پیر , 18 شوّال 1447 ہجری (مدینہ منورہ)
/ Monday, 06 April,2026

پسنديدہ شخصيات

محمد بن محمد غزالی، حجۃ الاسلام، امام

محمد بن محمد غزالی، حجۃ الاسلام، امام  نام و نسب:اسم گرامی:محمد۔کنیت :ابو حامد۔ لقب: حجۃ الاسلام۔امام غزالی کےنام سےمعروف ہیں۔سلسلۂ نسب اسطرح ہے:حضرت حجۃ الاسلام امام محمدبن محمد بن احمد طوسی غزالی شافعی رحمہم اللہ تعالیٰ ہے۔حضرت امام غزالی علیہ الرحمہ پانچویں صدی کےمجددتھے۔علامہ تاج الدین سُبکی علیہ  الرحمہ فرماتے ہیں: کہ حضرت سیدنا امام غزالی علیہ  الرحمہ کے والدماجدبڑے نیک انسان تھے۔ فقہائے کرام سے انہیں بہت محبت تھی لہٰذا ان کی  بڑی تعظیم و توقیر فرماتے اورحتی المقدور اُن پر خرچ کرتے، ان کی مجالس میں حاضر ہوتے اور وہاں خوفِ خداسے تضرع وزاری کرتے اوراکثرَاللہ جل شانہ سے دعا کرتے کہ باری تعالیٰ مجھے بیٹا عطافرما  اور اسے فقیہ بنا۔اللہ تعالیٰ نےدونوں ان کی دونوں دعائیں قبول فرمائیں۔بزرگوں کاقول ہےکہ جوشخص یہ چاہتاہے کہ اس کابیٹاعالمِ دین یاصالح بنے تواس کوچاہئے ۔۔۔

مزید

حضرت علامہ سید سجاد سعید کاظمی شاہ

جگرگوشہ غزالی زماں حضرت علامہ سید سجاد سعید کاظمی شاہ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ وصال فرماگئے ہیں۔ نمازِ جنازہ بروز جمعرات مورخہ ۲۴ مارچ ۲۰۱۶ء کو شام ۵ بجے شاہی عید گاہ ملتان میں ادا کی گئی۔۔۔۔

مزید

وصی احمد محدث سورتی،امام المحدثین، علامہ شاہ محمد

وصی احمد محدث سورتی،امام المحدثین، علامہ شاہ محمد  نام ونسب: اسمِ گرامی:وصی احمد۔لقب:شیخ المحدثین۔علاقہ"سورت"کی نسبت سے سورتی کہلاتے ہیں۔سلسلۂ نسب اسطرح ہے: مولانا وصی احمد محدث سورتی بن مولانا محمد طیب بن مولانا محمد طاہربن محمد قاسم بن محمد ابراہیم۔(علیہم الرحمہ)آپ علیہ الرحمہ کا شجرۂ نسب  صحابیِ رسول،حضرت سہیل بن حنیف  رضی اللہ عنہ سے ملتا ہے۔ اور آپ اپنے نام کے ساتھ حنفی اور حنیفی لکھا کرتے تھے۔ تاریخِ ولادت: آپ کی ولادت باسعادت 1252ھ،مطابق 1836ءکو"راند یر" ضلع سورت، ہند وستان میں ہوئی۔ تحصیلِ علم: ابتدائی تعلیم اپنے والدِگرامی مولانا محمد طیب سورتی سے حاصل کی۔ مسجدِ فتح پور دہلی میں قیام کیا۔ اُس وقت مسجد فتح پور میں حضرت مفتی محمد مسعود محدث دہلوی درس و تدریس میں مصروف تھے۔ اُن کے ہی مشورے پر مدر سۂ حسین بخش میں داخلہ لیا اور علماء و فضلاء سے صرف و نحو، تفسیر و ۔۔۔

مزید

غلام  حیدر علی شاہ جلالپوری, پیر سید

غلام  حیدر علی شاہ جلالپوری, پیر سید نام ونسب: حضرت پیر سید غلام حیدر علی  شاہ  بن سید جمعہ شاہ بن سید کاظم شاہ بن سید سخی  شاہ  (علیہم الرحمہ) تاریخ ولادت: ۳ صفر ۔۲۶/اپریل (۱۲۵۴ھ؍۱۸۳۸ء) کو جلال پور میں پیدا ہوئے۔ تعلیم وتربیت:جب آپ نےہوش سنبھالا تو قرٓ ن پاک کی تعلیم کے لئے آپ کو میاں خان محمد اعظم پوری کے سپرد کیا انہوں نے قرآن مجید پڑھانا شروع کیا جس کی تکمیل آپکے چچا سید امام شاہ نے فرمائی۔ اس کے بعد میاں عبد اللہ چکروی سے فارسی اور اردو کی درسی کتب پڑھیں پھر جلال پور سے پانچ کوس کے فاصلہ پر قاضی محمد کامل کی خدمت میں نین وال تشریف لے گئے اور ان سے کتب فقہ کا درس لیا ، اپنے علاقے کے مشہور عالم مفتی غلام محی الدین سے استفادہ کیا اور کنز الد قائق پڑھی ، اس سے زیادہ آپ نے ظاہری علم با قاعد گی سے نہیں پڑھا اور حضرت خواجہ شمس العارفین قد س سرہ سے مرقع اور کش۔۔۔

