شیخ الاسلام حضرت مخدوم جہانیاں جہاں گشت رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب: اسم گرامی:سید جلال الدین بخاری۔کنیت: ابو عبداللہ۔لقب: جہانیاں جہاں گشت،مخدوم جہانیاں،سیاح عالم۔آپ کانام اپنےجدبزرگوار مخدوم العالم حضرت سید جلال الدین سرخ بخاری کےنام پر رکھاگیا۔سلسلہ نسب اس طرح ہے: حضرت سید جلال الدین مخدوم جہانیاں جہاں گشت بن سید احمد کبیر بن حضرت سید جلال الدین سرخ بخاری بن حضرت سید علی بن حضرت سید جعفر بن حضرت سید محمد بن حضرت سید محمود ۔الیٰ آخرہ۔علیہم الرحمۃ والرضوان۔آپ کاسلسلہ نسب سترہ واسطوں سےحضرت سید الشہداء امام عالی مقام امام حسین تک منتہی ہوتاہے۔آپ کاتعلق ساداتِ بخارا سےہے۔(تذکرہ اولیائے پاکستان دوم:243) تاریخِ ولادت: آپ کی ولادت باسعادت 14/شعبان المعظم 707ھ مطابق 9/فروری1308ء بروز جمعرات مدینۃ السادات اوچ شریف ضلع بہاول پورپنجاب میں سید احمد کبیرکےگھر پرہوئی۔آپ کی جبین مبارک سےسعادت م۔۔۔
مزید
حضرت شیخ بہاء الدین شطاری نام و نسب: اسمِ گرامی: حضرت شیخ بہاء الدین۔ لقب: شطاری،جنیدی۔ سلسلۂِنسب اس طرح ہے: حضرت شیخ بہاء الدین شطاری قادری جنیدی بن شیخ ابراہیم بن شیخ عطاء اللہ انصاری۔آپ کاتعلق قصبہ ’’جنید‘‘ سے تھا۔جو مضافاتِ سرہند میں واقع ہے۔اسی کی نسبت سےآپ ’’جنیدی‘‘ کہلاتے ہیں۔ تاریخِ ولادت: کُتبِ سیّر آپ کی تاریخِ ولادت کےبارے میں خاموش ہیں۔تقریباً آپ کی ولادت باسعادت نویں صدی ہجری کے وسط میں ہوئی ہوگی۔آپ کی جائےولادت قصبہ جنید مضافاتِ سرہند (ہند) ہے۔ تحصیلِ علم: آپ نے اپنے علاقے میں ہی محنت و شوق سےمکمل علوم ِ دینیہ کی تحصیل و تکمیل فرمائی۔آپ کو علوم ِ عربیہ، فقہ اور اصولِ فقہ میں مہارتِ تامہ حاصل تھی۔آپ کا علمی مقام بہت بلند تھا۔آپ کی ذات مرجعِ علماءو فقراء تھی۔آپ صاحبِ تصانیف بزرگ تھے۔’&rsquo۔۔۔
مزید
عبد القیوم غازی شہید نام ونسب:اسمِ گرامی:غازی عبدالقیوم خان شہید۔والد کااسم گرامی:عبداللہ خان علیہ الرحمہ۔لقب: غازی ِاسلام،محافظ ناموس مصطفیٰﷺ۔آپ کاتعلق غیوروبہادرقوم پٹھان سےتھا۔آپ کاتعلق ایک غریب اور مذہبی گھرانےسےتھا۔1932ء میں ان کےوالدِگرامی عبداللہ خان کاانتقال ہوگیا۔ تاریخِ ولادت: غالباً آپ کی ولادت باسعادت 1330ھ مطابق 1912ء کو’’غازی آباد‘‘ضلع ہزارہ میں ہوئی۔ تحصیلِ علم:غازی عبد القیوم خان کو بچپن ہی سے مذہبی تعلیم کا شوق تھا۔ چھٹی جماعت پاس کرکے گاؤں کے علمائے کرام سے پڑھنا شروع کردیا۔ اکثر قرآنِ مجید کی تلاوت کرتے رہتے۔ اسکول چھوڑ کر قرآنِ مجید کی تعلیم کی طرف ہمہ تن متوجہ ہوگئے، صوم و صلوٰۃ کی آخری وقت تک پوری پابندی کرتے رہے۔ سیرت وخصائص: غازی اسلام،شہید اسلام،محافظِ ناموس رسالت ،محسن ِ امت،پیکرِغیرت وحمیت،کشتۂ عشق ومحبت،عاشق رسول حضرت۔۔۔
مزید
