جمعہ , 07 ذو القعدة 1447 ہجری (مدینہ منورہ)
/ Friday, 24 April,2026

پسنديدہ شخصيات

ابوحیوہ صتالجی رضی اللہ عنہ

ابوحیوہ صتالجی،ابوموسیٰ نے ان کا ذکر کیا ہے،ابوبکر بن علی نے بھی اسی طرح لکھا ہے،لیکن ان کے نام اور نسبت میں غلطی کی ہے،اور ابوخیرہ صنالجی لکھاہے،ان کے بارے میں باب خاء میں لکھیں گے۔ ۔۔۔

مزید

ابوحزامہ از بنوسعدبن بکر رضی اللہ عنہ

ابوحزامہ از بنوسعد بن بکر،ان کے نام اور اسناد کے بارے میں اختلاف ہے،ابونعیم نے انہیں کنیتوں کے تحت اور حرفِ خاءکے تحت بیان کیا ہے،اور ابن مندہ نے بھی ایسا ہی لکھاہےاور یہی اصح ہے،ابو موسیٰ نے انہیں کنیت کے تحت بیان کیا ہے۔ ۔۔۔

مزید

ابولیلیٰ نابغہ جعدی رضی اللہ عنہ

ابولیلیٰ نابغہ جعدی رضی اللہ عنہ ابولیلیٰ نابغہ جعدی رضی اللہ عنہ شاعر تھےاوران کا نام قیس بن عبداللہ بن عمروبن عدس بن ربیعہ بن جعدہ بن کعب بن ربیعہ بن عامر بن صعصعہ تھا،انہیں صحبت نصیب ہوئی،انہوں نے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے ذیل کاشعرپڑھا۔ بلغنا السماء مجدنا وجدودنا وانالنرجوافوق ذالک مظھراً (ترجمہ)ہماری توقیراورہمارے اسلاف آسمان تک پہنچ گئے ہیں،ہمیں اب اس سے بلندتر مظہر کی خواہش ہے۔ رسولِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا،اس سے تمہاراکیامقصد ہے،ان کاذکرپہلے گزر چکاہے۔ بقول ابوعمر،نابغہ جعدی دوسوسال زندہ رہے،یہی قول ہے عمربن شبہ اورابن قتیبہ کا،کہتے ہیں کہ ان کی ولادت نابغہ ذبیانی سے پہلے ہوئی،اورابن زبیرکے عہد خلافت تک زندہ رہے،ابوعمر نے ان کا ذکرکیاہے۔ ۔۔۔

مزید

ابوہذیل رضی اللہ عنہ

ابوہذیل،ابوبکربن ابوعلی نے باسنادہ عبداللہ بن خراش سے،انہوں نے اوسط سے،انہوں نے ابوہذیل سے روایت کی،آپ نے فرمایا،قربانی کرنے والے کوخود بھی اپنی قربانی کا گوشت کھانا چاہئیے،ابوموسیٰ نے ذکرکیاہے۔ ۔۔۔

مزید

ابوحازم التمارالبیاضی رضی اللہ عنہ

ابوحازم التمارالبیاضی،اوربیاضہ انصارکاقبیلہ ہے،ان کانام عبداللہ بن جابربتایاگیاہے،مالک نے یحییٰ بن سعیدسے،انہوں نے محمد بن ابراہیم التیمی سے،انہوں نے ابوحازم التمارسے،انہوں نے بیاضی سے روایت کی،کہ ایک بارحضورِاکرم مسجد میں تشریف لائے،اورصحابہ نماز پڑھ رہے تھے اوران کی قراءت کی آوازسنائی دےرہی تھی،فرمایا،نمازگزاراللہ سے سرگوشی کررہاہوتاہےاس لئے تمہیں یہ امرپیشِ نظررکھناچاہیئے کہ وہ کس سے سرگوشی کررہاہے،اورشورنہیں کرناچاہئیے۔ اسی حدیث کویزیدبن ہاد اورولید بن کثیرنے محمد بن ابراہیم سے،انہوں نے ابوسلمہ سے،انہوں نے بیاضی سےاورلیث بن سعدنے ابن الہاد سے،انہوں نے محمدبن ابراہیم سے،انہوں نے عطاء سے، انہوں نے ایک آدمی سے،اس نے رسولِ کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کی،ابنِ مندہ اور ابونعیم نے ان کا ذکرکیاہے۔ ۔۔۔

