پیر , 18 شوّال 1447 ہجری (مدینہ منورہ)
/ Monday, 06 April,2026

پسنديدہ شخصيات

حضرت مولانا سید نور محمد غازی چشتی صابری رحمۃ اللہ علیہ

حضرت مولانا سید نور محمد غازی چشتی صابری﷫ نام و نسب: اسم گرامی: سید نور محمد۔عرفی نام: اخون یونس۔ لقب: غازیِ اسلام۔ مردان کے علاقے میں آپ ’’خاؤ بابا جی‘‘ کے نام سے یاد کئے جاتے ہیں۔’’خاؤ‘‘ ضلع مردان میں ایک گاؤں ہے۔اسی میں آپ﷫ کا مزار ہے۔(تذکرہ علماء و مشائخ سرحد، جلد، 2، ص287) سلسلہ نسب: حضرت شیخ سید نور محمد غازی بن شیخ سید محمد دریش۔ آپ﷫ کا سلسلہ نسب بوساطت ، قطب الاقطاب حضرت شاہ عبد العزیز﷫ 9؍ واسطوں سے غوث الاعظم شیخ عبد القادر جیلانی﷫ تک پہنچتا ہے۔(ایضا،ص287)۔آپ ﷫ کی ولادت باسعادت موضع خاؤ ضلع مردان میں سادات گیلانیہ کے عظیم سر خیل حضرت مولانا سید محمد درویش ﷫ کے گھر پرہوئی۔ تحصیلِ علم: آپ ﷫ نے تمام کتب متداولہ اور علوم دینیہ موضع سلطان پور ضلع اٹک پنجاب کے دینی مدرسہ کے متجر علماء کرام سے تحصیل و تکمیل کی۔ بیعت و خلافت: آپ﷫ سلسلہ ع۔۔۔

مزید

حضرت علامہ سید دیدار علی شاہ الوری

امام الفقہاءوالمحدثین حضرت علامہ سید محمد دیدار علی شاہ الوری رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب: کنیت :ابو محمد ۔اسمِ گرامی :سید دیدارعلی شاہ بن سید نجف علی شاہ۔آپ کے پردادا سید خلیل شاہ علیہ الرحمہ" مشہد مقدس " سے ہندوستان تشریف لائے اور" ریاست الور" میں قیام پذیر ہوئے ۔آپ کا سلسلہ نسب حضرت امام موسیٰ رضا رضی اللہ تعالیٰ عنہ تک پہنچتاہے ۔ تاریخِ ولادت: امام المحدثین سید محمد دیدار علی شاہ۔1273ھ/1856ء بروز پیر محلہ نواب پورہ ، الور میں پیدا ہوئے۔ تحصیلِ علم: قرآنِ پاک آپ نے اپنے عمِ محترم ولیِ کامل مولانا سید نثار علی شاہ الوری علیہ الرحمہ سے پڑھا۔ابتدئی درسیات کی کتب مولانا قمرالدین اورمولانا شاہ کرامت علی سے پڑھیں، فقہ و منطق کی تحصیل مولانا ارشاد حسین رام پوری سے کی ،اور دورہ ٔحدیث کی تکمیل مولانا احمد علی محدث سہارنپوری اور حضرت مولانا شاہ فضل الرحمٰن گنج مراد آبادی سے حاصل کی ، حضرت شیخ۔۔۔

مزید

حضرت خواجہ شیخ احمد رکن الدین علاء الدولہ سمنانی

حضرت خواجہ شیخ احمد رکن الدین علاء الدولہ سمنانی  رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کنیت ابوالمکارم تھی۔ اسم گرامی احمد بن محمد اور سمنان کے بادشاہوں میں سے تھے پندرہ سال کی عمر تھی کہ اپنے وقت کے بادشاہ کے مصاحب خاص بن گئے ۶۷۴ھ میں شیخ نورالدین عبدالرحمٰن کسرتی قدس سرہٗ العزیز کے مرید ہوئے ریاضت و مجاہد کے زور سے کاملان خدا سے ہوگئے آپ نے اپنی عمر میں ایک سوتیس چلے کاٹے تھے۔ [۱۔علاءالدولہ احمد بن محمد بن احمد بیابانکی سمنانی ماہ ذوالحجہ ۴۵۹ھ میں سمنان سے بارہ کلومیٹر بیا بانک کے قصبہ میں پیدا ہوئے۔ آپ کا خاندان شاہی خاندان کہلاتا تھا آپ کے والد ملک شرف الدین سمنانی ارغون خان اور غازاں خان کے ایلخانی دَور میں مشیر حکومت رہے۔ آپ کے ماموں رکن الدین صابن (م۷۰۰ھ) ایلخانی عہد کے عالم۔ قاضی اور فقہیہ تھے حضرت علاءالدولہ نے آپ سے ہی علوم شرعیہ پر عبور حاصل کیا تعلیم سے فارغ ہوکر آپ بھی ایلخانی حکومت میں۔۔۔

