزید

ابوعثمان بن سیتہ الخزاعی رضی اللہ عنہ

ابوعثمان بن سنتہ الخزاعی رضی اللہ عنہ،فتح طائف کے بارے میں انہوں نے حضورِاکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کی،ربیع بن سلمان نے ابنِ وہب سے،انہوں نے یونس سے،انہوں نے زہری سے،انہوں نے ابوعثمان بن سنتہ الخزاعی سے،انہوں نے حضورِاکرم سے روایت کی کہ آپ نے ہڈی اورلید سے استنجاکرنے سے منع فرمایا۔ اسی حدیث کوحرملہ نے ابن وہب سے،انہوں نے یونس سے،انہوں نے زہری سے،انہوں نے ابوعثمان سے،انہوں نے ابن مسعودسے روایت کی،اوریہی مشہورہے،اوراسی طرح لیث وغیرہ نے یونس اورشعبی نے علقمہ سے،انہوں نے ابن مسعودسے روایت کی،تینوں نے ذکرکیاہے۔ ابوعمرلکھتے ہیں کچھ لوگ ان کی صحبت کے قائل ہیں اورباقی انکاری ہیں،اوراس میں شبہ ہے،ابونعیم کہتے ہیں کہ زہری نے ان سے یہ حدیث مرسل بیان کی ہے۔ ۔۔۔

مزید

ابوفاطمہ الضمری یاازدی رضی اللہ عنہ

ابوفاطمہ الضمری یاازدی،مصری شمارہوتے ہیں،ان سے کثیربن مرہ اورعبدالرحمٰن جیلی نے بقول ابونعیم روایت کی،ابن مندہ نے انہیں ضمری لکھاہےاوران سے حضورِاکرم کی مندرجہ بالاحدیث روایت کی ہے،لیکن ابونعیم نے حدیث الصحہ کو ترجمۂ اول کے تحت بیان کیا ہے اورحدیث السجود کو اس ترجمے کے تحت۔ یحییٰ بن محمود بن سعد نے اجازۃً باسنادہ تا ابن ابوعاصم،محمدبن مظفرسے،انہوں نے محمد بن مبارک سے،انہوں نے ولید بن مسلم سے انہوں نے ابنِ ثوبان سے،انہوں نے اپنے والدسے،انہوں نے مکحول سے،انہوں نے ابوفاطمہ سے روایت کی،کہ انہوں نے حضوراکرم سے درخواست کی یارسول اللہ!مجھے کوئی ایساکام بتائیے،جس پر میں استقامت سے عمل کرسکوں،آپ نے فرمایا،اللہ کی راہ میں جہاد کر،کہ اس جیسااورکوئی عمل نہیں،انہوں نے پھر اپناسوال دہرایا،آپ نے فرمایاکہ ہجرت کرو، تیسری دفعہ انہوں نے پھ۔۔۔

مزید

ابوعثمان نہدی رضی اللہ عنہ

ابوعثمان نہدی،ان کا نام عبدالرحمٰن بن مِل بن عمروبن عدی بن وہب بن سعد بن خزیمہ بن رفاعہ بن مالک بن نہد بن زیدالقضاعی نہدی ہے،حضورِاکرم کے عہد میں اسلام قبول کیا اور مال کی زکوٰۃ ادا کی،لیکن آپ کی زیارت سے محروم رہے،لیکن حضرت عمر کے دَور خلافت میں جلولأ اور قادسیہ کے معرکوں میں شریک رہے،ان کا شمار کبارتابعین میں ہوتا ہے،انہوں نے عمروبن مسعود سے روایت کی،ان کا ذکرپہلے گزرچکا ہے،ابوعمر نے ان کا ذکرکیا ہے۔ ۔۔۔

مزید

ابووداعتہ القرشی السہمی رضی اللہ عنہ

ابووداعتہ القرشی السہمی،ان کا نام حارث بن صبیرہ بن سعیدبن سعد بن سہم تھا،یہ اوران کے بیتے مطلب فتح مکہ کے دن ایمان لائے،ان کاذکر حارث کے ترجمے میں آچکاہے،تینوں نے ان کا ذکرکیاہے۔ ۔۔۔

مزید

ابووہب الکلبی رضی اللہ عنہ

ابووہب الکلبی،ابونعیم کے بقول ان کا نام عبدالملک تھااوروہ دومتہ الجندل کے حاکم تھے،ان کا بیان ہے کہ وہ حضورصلی اللہ علیہ وسلم کے خدمت میں ایسے موقعہ پر حاضرہوئے،کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم دعافرمارہےتھے۔ یحییٰ بن وہب الکلبی نے اپنے والد سے ،انہوں نے داداسےروایت کی کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے آلِ اکیدرکوایک فرمان لکھ کردیا،مگرآپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس اس وقت مہر نہ تھی، اس لیے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ناخنوں سے نشان لگادیا،ابن مندہ اور ابونعیم نے ان کا ذکرکیاہے۔ ابونعیم کے مطابق وہ دومتہ الجندل کے حاکم تھے اور ان کا نام عبدالملک تھا،مگراسلام قبول نہیں کیا تھا،اورغزوہ تبوک کے موقعہ پر حضورصلی اللہ علیہ وسلم سے ادائے جزیہ پر مصالحت ہوئی تھی اور اس پر سب متفق ہیں۔ ۔۔۔

مزید

ابووہب حشمی رضی اللہ عنہ

ابووہب حشمی رضی اللہ عنہ،انہیں صحبت نصیب ہوئی،اوران سے عقیل بن ہشیب سے روایت کی،عبدالوہاب بن علی نے ابوغالب ماوردی سے،انہوں نے باسنادہ سلیمان بن اشعث سے،انہوں نے ہارون بن عبداللہ سے،انہوں نے ہشام بن سعیدطالقانی سے،انہوں نے محمد بن مہاجرسے،انہوں نے عقیل بن ہشیب سے،انہوں نے ابووہب حشمی سے روایت کی ،اورانہیں حضورِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی صحبت نصیب ہوئی،آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایاکہ تم اپنے گھوڑوں کو چھوؤ،ان کے ماتھوں،پٹھوں اوران کے پہلوؤں پرہاتھ پھیرو،اِن کی گردنوں میں پٹے ڈالو اوررسیاں نہ ڈالو،اسی اسناد سے رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے مروی ہے،آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا،تم ہرکمیت سرخ اورایسے سیاہ گھوڑے کی حفاظت کرو،جس کی پیشانی اورچاروں پاؤں سفید ہوں،تینوں نے ان کاذکرکیاہے۔ ۔۔۔

مزید