جمعہ , 14 ذو القعدة 1447 ہجری (مدینہ منورہ)
/ Friday, 01 May,2026

پسنديدہ شخصيات

حضرت شیخ ابراہیم بن علی بن صدر الدین موسی سہروردی

حضرت شیخ ابراہیم بن علی بن صدر الدین موسی سہروردی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ  ۔۔۔

مزید

شیخ شہاب الدین منج سہروردی لاہوری

شیخ شہاب الدین منج سہروردی لاہوری رحمتہ اللہ علیہ           آپ کے ابتدائی حالات حاصل کرنے کی ہر ممکن کو شش کی مگر قدیم کتب تاریخ اور دوسرے ذرائع اس امر کے حاصل کرنے میں مانع ہے۔ بیعت:           آپ حضرت شیخ عبد الجلیل چوہڑ بندگی رحمتہ اللہ علیہ کے خلفا ء میں شامل ہیں۔ حضرت شیخ جمال الدین ابوبکر اپنی تالیف،تذکرہ قطبیہ میں  رقمطراز ہیں کہ ایک دفعہ آپ قطب عالم سے قول و قرار کے بعد منحرف ہوگئے تھے جس کی وجہ سے آپ کی  اراضی جو زیر کاشت تھی  بنجر ہوگئی تھی۔ مصنف،اذکا ر قلندری ،لکھتا ہے،شیخ شہاب الدین عرف مسنج پرور دۂ نظر آنجناب وبہ خرقہ خلافت ممتاز مزار ش پائیں روضہ حضرت بندگی است،مزار حضرت چو ہڑ بندگی رحمتہ اللہ علیہ کے پا ںٔ میں میکلو ڈ روڈ لاہور  پر واقع ہے۔ (لاہور کے اولیائے سہر۔۔۔

مزید

شیخ عین الدین غازی سہروردی لاہوری

شیخ عین الدین غازی سہروردی لاہوری رحمتہ اللہ علیہ لاہور کے ایک نہایت بزرگ خاندان سے تعلق رکھتے تھے اور حضرت قطب عالم عبد الجلیل سہروردی رحمتہ اللہ علیہ کے حلقہ مریدین میں سے تھے،اکثر و بیشتر اپنے پیرو مرشد کے ساتھ ہی رہا کرتے تھے،مصنف تذکرہ قطبیہ ،لکھتا ہے: درخدمت حضرت بندگی قطب العالم عظم اللہ تعالیٰ شیخ عین الدین غازی برادر شیخ زین العابدین غازی ،شیخ علی غازی لیل ونہا ر بسر می بردو بسیا ر خوش الحان بود۔ آپ نے حضرت قطب العالم رحمتہ اللہ علیہ کی توجہ ایک نظر سے قرآن مجید حفظ کیا تھا،حضرت قطب عالم رحمتہ اللہ علیہ کی وفات کے موقع پر لاہور میں آپ کے پاس موجود تھے،مزار اقدس اور تاریخ وفات کا پتہ نہیں چل سکا،شاید قبرستان میانی صاحب مذنگمیں ہو۔ (لاہور کے اولیائے سہروردیہ)۔۔۔

مزید

حضرت شیخ علی غازی سہروردی لاہوری

حضرت شیخ علی غازی سہروردی لاہوری رحمتہ اللہ علیہ           آپ حضرت قطب عالم چوہڑ بندگی رحمتہ اللہ علیہ کے مرید خاص تھے اور ان سے ہی بیعت کی تھی،آپ کے برادر شیخ عین الدین غازی اور شیخ زین العابدین غازی تھے،مصنف ،اذکار قلندری،تحریر کرتے ہیں۔ سید السادات سید علی غازی و سید عین الدین غازی ازا کا بران ولایت اند صاحب حال کامل الطریقت بود خرقہ فقر حضرت بندگی یا فتہ مزار ش نیر متصل میاں پنج ڈھیرااست۔ آپ نے حضرت جمال الدین ابوبکر برادر حضرت عبد الجلیل چوہڑ بندگی رحمتہ اللہ علیہ سے بھی فیض حاصل کیا تھا، مزار اقدس بھائی پنج ڈھیر ہ میں ہے جو کہ باوجود تلاش بسیا ر کے نہ مل سکا۔ (لاہور کے اولیائے سہروردیہ)۔۔۔