مزید

شفیع اوکاڑوی، خطیب اعظم پاکستان علامہ حافظ محمد

خطیب اعظم پاکستان علامہ حافظ محمد شفیع اوکاڑوی نام ونسب: خطیب ِپاکستان حضرت علامہ حافظ محمد شفیع اوکاڑوی نقشبندی،بن حاجی شیخ کرم الہی،بن شیخ اللہ دتا ،بن شیخ امام الدین(رحمہم اللہ تعالیٰ علیہم اجمعین)۔ تاریخ ِ ولادت: آپ 1929ء کو کھیم کرن (ضلع ترن تارن)مشرقی پنجاب (انڈیا ) میں پیدا ہوئے ۔ تحصیلِ علم: آپ نے ابتدآئی تعلیم سے لیکر مڈل تک تعلیم کھیم کرن میں حاصل کی ،اس کے بعد اپنے خاندان سمیت کھیم کرن سے اوکاڑا (پنجاب پاکستان)منتقل ہو گئے ۔ یہاں دارالعلوم اشرف المدارس میں شیخ القرآن حضرت علامہ غلام علی اوکاڑوی علیہ الرحمہ سے اور بعد میں مدرسہ عربیہ انوار العلوم ملتان میں غزالی زماں حضرت علامہ سید احمد سعید شاہ صاحب کاظمی علیہ الرحمہ سے جمیع علوم ِدینیہ کی تکمیل کر کے سندِ فراغ حاصل کی ۔ بیعت وخلافت: آستانہ عالیہ شرق پور شریف (ضلع شیخوپورہ )میں شیخ طریقت ، ولی کامل حضرت میاں غلام اللہ ص۔۔۔

مزید

حضرت علامہ مولانا محمد وارث قاسمی قلندرانی

حضرت علامہ مولانا محمد وارث قاسمی قلندرانی (خضدار) رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ مہتمم جامعہ قاسمیہ نورانی مسجد اوروادیِ بولان کے ممتاز عالمِ دین حضرت علامہ مولانا محمد وارث قاسمی قلندرانی (خضدار) رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کا وصال 20 رجب المرجب 1437ھ بمطابق 28 اپریل 2016 ء کو ہوا۔۔۔۔

مزید

حضرت شیخ حسن سرمدی

حضرت شیخ حسن سرمدی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ۔۔۔

مزید

حضرت علامہ مولانا گل محمد صدیقی

حضرت علامہ مولانا گل محمد صدیقی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نام ونسب: مولانا قاضی گل محمد بن مولانا غلام حسین صدیقی گوٹھ ترائی ( تحصیل گڑھی یاسین ضلع شکار پور ) میں تولد ہوئے ۔ ترائی کے قاضی نامور علماء گذرے ہیں ، مولانا گل محمد کے آباء واجداد میں نسل درنسل علماء پیدا ہوئے ۔ تحصیلِ علم:  ابتدائی تعلیم اپنے گوٹھ میں حاصل کی، اس کے بعد گوٹھ اسحاق دیرو ( تحصیل گڑھی یاسین ) میں مولانا محمد ہاشم کے ہاں تعلیم حاصل کی اور بقیہ کتب کی تکمیل مولانا میر محمد نورنگی کے ہاں نورنگ واہ میں کی۔ بیعت :  آپ حضرت خواجہ محمد عمر چشموی قدس سرہ کے ہاتھ پر سلسلہ عالیہ نقشبندیہ میں بیعت ہوئے۔ سیرت وخصائص: مولانا بہترین مدرس ، محقق ، مناظر ، مصنف ، حق گو، دلیر بہادر اور پرہیز گار شخصیت کے مالک تھے۔ آپ قیام لاڑکانہ کے دوران نواب امیر علی لاہوری جو کہ شیعوں کی صحبت میں شیعہ بن چکا تھا اور اس نے اپنے محلہ میں۔۔۔