مزید

امداد اللہ مہاجر مکی، حاجی

امداد اللہ مہاجر مکی، حاجی  نام ونسب:حاجی امداد  اللہ بن حافظ محمد امین،بن حافظ شیخ بڈھا ،بن حافظ شیخ بلاقی علیہم الرحمہ  ۔آپ کے والدین نے آپ کا نام امداد حسین  رکھا۔عرفی نام امداداللہ مہاجر مکی اورتاریخی نام ظفر احمد ہے۔آپ فاروقی النسب ہیں۔ تاریخِ ولادت:آپ کی  ولادت 22/صفر1233ھ /مطابق29/دسمبر1817ء،بروز پیر بمقام نانوتہ ضلع سہارنپور(انڈیا)  میں ہوئی ۔ تحصیلِ علم:حفظ اپنے گھر کے قریبی مکتب میں کیا۔فارسی کی ابتدائی کتب علامہ مملو ک علی علیہ الرحمہ ۔ مشکو ٰۃ شریف اور دیگر کتب ِحدیث اور مثنوی شریف  مولانا قلندر بخش جلال آبادی سے پڑھیں ۔حصن حصین اور فقہ اکبرمولانا عبد الرحیم سےپڑھیں۔آپ کاشماراپنے وقت کےجیدعلماءوعرفاءمیں ہوتاتھا۔ بیعت وخلافت:سرکارِ دوعالم ﷺکے اذن سے شیخ نور محمد چشتی جھنجھانوی  کے دستِ حق پرست پر سلسلہ چشتیہ صابریہ  میں بیعت ہ۔۔۔

مزید

آل مصطفی سید میاں مارہروی

سید العلماء حضرت علامہ مفتی شاہ آل مصطفی سید میاں مارہروی علیہ الرحمہ نام ونسب:سید العلماء ، سید آل ِمصطفی ٰبن سید آل عباء ،بن سید شاہ حسین، بن سید شاہ محمد حیدر۔الیٰ آخرہ(علیہم الرحمہ) تاریخ ِ ولادت:25رجب المرجب1333ھ/9جون1915ءبروزبدھ،مارہرہ مطہرہ،(انڈیا)میں ہوئی۔ تحصیل ِعلم: آپ جب چار سال چار ماہ چار دن کےہوئے  تو سرکار غوث اعظم رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے دستِ مبارک کی تحریر کی ہوئی بسم اللہ شریف  سےتسمیہ خوانی  کا آغاز کیا جو کہ مارہرہ  خاندان میں موجود ہے۔حفظ قرآن سات آٹھ برس کی چھوٹی سی عمر میں والدہ ماجدہ اور حافظ عاشق علی صاحب برکاتی اور حافظ سلیم الدین صاحب علیہ الرحمۃ سے مکمل کیا۔ فارسی کی پہلی کتاب اپنی والدہ ماجدہ سے پڑھی۔ نانا جان اور خالو محترم سید شاہ اولاد رسول محمد میاں صاحب علیہ الرحمۃ سے علوم درسیہ مروجہ کا اکتساب کیا ۔بقیہ جمیع علوم کی تکمیل اجمیر مق۔۔۔

مزید

جلال الدین رومی، مولائے روم، علامہ محمد

 جلال الدین رومی، مولائے روم، علامہ محمد نام ونسب:اصل نام محمد،لقب جلال الدین اورمولائے روم تھا ۔جواہر مضیہ میں سلسلہ نسب اس طرح بیان کیا ہے ! محمد جلال الدین بن محمدبہاؤالدین  بن محمد بن حسین بلخی  بن احمد بن قاسم بن مسیب بن عبداللہ بن عبدالرحمن بن ابوبکرصدیق۔ (رضوان اللہ تعالیٰ عنہم اجمعین) تاریخ ِولادت:  مولائے روم۔ ۶۰۴ھ مطابق  ۱۲۰۷ءمیں پیدا ہوئے۔ تعلیم وتربیت:ابتدائی تعلیم اپنے والدِ ماجد شیخ بہاؤ الدین سے حاصل کی  پھر انہوں نے  اپنے مرید سید برہان الدین کو مولاناکا معلم اور اتالیق بنادیا۔ اکثر علوم مولانا کو انہی سے حاصل ہوئے۔ ۶۳۹ھ میں حلب کے مدرسہ حلاویہ میں فقہ اور مذاہب کے بہت بڑے عالم مولاناکمال الدین سے شرف تلمذ حاصل کیا۔ان کے علاوہ عالمِ اسلام کی عظیم ہستیوں شیخ سعدالدین حموی ، شیخ محی الدین ابن عربی ،شیخ شہاب الدین سہروردی،شیخ عثمان رومی ،۔۔۔