مزید

حضرت پیر ڈھل سہروردی لاہوری

حضرت پیر ڈھل سہروردی لاہوری رحمتہ اللہ علیہ           آپ کا اسم گرامی سید عبد الحکیم بخاری بتایا جاتا ہے، آپ حضرت قطب عالم عبد الجلیل چوہڑ بندگی رحمتہ اللہ علیہ کے مرید تھے، آپ خاندان لودھی کے عہد میں لاہور میں ایک مجذوب گز رے ہیں جو جذب و سکر کی حالت میں رہتے تھے، مجذ وبوں کی طرح با راروں اور گلیوں میں گشت لگایا کرتے تھے، اکثر نشت آپ کی اس مقام پر تھی جس جگہ آج آپ کا مزار عالی ہے،آپ صاحب کشف و کرامت تھے۔           تحقیقات چشتی،اور ہسٹری آف لاہور، مصنفہ جج سید محمد لطیف میں ان کا حال درج ہے، حد یقتہ  الاولیاء میں انہیں اکبری عہد کا  صاحب کشف و کرامت بزرگ تحریر کیا گیا ہے،آپ کا مزار اند رون شہر شاہ عالمی اور موچی دروازہ کے درمیان واقع ہے اس محلہ کو ڈھل  محلہ بھی کہتے ہیں،مزار مس۔۔۔

مزید

شیخ الاولیا ء چہو ہا رحمتہ اللہ علیہ جھپٹ سہروردی

شیخ الاولیا ء چہو ہا  رحمتہ اللہ علیہ جھپٹ سہروردی رحمتہ اللہ علیہ           پیر فرح بخش فرحت اپنی تصنیف ،اذکار قلندری،میں فصل ہفتم در ذکر احوال بعضے خلفا ئے حضرت بندگی قطب عالم شیخ چوہڑ قدس اللہ سرہ العزیز کہ بہ تبرک فرقہ خضر از جناب شہسو ار میدان ہدایت و ارشاد یافتہ اند اسامی ہر یک ازاں باسمت تحریر چنیں مے باید۔           تحریر فرماتے ہیں، عاشق سرمست و مست مئے الست حضرت شیخ چہو ہا عرف جھپٹ یکے از واصلان حق بود بہ خر قہ فقر از حضرت بندگی قطب عالم رحمتہ اللہ علیہ اختصا ص یافتہ در جوار لاہور برلب دریا راوی آسو دۂ است۔ مصنف،تذکرہ قطبیہ کہتے ہیں،شیخ چہو ہا جھپٹ بخدمت حضرت بندگی قطب العالم سیدند۔ مزار:           شیخ جمال الدین ابوبکر لکھتے ہیں کہ آپ کا ۔۔۔

مزید

شیخ المشا ئخ شیخ اتی راؤ سہروردی لاہوری

شیخ المشا ئخ شیخ اتی راؤ سہروردی لاہوری رحمتہ اللہ علیہ           آپ حضرت عبد الجلیل قطب عالم رحمتہ اللہ علیہ کے خلفا میں سے تھے اور کافی عرصہ آپ کی خدمت اقدس میں رہے اورفیوض و برکات حاصل کرتےرہے، مختلف کتب تواریخ کی کافی چھان بین کی گئی مگر آپ کے حالات معلوم نہ ہوسکے۔ مزار مبارک:           شیخ جمال الدین ابوبکر رحمتہ اللہ علیہ لکھتے ہیں کہ، مزار  شیخ اتی راؤ بر کنا رۂ دریا ویاہ کہ در جوار شہر لہانور است بسیا ر مشہور است،کافی تلاش کے باوجود آپ کے مزار کا نشان نہیں مل سکا۔ (لاہور کے اولیائے سہروردیہ)۔۔۔

مزید

حضرت شیخ صدر الدین موسی بن صفی الدین سہروردی

حضرت شیخ صدر الدین موسی بن صفی الدین سہروردی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ  ۔۔۔

مزید

حضرت شیخ حبیب اللہ کافی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ

حضرت شیخ حبیب اللہ کافی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ           شیخ صاحب موصوف کے حالات زندگی کافی تگ و دو اور تلاش و جستجو کے بعد بھی نہ مل سکے۔ لاہور میں آمد:           خزینتھ الاصفیاء،میں مفتی غلام سرور صاحب لکھتے ہیں،حقانی فیض کامل حاصل کردہ خرقہ خلافت یافت بعد ازاں لاہور تشریف آ رودہ خرقہ خلا فت سلسلہ قادریہ عظیمہ از حضرت میاں میر رحمتہ اللہ علیہ بالا پیر لاہوری یافت، آپ ساری عمر خلق خدا کی راہنمائی و ہدایت میں مصروف رہے اور استحکام واتباع کےلیئے بہت کام کیا ایک دفعہ کشمیر بھی تشریف لے گئے۔ وفات:           کشمیر میں محلہ قطب دین ۱۰۸۰ ھ مطابق ۱۶۶۹ء بعہد محی الدین اورنگزیب عالمگیر ہوئی اور وہی دفن ہوئے۔ (لاہور کے اولیائے سہروردیہ)۔۔۔

مزید

حضرت شیخ سید جمال مجرد ساؤجی سہروردی

حضرت شیخ سید جمال مجرد ساؤجی سہروردی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ  ۔۔۔

مزید