مزید

حضرت ابو محمد عبداللہ مغربی تیونسی

حضرت ابو محمد عبداللہ مغربی تیونسی  رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نام ونسب: اسم گرامی محمد اسماعیل تھا۔ سیرت وخصائص:حضرت شیخ ابوالحسن علی زرین کے مرید تھے۔ آپ کے استاد ابراہیم خواص، ابراہیم بن شیبان کرمان شاہی تھے۔ آپ کی روحانی نسبت تین واسطوں سے شیخ حسن بصری رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ سے ملتی ہے۔ آپ حضرت شیخ ابوالحسن کے مرید تھے۔ وہ خواجہ عبدالواحد بن زید  اور وہ خواجہ حسن بصری سرھم کے مرید تھے۔  ایک دن طورِ سینا پر کھڑے باتیں کر رہے تھے۔ ان کی گفتگو سے پتھر لڑکھڑاتے اور دریائے ہامون میں جاگرتے تھے۔ وصال: آپ18/رجب، 279 ھ میں فوت ہوئے۔ آپ کی عمر ایک سو بیس سال تھی۔ آپ کے استاد ابوالحسین علی بھی ایک سو بیس سال تک زندہ رہے۔ آپ کا مزار پُر انوار کوہ سینا پر ہے۔  یہ  مشہور  بات ہے کہ شیخ ابوعبداللہ نے ساری عمر تاریکی نہیں دیکھی تھی۔ لوگوں کے لیے جو تاریک مقامات یا اوقات تھے وہ۔۔۔

مزید

عبدالقیوم شہید بدایونی، مولانا حکیم

 عبدالقیوم شہید بدایونی، مولانا حکیم شوال المکرم ۱۲۸۲؁ھ سال ولادت، ‘‘ذاکر رسول اللہ’’ تاریخی نام، پردادا مولانا شاہ فضل رسول بد ایونی نے محمد عبد القیوم نام رکھا، دادا کے حقیقی چھوٹے بھائی حضرت تاج الفحول نے تعلیم دی، ۱۲۹۸؁ھ میں حضرت تاج الفحول کے ہمراہ حج وزیارت سے مشرف ہوئے، تکمیل علوم کے بعد طب کی تحصیل مولانا حکیم سراج الحق سےکی، پھر دہلی جاکر حکیم عبد المجید خاں سے استفادہ کیا، حکیم محمود خاں دہلوی نے بہت مسرت کے ساتھسند طب پر دستخط ثبت کیے، طب میں خصوصی کمال حاصل کیا، علاج نہایت ارزاں اورتیربہدف کرتے، نامی طبیب آپ کی حذا قت کے قائل و معترف تھے، حضرت شاہ ابو الحسن احمد نوری قد س سرہٗ کے مرید وخلیفہ تھے، حضرت تاج الفحول اور مولانا عبد العزیزی مکی سے اجازت وخلافت تھی۔ علم کلام سے شغف ورثہ میں ملا تھا، خصوصاً وہابیوں کے ردکی طرف پوری توجہ صرف کرتے، آپ کی ذا۔۔۔

مزید

حضرت خواجہ ابو یوسف ہمدانی

حضرت خواجہ ابو یوسف ہمدانی رحمۃ اللہ علیہ  نام ونسب: آپ کانامِ نامی اسم گرامی :یوسف بن ایوب اور کنیت ابو یعقوب تھی ۔ تاریخِ ولادت: آپ کی ولادت با سعادت 441ھ میں موضع بوزنجرد (ہمدان کے نواحی علاقہ) میں ہوئی۔ تحصیلِ علم: اٹھارہ برس کی عمر میں بغداد میں آئے ابواسحاق شیرازی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کی صحبت اختیار کرکے فقہ پڑھی۔ یہاں تک کہ اصولِ فقہ و مذہب  میں مہارت تامہ حاصل ہوگئی۔ قاضی ابوالحسنین محمد بن علی بن مہتدی باللہ، ابوالغنائم عبدالصمد بن علی بن مامون رحمہ اللہ علیہ، ابوجعفر بن احمد بن مسلم رحمہ اللہ وغیرہ سے سماعِ حدیث کیا اور اصفہان و سمرقند کے مشائخِ حدیث سے بھی استفادہ کیا بعد ازیں سب کو ترک کرکے عبادت و ریاضت و مجاہدہ کو مطمعٔ نظر اور مقصدِ وحید بنالیا۔ بیعت وخلافت:  تصوف میں آپ کا انتساب حضرت ابو علی فارمدی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ سے ہے۔ اصفہان میں شیخ عبداللہ جوی۔۔۔

مزید