حضرت شاہ معروف خوشابی رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ نام و نسب: آپ کا نام نامی محمد معروف ابنِ شیخ موسیٰ بن شیخ مودود بن شیخ بدر الدین سلیمان بن شیخ الاسلام خواجہ فرید الدین مسعود گنج شکر رحمۃ اللہ علیہ ہے۔ لقب: مخدوم، مجمع البحرین۔ خطاب: شاہ صاحب۔ شاہ معروف کے نام سے مشہور تھے۔ آپ کا سلسلہ نسب چند واسطوں سے خلیفہ ثانی امیر المؤمنین سیدنا فاروق اعظم رضی اللہ تعالٰی عنہ سے ملتا ہے۔ مقامِ ولادت: آپ علیہ الرحمہ کی ولادت صوبہ پنجاب، نواحِ پاک پتن ،بستی چشتیاں میں ہوئی۔ تحصیلِ علم: آپ نے تمام ظاہری وباطنی علوم اپنے والد ہی سے حاصل کی ۔ بیعت کوخلافت: آپ اپنے والد کے دستِ حق پرست پرسلسلہ چشتیہ میں بیعت ہوکر خرقہ خلافت بھی حاصل کیااور سلوک کے تمام مراحل والد کی نگرانی میں ہی طے کیا۔ حضرت مخدوم سید مبارک حقانی گیلانی رحمۃ اللہ علیہ کے اجلہ خلفا ءسے بھی تھے اور سلسلہ قادریہ میں ان سے بیعت ہوکر قادر۔۔۔
مزید
استاذالعلماءمفتی خان محمدرحمانی رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ اسمِ گرامی: آپ کا نامِ نامی خان محمد بن الحاج اللہ بن فضل محمد عباسی ہے۔ تاریخ ومقامِ ولادت: استاد العلماء مفتی خان محمد رحمانی بن الحاج اللہ اوبھایو عباسی گوٹھ فرید آباد (تحصیل میہڑ، ضلع دادو،سندھ ) میں 1929 ء کو تولد ہوئے ۔ تحصیلِ علم: خان محمد جب پڑھنے کے لائق ہوئے تو فرید آباد کے سندھی پرائمری اسکول میں داخل کرائے گئے۔ تعلیم کے ابھی ابتدائی دن تھے کہ آپ کو استاد العلماء حضرت علامہ مخدوم محمد عثما ن مہیسر رحمۃ اللہ علیہ کے مدرسہ رہڑو شریف ( تحصیل میہڑ ) میں داخل کرادیا۔ جہاں مولانا عبدالحی مہیسر سے دوسرے لڑکے پورا پڑھ نہ سکے اور اپنے گھروں کو واپس لوٹ کر چلے گئے لیکن خان محمد رحمانی شوق و ذوق سے مسلسل تعلیم حاصل کرتے رہے ۔ اور 1947ء کو فارغ التحصل ہوئے۔آپ نے مزید تعلیم ابو الفضل سردار احمد،عطا محمد بندیالوی اور عطاء المصط۔۔۔
مزید
حضرت علامہ ومولانا شاہ آفاق دہلوی رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ نام ونسب: آپ کا نام آفاق بن احسان اللہ بن شیخ محمد اظہر رحمہم اللہ ہے۔آپ کا نسب چھ واسطوں سے حضرت مجدد الفِ ثانی رحمۃ اللہ علیہ سے ملتا ہے۔ تاریخِ ولادت:آپ علیہ الرحمہ کی ولادت 1160 ھ میں ہوئی۔ بیعت وخلافت: مولانا شاہ آفاق دہلوی رحمۃ اللہ علیہ نے خواجہ ضیاء اللہ مجددی رحمۃ اللہ علیہ کے دستِ حق پرست بیعت کی اور خرقہ خلافت بھی انہیں سے حاصل کیا۔