مزید

ابوہلال تیمی رضی اللہ عنہ

ابوہلال تیمی،یہ ابونعیم کاقول ہے،اورابن مندہ نے انہیں کلبی لکھاہے،اوردونوں ایک ہیں کیونکہ تیم الات اور بروایتے تیم اللہ،ابن رفیدہ بن ثوربن کلب بن وبرہ بنوکلب کاایک اچھابڑاذیلی قبیلہ ہے،جوحضورصلی اللہ علیہ وسلم سے ملاقات کے لیے حاضرہواتھا،ان کی حدیث کے راوی ان کی اولاد ہی ہے۔ علقمہ بن ہلال نے اپنے والد سے،انہوں نے داداسے،جوبنوتیم اللہ سے تھے،روایت کی کہ بعداز ہجرت وہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں اس وقت حاضرہوئے،جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم ایک چھوٹے سے چشمے کے کنارے قیدیوں کو قتل کررہے تھے،اورسطح ِآب پر خون پھیل گیاتھا،ابن مندہ اورابونعیم نے ان کا ذکرکیاہے،ابوموسیٰ نے بھی ان کا ذکرکیاہےاورلکھا ہےکہ ابوزکریانے ان کے داداپر استدراک کیاہے،اوران کے دادانے ان کا ذکرکیاہے۔ ۔۔۔

مزید

ابوہندالدادی رضی اللہ عنہ

ابوہندالدادی رضی اللہ عنہ از بنوداربن ہانی بن حبیب بن نمارہ بن لخم اوریہ ہیں،مالک بن عدی بن عمرو بن حارث بن مرہ بن ادربن زہداورابوہندکانام بریرہے،اورایک روایت میں بربن عبداللہ بن بریربن عمیت بن ربیعہ بن ذراع بن عدی بن دارآیاہے۔ ابونعیم کے بقول وہ تمیم الداری کے بھائی ہیں،ابوعمرکے مطابق وہ تمیم الداری کے عمزاد ہیں اورسگے بھائی نہیں ہیں بلکہ وہ ماں کی طرف سے ان کے بھائی ہیں،وہ اور تمیم،ذراع بن عدی میں جمع ہوجاتے ہیں،اوریہی رائے ہے ابن الکلبی کی۔ ابوہنداوران کے دوعمزادتمیم اورنعیم پسران اوس حضورِاکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے،اورشام میں عطائے جاگی کی درخواست کی،آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں فرمان عطافرمایا، جب حضرت ابوبکرکاعہد آیاتوانہوں نے وہ فرمان خلیفہ کے سامنے پیش کیا،انہوں نے ابوعبیدہ بن جرا۔۔۔

مزید

ابوہنداشجعی رضی اللہ عنہ

ابوہنداشجعی رضی اللہ عنہ،نعیم بن ابوہندکے والدتھے،انہیں صحبت نصیب ہوئی،ان کے نام کے بارے میں اختلاف ہے،ایک روایت میں نعمان بن اشیم اورایک میں رافع بن اشنم مذکورہے،کوفی تھے،خلیفہ بن خیاط کے مطابق ابوہند کانام رافع تھا،ایک اورروایت میں نعمان مولیٰ اشجعی مذکورہے، بقول خلیفہ نعیم کو حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی صحبت نصیب ہوئی،ابوعمرنے ان کا ذکرکیاہے۔ ۔۔۔

مزید

ابوہندحجام بیاضی مولی فروہ بن عمروبیاضی رضی اللہ عنہ

ابوہند حجام بیاضی مولی فروہ بن عمروبیاضی رضی اللہ عنہ ،ان کانام عبداللہ یایسارتھا،غزوہ بدرکے علاوہ باقی تمام غزوات میں شریک رہے،انہوں نے ایک موقعہ پر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی ایک رگ سے رفع دورکرنے کے لیے فصدلیاتھا،ان کے بارے میں ایک بار حضورِاکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تھا،اے بنوبیاضہ ابوہندکاتعلق انصارسے ہے،اس لیے اس کے نکاح کا بندوبست کرو،تینوں نے ان کاذکرکیاہے۔ ۔۔۔

مزید

ابوہریرہ دوسی رضی اللہ عنہ

ابوہریرہ دوسی،حضورِاکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ایسے صحابہ ہیں،جنہوں نے آپ سے کثیراحادیث روایت کیں،وُہ دوسی ہیں،اوردوس بن عدنان بن عبداللہ بن زہران بن کعب بن حارث بن کعب بن مالک بن نضر بن ازدسے ہیں۔ خلیفہ بن خیاط اور ہشام بن کلبی نے ان کا نام عمیربن عامربن عہدذی الشری بن طریف بن عتاب بن ابوضعب بن منبہ بن سعد بن ثعلبہ بن سلیم بن فہم بن غنم بن دوس لکھا ہے،ان کے نام کے بارے میں اتنااختلاف ہے،کہ صحابہ کی جماعت میں کسی اور کے بارے میں اتنااختلاف نہیں،ایک روایت میں عبداللہ بن عامرایک میں بربرین عشرقہ،ایک میں سکین بن دومہ،ایک میں عبداللہ بن عبدشمس اور ایک میں عبدشمس مذکورہے،یہ روایات یحییٰ بن معین اور ابونعیم نے بیان کی ہیں،اسی طرح ایک روایت میں ان کا نام عبدنہم اور ایک میں عبدغنم آیاہے،محرر بن ابوہریرہ سے مروی ہے کہ ان کے والد کا۔۔۔

مزید