ام المؤمنین سیدہ ام حبیبہ رضی اللہ عنہا نام ونسب: اسمِ گرامی :رملہ۔کنیت: ام حبیبہ ۔لقب: ام المؤمنین ۔آپ سردار مکہ حضرت ابو سفیان رضی اﷲ تعالیٰ عنہ کی بیٹی اور حضرت امیر معاویہ رضی اﷲ تعالیٰ عنہ کی بہن ہیں۔ آپ کی ماں ""صفیہ بنت عاص"" ہیں جو امیر المومنین حضرت عثمان غنی رضی اﷲ تعالیٰ عنہ کی پھوپھی ہیں۔ سیرت وخصائص: حضرت ام حبیبہ رضی اﷲ تعالیٰ عنہا کا نکاح پہلے عبید اﷲ بن حجش سے ہوا تھا اور میاں بیوی دونوں اسلام قبول کر کے حبشہ کی طرف ہجرت کر کے چلے گئے تھے مگر حبشہ جا کر عبیداﷲبن حجش نصرانی ہو گیا اور عیسائیوں کی صحبت میں شراب پیتے پیتے مرگیا ۔لیکن ام حبیبہ رضی اﷲ تعالیٰ عنہااپنے ایمان پر قائم رہیں ،اور بڑی بہادری کے ساتھ مصائب و مشکلات کا مقابلہ کرتی رہیں ۔ جب حضور اکرم صلي اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم کو ان کے حال کی خبر ہوئی تو قلب نازک پر بے حد صدمہ گزرا ۔۔۔
مزید
آپ نے بے حدرِیاض اور مجاہدے کیے اور کمال حاصل کیا، آپ قاضی جلال الدین لاہوری کے مرید اور انہی کے داماد تھے۔ مشہور ہے کہ سلطان محمد تغلق کے بنائے ہوئے پل پر ریاضت کرتے اور مشغول عبادت رہاکرتے تھے، اسی زمانے میں ایک آدمی جس کا نام بھی جلال الدین تھا آپ سے حصول فیض کا خواہش مند تھا، ہمیشہ منتظر حکم رہتا تھا، جو کچھ آپ ارشاد فرماتے تھے اس پر عمل کرتا تھا یہاں تک کہ اپنی منزل مقصود پر پہنچ گیا، آپ نے 933ھ میں وفات پائی اور ہفت پل کی عمارت میں آپ کا مقبرہ ہے۔ اخبار الاخیار۔۔۔
مزید
خلیفۂ تاج الشریعہ حضرت علامہ مولانا یونس شاکر اخترالقادری دامت برکاتہم العالیۃ۔۔۔
مزید
خلیفۂ تاج الشریعہ حضرت علامہ مفتی محمد سعید اللہ خان قادری مدظلہ العالی۔۔۔
مزید
حضرت شیخ احمد المشہور بہ ملا جیون رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ آپ وقت کے علماء عظام اور فقہائے کرام میں سے تھے۔ اورنگ زیب بادشاہ کے استاد محترم تھے اور خود مولانا لطف اللہ جہاں آبادی کے شاگرد رشید[۱]تھے۔ تفسیر احمدی تشریح آیات احکام قرآنی میں ایک عمدہ تفسیر ہے آپ نے تالیف فرمائی تھی آپ ۱۱۳۰ھ میں فوت ہوئے۔ [۱۔صاحب تذکرہ علماء ہند نے لکھا ہے کہ آپ کا نام ملّا جیون امیٹھوی بن سعید بن عبدالرزاق بن خاصہ صدیقی نسب حنفی مذہب اسکی اصل صالحی بطن اور امیٹھی مولد تھے ایک مرتبہ قصیدہ سن لیتے ازبر ہوجاتا۔ ایک بار کتاب کو ایک نظر دیکھ لیتے زبانی یاد ہوجاتی۔ قرآن حفظ کیا۔ ملالطف اللہ کوڑا جہاں آبادی سے کتابیں پڑھیں محی الدین اورنگ زیب کے محدوح بنے استاد بنے اور علمی کارناموں کے سربراہ بنے حرمین الشریفین میں نورالانوارد شرح منار ایک نظر دیکھی اور ازبر ہوگئی تفسیر احمدی لکھی دہلی میں وفات پائی امیٹھی ۔۔۔
مزید