تمام ظاہری وباطنی علوم بھی اپنے پیرومرشد سے حاصل کیے۔ سیرت وخصائص: حضرت شاہ آفاق رحمۃ اللہ علیہ متقی، پرہیزگا، عبادت گزار اور صاحبِ علم وعمل تھے۔درس تدریس، وعظ ونصیحت کی وجہ سے آپ کو خوب قبولِ عام ملا اور شہرہ آفاق ہوئے۔ دور دراز علاقوں سے لوگ آپ کے پاس دینی وشرعی رہنمائی حاصل کرنے آتے تھے۔آپ نہ صرف مرجع العوام تھے بلکہ خواص کے بھی مرجع تھے۔ عوام وخواص آپ کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے تھے۔آپ کے آس۔۔۔
مزید
شیخ الاسلام ابوالحسن علی ہکاری نام و نسب:اسمِ گرامی:علی۔کنیت:ابوالحسن ۔لقب :شیخ الاسلام۔علاقہ ہکارکی نسبت سے "ہکاری"کہلاتے ہیں۔سلسلہ نسب اسطرح ہے:ابولحسن علی بن احمد بن یوسف بن جعفر بن شریف عمر بن عبد الوہاب بن ابو سفیان بن حارث بن عبد المطلب بن ہاشم۔(خزینۃ الاصفیاء)۔ ماضی قریب کے ایک بزرگ عالمِ دین حضرت علامہ غلام دستگیر نامی آپ کی اولاد میں سے ہیں۔(تونسوی) تاریخِ ولادت: آپ کی ولادت باسعادت 409ھ،بمطابق 1018ء کو "ہکار"(بغدادکاایک قصبہ ہے) میں ہوئی۔بعض مؤلفین "ہنکاری"لکھتے ہیں،یہ غلط ہے۔(شریف التواریخ) تحصیلِ علم: آپ نے تعلیم حاصل کرنے کے لیے کئی بلاد کا سفر کیا، اور کئی علماء و مشائخ سے ملے، اور اُن سے احادیث اخذ کیں، پھر اپنے وطن کو واپس آئے، لوگوں میں آپ کو بڑی قبولیت حاصل ہوئی، سب کو آپ کی نسبت بڑا اچھا اعتقاد تھا۔مکہ مکرمہ میں شیخ ابو الحسن محمد علی بن صخر الازدی سے، ۔۔۔
مزید
حضرت خواجہ گل محمد احمد پوری چشتی رحمۃ اللہ علیہ اسمِ گرامی: حضرت خواجہ گل محمد احمد پوری چشتی رحمۃ اللہ علیہ ۔آپ علیہ الرحمہ کا سلسلہ نسب چند واسطوں کے ساتھ حضرت معروف کرخی رحمۃ اللہ علیہ سے ملتا ہے۔ تاریخ ومقامِ ولادت: خواجہ گل محمد رحمۃ اللہ علیہ کی ولادت 1169 ھ میں بمقام اوچ شریف، صوبہ پنجاب،پاکستان میں ہوئی۔ تحصیلِ علم: دینی علم آپ نے دیگر علماء کے علاوہ صاحبِ تحفہ غوثیہ حضرت غوث بخش رحمۃ اللہ علیہ سے بھی حاصل کیا۔ خلافت وبیعت: حضرت خواجہ گل محمد رحمۃ اللہ علیہ خواجہ قاضی محمد عاقل رحمۃ اللہ علیہ کے مرید وخلیفہ مجاز تھے۔ سیرت وخصائص: حضرت خواجہ گل محمد رحمۃ اللہ بہاولپور میں چشتیہ،نظامیہ،فخریہ سلسلے کے بڑے جلیل القدر بزرگ گزرے ہیں۔اولیائے کرام میں شامل ہونے کی وجہ سے آپ کو شہرتِ دوام حاصل ہوئی۔علمی گھرانے کے چشم وچراغ تھے۔آپ نے خانقاہ قائم کرکے۔۔۔
مزید