پیر , 07 محرّم 1448 ہجری (مدینہ منورہ)
/ Monday, 22 June,2026

پسنديدہ شخصيات

ابوثابت بن عبدعمرو رضی اللہ عنہ

ابوثابت بن عمرو بن قیظی بن عمرو بن زید بن حشم بن حارثہ انصاری حارثی،احد میں حضورِ اکرم کے ساتھ موجود تھے،ابوعمر نے ان کا ذکرکیا ہے،اورلکھا ہے کہ لوگ انہیں عدی بن ثابت کا دادا شمار کرتے ہیں،مگریہ امر مشکوک ہے۔ ۔۔۔

مزید

ابوسبرہ بن ابورہم بن عبدالعزی بن ابوقیس بن عبدو

  ابوسبرہ بن ابورہم بن عبدالعزی بن ابوقیس بن عبدودبن نصر بن مالک بن حسل بن عامر بن لوی القرشی عامری رضی اللہ عنہ ابوسبرہ بن ابورہم بن عبدالعزی بن ابوقیس بن عبدودبن نصر بن مالک بن حسل بن عامر بن لوی القرشی عامری،قدیم الاسلام ہیں،دونوں ہجرتوں میں شامل ہیں،عبیداللہ بن احمد نے باسنادہ ابن اسحاق سے بسلسلہ ٔ مہاجرین حبشہ ازبنوعامربن لوی،ابوسبرہ بن ابورہم بن عبدالعزی کا نام لیا ہے، ایک روایت کے مطابق انہوں نے ہجرت نہیں کی لیکن پہلی روایت درست ہے،اورتمام غزوات میں شریک رہےاوراسی اسناد سے ابن اسحاق سےبہ سلسلۂ شرکائے بدرازبنوعامربن لوی و بنومالک بن حسل،ابوسبرہ بن ابورہم اورابوسبرہ کا جوابوسلمہ بن عبدالاسد کے اخیانی بھائی تھے،ذکرکیاہے، انکی والدہ کا نام برہ بن عبدالمطب تھا،ابن مندہ اورابونعیم کاقول ہے،حضورِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان میں اورسلامہ بن دقش میں مواخات قائم کی تھی،اس میں تو کوئی ۔۔۔

مزید

ابوسبرہ غیر منسوب رضی اللہ عنہ

ابوسبرہ غیرمنسوب انہیں صحبت نصیب ہوئی،ان سے قزعہ نے روایت کی،اوزاعی نے قزعہ سے روایت کی،کہ وہ جناب قزعہ کی خدمت میں حاضرہوئے اور درخواست کی کہ حضورِاکرم سے کوئی سنی حدیث بیان کریں،انہوں نے کہا،حضورِاکرم نے فرمایا،جس نے صبح کی نماز اداکی،وہ اللہ کی امان میں ہے،پس تم اللہ سے ڈرو،اگروہ تم سے اپنی کوئی چیزطلب کرے،ابن مندہ اورابونعیم نے ان کا ذکر کیا ہے۔ ۔۔۔

مزید

ابوسبرہ جہنی رضی اللہ عنہ

ابوسبرہ جہنی،مدنی تھے،ان کی حدیث کی روایت ان کی اولاد نے کی،عیسٰی بن سبرہ اپنے والدسے، انہوں نے داداسے روایت کی،کہ حضورِاکرم نے ایک دن منبرپرسے فرمایا،دیکھو جو شخص اللہ کے نام سے شروع نہیں کرتا،اس کا نہ وضو ہےنہ نمازنہ روزہ اسی طرح جوشخص انصار کے حق کو نہیں پہچانتا،وہ نہ مجھ پر ایمان لاتاہےنہ خداپر،ابنِ مندہ اور ابونعیم نے ان کا ذکر کیاہے۔ ۔۔۔

مزید

ابوسبرہ نخعی رضی اللہ عنہ

ابوسبرہ نخعی جو خیثمہ بن عبدالرحمٰن کے داداتھے اورکوفی تھے،ابن مندہ نے ان کا ذکر کیا ہے،ابن اثیر لکھتے ہیں،کہ ابنِ مندہ کا انہیں نخعی کہنا غلط ہے،کیونکہ وہ جعفی ہیں اورخثیمہ جعفی ہیں نہ کی نخعی، ابن مندہ کو یہ غلطی اس لئے لگی کہ دونوں لفظوں میں کسی حد تک مشابہت ہے، واللہ اعلم۔ ۔۔۔