حضرت علامہ مولانا مفتی محمد اکبر رضوی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ پیرمحل:شیخ الحدیث سنی علماء بورڈ کے ڈوثیرنل وائس چیئر مین مولانا مفتی محمد اکبر رضوی علالت کے باعث بروز ہفتہ ۱۴ ذی الحجۃ ۱۴۳۷ ہجری بمطابق ۱۷ ستمبر ۲۰۱۶ء کو بقضائے الہی انتقال کر گئے ۔مرحوم کی نماز جنازہ بعداز نماز مغرب اقبال پارک عیدگاہ میں ادا کی گئی ۔ ۔۔۔
مزید
حضرت یعقوب علیہ السلام حضرت یعقوب علیہ السلام حضرت اسحاق علیہ السلام کے بیٹے اور حضرت ابراہیم علیہ السلام کے پوتے ہیں اور حضرت یوسف علیہ السلام حضرت یعقوب علیہ السلام کے بیٹے ہیں۔حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:"الکریم ابن الکریم ابن الکریم ابن الکریم یوسف بن یعقوب بن اسحاق بن ابراہیم"کریم ابن کریم ابن کریم بن کریم یوسف بن یعقوب بن اسحاق بن ابراہیم ہیں۔ یعقوب علیہ السلام کے بیٹے: یعقوب علیہ السلام کے بارہ بیٹے ہیں یعنی یوسف علیہ السلام کے گیارہ بھائی ہیں۔ ان کے نام یہ ہیں یہودا، روبیل، شمعون، لادی، ریالون، یشجر، دینہ یہ تمام لڑکے آپ کی زوجہ لیا بنت لیان بن فاہر کے بطن سے ہیں، یہ زوجہ حضرت یعقوب علیہ السلام کی خالہ کی لڑکی تھی۔ دان، یفتالی، جاد، آشریہ لڑکے زلقہ اور بلھتہ کے بطن سے تھے۔ حضرت یوسف علیہ السلام اور بنیامین راحیل کے بط۔۔۔
مزید
علامہ پیر محمد کرم شاہ ازہری، بھیرہ (سرگودھا) پیرِ طریقت رہبر شریعت حضرت علامہ مولانا پیر محمد کرم شاہ الازہری بن سلطان العارفین پیر محمد شاہ غازی ابن حضرت امیر السالکین پیر امیر شاہ (قدس سرہما) ۲۱؍ رمضان المبارک ۱۳۳۶ھ / یکم جولائی ۱۹۱۸ء بروز سوموار بھیرہ (ضلع سرگودھا) میں تولّد ہوئے۔ آپ کا سلسلہ نسب شیخ الاسلام بہاء الحق والدین ابو محمد زکریا سہروردی ملتانی قدس سرہ سے ہوتا ہوا اصحاب صُفّہ میں سے صحابیٔ رسول حضرت ہبّار رضی اللہ تعالیٰ عنہ تک پہنچتا ہے۔ قریباً تین سو سال قبل حضرت شیخ الاسلام کے خاندان کے ممتاز فرد حضرت دیوان پیر فتح شاہ رحمہ اللہ بھیرہ میں تشریف لائے اور رشدو ہدایت اور تبلیغ اسلام کا وہ چراغ روشن کیا جو آپ کی اولاد امجاد کی بدولت ہمیشہ درخشندہ و تابندہ رہا۔ حتٰی کہ یہ مرکزیّت اور دینی قیادت حضرت پیر محمد شاہ رحمہ اللہ اور پھر حضرت کے عظیم فرزند حضرت مولانا پیر کرم ۔۔۔
مزید
حضرت سیدنا امام مسلم بن عقیل رضی اللہ تعالیٰ عنہ حضرت مسلم ابن عقیل (شہادت: 9 ذوالحجۃ 60ھ) حضرت علی کرم اللہ وجہہ کے بھائی حضرت عقیل ابن ابوطالب کے بیٹے تھے یعنی امام حسین علیہ السلام کے چچا زاد بھائی تھے۔ ان کا لقب سفیر حسین علیہ السلام اور غریبِ کوفہ (کوفہ کے مسافر) تھا۔ واقعۂ کربلا سے کچھ عرصہ پہلے جب کوفہ کے لوگوں نے امام حسین علیہ السلام کو خطوط بھیج کر کوفہ آنے کی دعوت دی تو انہوں نے حضرت مسلم ابن عقیل کو صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے کوفہ روانہ کیا۔ وہاں پہنچ کر انہیں صورتحال مناسب لگی اور انہوں نے امام حسین علیہ السلام کو خط بھیج دیا کہ کوفہ آنے میں کوئی قباحت نہیں۔ مگر بعد میں یزید نے عبید اللہ ابن زیاد کو کوفہ کا حکمران بنا کر بھیجا جس نے حضرت مسلم بن عقیل اور ان کے دو کم سن فرزندوں کو شہید کروا دیا۔ ابتدائی واقعات جب امام حسین علیہ السلام نے حضرت مسلم بن عقیل کو کوفہ جانے کا حکم ۔۔۔
مزید
حسن سخی سلطان منگھو پیربابا، خواجہ حافظ نام: حسنلقب: سخیخطاب: سلطانعرف: منگھو پیر بابا۔نسب:حضرت حافظ حاجی حسن سخی سلطان المعروف منگھو پیر بابا نجیب الطرفین سیّد ہیں: والدِ ماجد کی طرف سے حسینی اور والدۂ ماجدہ کی طرف سے حسنی سیّد ہیں۔زیارتِ نبیﷺ اوربرِّ صغیر:آپ تیرھویں صدی عیسوی میں بخار ا سے برِّ صغیر تشریف لائے۔ آپ نے تاتاریوں کے لشکر کے خلاف جنگ میں حصّہ لیا، جس نے اُس ملک پر حملہ کیا تھا۔ اس کے بعد آپ حجازِ مقدس زیارت کے لیے چلے گئے۔ اسی دوران جب آپ مدینۂ منوّر۔۔۔
مزید
حضرت سید برہان الدین قطب عالم رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ حضرت قطب عالم،عالم میں مشہورہوئے۔ خاندانی حالات: آپ مخدوم جہانیاں جہاں گشت حضرت سیدجلال الدین بخاری کے پوتے ہیں۔ نام: آپ کانام سیدبرہان الدین ہے۔ لقب: آپ کالقب"قطب عالم "ہے،اسی لقب سے آپ مشہورہوئے۔ گجرات میں آمد: آپ وطن سےہجرت کرکےگجرات تشریف لےگئےاورگجرات ہی کواپنی رشدوہدایت کا مرکز بنایا۔ وفات: آپ نے۸ذی الحجہ ۸۵۷ھ کوانتقال فرمایا۔۱؎مزارمبارک بتوہ میں ہے،جواحمدآبادکےقریب ہے۔ سیرت: ترک وتجرید میں یگانۂ روزگارتھے۔۔۔عشق الٰہی میں سرشارتھے۔ کرامات: ایک دن کاواقعہ ہےکہ آپ پانی میں تشریف لےگئے،آپ کےپیروں میں کوئی چیزلگی،چوٹ کالگنا تھاکہ آپ نےفرمایاکہ کس چیزسےچوٹ لگی،کیایہ پتھرہےیالوہاہےیالکڑی"۔ چنانچہ اس پتھرمیں تینوں چیزیں پیداہوگئیں،پتھرکی صفت بھی اس میں ہے،لوہابھی اور لکڑی بھی۔ حواشی ۱؎اخبارالاخیار(اردوترجمہ)ص۲۳۴ (تذکرہ او۔۔۔
مزید
حضرت سیدنا امام محمد باقر نام ونسب:اسمِ گرامی:سیدامام محمد۔(آپ کانام جدامجد سیدالانبیاء حضرت محمد مصطفیٰ ﷺکے نامِ نامی اسمِ گرامی پررکھاگیا)کنیت:ابوجعفر۔لقب:باقر،شاکر،ہادی۔سلسلہ نسب اسطرح ہے:حضرت امام محمد باقر بن علی زین العابدین بن سیدنا امام حسین بن علی المرتضی ۔ آپ کی والدہ ماجدہ کا اسم گرامی سیدہ فاطمہ بنت سیدنا امام حسن تھا۔ یہ آپ کی خصوصیات میں سے ہیں کہ آپ کاسلسلہ نسب دونوں طرف سے سیدالانبیاء حضرت محمدمصطفیٰ ﷺ تک پہنچتاہے۔(رضوان اللہ تعالیٰ عنہم اجمعین)باقر کی وجہ تسمیہ:باقر، بقرہ سے مشتق ہے اوراسی کا اسم فاعل بھی ہے ۔اس کے معنی شق کرنے اور وسعت دینے کے ہیں(المنجد)۔حضرت امام محمد باقر کواس لقب سے اس لیے ملقب کیا گیا تھا کہ آپ نے علوم ومعارف کونمایاں فرمایا اورحقائق احکام وحکمت ولطائف کے وہ سربستہ خزانے ظاہرفرما دئیے جو لوگوں پرظاہر و ہویدا نہ تھے۔(صواعق محرقہ،شواہدالنبوت)تاریخ۔۔۔
مزید