مزید

ابوسعیدمولی ابواسید رضی اللہ عنہ

ابوسعیدمولی ابواسید،ان سے ابونصرہ نے حضرت عثمان کی شہادت کا واقعہ بالتفصیل بیان کیا،ابن مندہ اور ابونعیم نے ان کا ذکر کیا ہے۔ ۔۔۔

مزید

ابوسعیدالمقبری رضی اللہ عنہ

ابوسعیدالمقبری،ان کا نام کیسان مولی لیث تھا،حضوراکرم کے زمانے میں مسلمان ہوئے اور قبرستان کے قریب رہتے تھے،اس لئے ان کا لقب مقبری پڑگیا،ولید بن عبدالملک کے زمانے میں مدینے میں مدفون ہوئے انہوں نے حضرت عمرسے روایت کی،ان کی زیادہ تر احادیث حضرت ابوہریرہ سے مروی ہیں،ابوعمر نے ان کا ذکرکیا ہے۔ ۔۔۔

مزید

ابوسعیدانصاری رضی اللہ عنہ

ابوسیعدانصاری،اسماءدختر بن یزید بن سکن کے شوہر تھے،ابونعیم کاقول ہے،کہ بعض متاخرین نے ان کا ذکرکیا ہے،لیکن میرے نزدیک یہ ابوسعیدبن مثنی ہیں۔ مہاجربن دینارسے مروی ہے کہ ابوسعیدانصاری یوم الدار کے موقعہ پر مروان بن حکم کے پاس سے گزرے،وُہ مراپڑاتھا،وہ کہنے لگے،اے ابن زرقاء!اگرمجھے علم ہوتا،کہ توزندہ ہے،تومیں تجھ پر ٹوٹ پڑتا،اس پر عبدالملک نے بہت برامنایا،جب عبدالملک باپ کا جانشین ہوا،تواس نے ابوسعید کوبلوابھیجا،ابوسعید نے اس سے کہا،کہ میرے بارے میں تم حضورِاکرم کے وصیت پر عمل پیراہو، تواس نے کہا،وہ کیا ہے،انہوں نے کہا،آپ نے فرمایا،اپنے محسن کو خوش آمدیدکہو،اوراس کی برائیوں سے درگزرکرو،عبدالملک نے انہیں معاف کردیا،ابنِ مندہ اورابونعیم نے ان کا ذکر کیا ہے۔ ۔۔۔

مزید

ابوسعیداسکندری رضی اللہ عنہ

ابوسعیداسکندری،یحییٰ بن مندہ نے ان کا ذکر کیا ہے،دارقطنی انہیں صحابی نہیں گردانتے،لیکن ابونعیم انہیں ان لوگوں میں شمار کرتے ہیں،جنہوں نے صحابہ سے سحری کے بارے میں حدیث بیان کی،داؤد بن مجرنے بحربن کثیرالسقاءسے انہوں نے عمران القصیرسے،انہوں نے ابوسعیداسکندری سے روایت کی،حضورِاکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا،تم سحری کھایاکرو،اس میں برکت ہے، ابوموسیٰ نےاس کا ذکرکیا ہے۔ ۔۔۔

مزید

ابوسعیدبن زید رضی اللہ عنہ

ابوسعید بن زید،عبداللہ بن احمد بن حنبل نے ان کا ذکرمسندالشامین اورمسندالکوفین میں کیاہےکہ ابویاسر نے باسناداہ عبداللہ بن احمدسے،انہوں نے اپنے والد سے،انہوں نے محمدبن جعفرسے، انہوں نےشعبہ سے،انہوں نے جابرسے،انہوں نے شعبی سے روایت کی،انہوں نے کہا،میں ابوسعید بن زید کی تصدیق کرتاہوں کہ ایک بار حضورِاکرم کے پاس سے جنازہ گزرا،اورآپ کھڑے ہوگئے،ابونعیم نے ان کا ذکرکیا ہے،ابوموسیٰ نے بھی ان کاذکرکیا ہے،اورلکھاہے،کہ قطیعی کی رپورٹ میں اسی طرح مذکورہے،طبرانی نے عبداللہ بن احمدبن حنبل سے باسنادہ اسی طرح روایت کی ہے، ہاں البتہ انہوں نے ابوسعیدخدری کا نام لیا ہے،اوریہ درست معلوم ہوتا ہے۔ ۔۔۔

مزید