مزید

حضرت مولانا مفتی عبدالجلیل رضوی بہاری

حضرت مولانا  مفتی عبدالجلیل رضوی بہاری رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب: اسمِ گرامی:مفتی عبدالجلیل ۔لقب: فقیہ العصر،رضوی،بہاری۔والدکااسم گرامی:مولاناسخاوت علی۔آپ کےوالدماجدمولاناسخاوت علی علیہ الرحمہ  بہترین فارسی داں اور اپنے زمانے کےمشہور میلاد خواں تھے۔ تاریخ ِولادت:حضرت مولانا عبدالجلیل رضوی15/شوال المکرم 1352ھ،مطابق/ یکم فروری 1934ء کو ایک اعلیٰ گھرانے میں پیداہوٖئے۔ تحصیل علم:مولانا مفتی عبدالجلیل جب سخن آموزی کی منزل عبور کرچکے تو اپنے والد گرامی سے بسم اللہ خوانی کی رسم  ادا کر کے ابتدائی تعلیم تا قرآن شریف کی تعلیم مکمل کر کے اعلیٰ تعلیم کے حصول کے لیے متعدد مدارس اسلامیہ کا سفر کیا۔ پھر جامعہ نعیمیہ مراد آباد تشریف لے گئے، خصوصیت کے ساتھ مولانا الحاج محمد یونس اشرفی مفتی حبیب اللہ نعیمی بہاری اور مولانا طریق اللہ قادری کے سامنے زانوئے ادب تہہ کر کے فراغت حاصل کی۔مفتی حب۔۔۔

مزید

حضرت مولانا تاج محمد مہر قادری

حضرت مولانا تاج محمد مہر قادری رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ فقری باصفا مرید باکمان مولانا میاں تاج محمد صاحب مہر گوٹھ عامل (نزد چک ، تحصیل لکھی، ضلع شکار پور) میں تولد ہوئے۔ اپنے بھائیوں سے اختلاف کی بنیاد پر اپنے بڑے بھائی میاں محمد مبارک کے ساتھ عامل گوٹھ سے منتقل ہو کر ایک گوٹھ قائم کیا جو کہ ’’میاں جو گوٹھ‘‘ کے نام سے مشہور ہوا۔ تعلیم و تربیت: آپ نے ’’میاں جو گوٹھ‘‘ (ضلع شکار پور سندھ) میں استاد العلماء حضرت مولانا عبدالحکیم پنہیار قادری علیہ الرحمۃ (جو کہ حضرت پیر سید موسیٰ شاہ جیلانی علیہ الرحمۃ گھوٹکی والے کے مرید با وفا تھے) سے تعلیم و تربیت حاصل کی۔ اس کے بعد میاں صاحب حصول علم میں ملتان شریف گئے، وہاں علامہ قاضی نور احمد صاحب بلکانی والے کی خدمت میں حاضر ہوئے۔ ان کا مدرسہ، حضرت حامد محمود مخدوم سید محمد راجن علیہ الرحمہ کے روضہ شریف کے۔۔۔

مزید

حضرت مولانا حافظ رفیق رضوی

 حضرت مولانا حافظ رفیق رضوی مجاہد اہل سنت ، پیکر اخلاق ، ناشر سنیت حاجی حافظ محمد رفیق بن حاجی حافظ دین محمد چشتی مہروی ۱۹۳۵ء کو دہلی بلی ماران ( انڈیا) میں تولد ہوئے۔ تعلیم و تربیت :آپ کے گھر کا ماحول خالص دینی تھا گھر سے ابتدائی تعلیم کاآغاز کیا۔ اس کے بعد دس سال کی عمر میں قرآن مجید حفظ کیا اور اسی چھوٹی سی عمر میں امام اہل سنت اعلیٰ حضرت احمد رضا خان بریلوی ؒ کے شاگرد و خلیفہ مولانا قاضی عبدالغفور رضوی کی صحبت اختیار کی اس کے بعد مولانا حکیم سیف الدین کی صحبت میں دینی تعلیم اور حکمت سیکھی۔ قیام پاکستان کے بعد شیخ الحدیث حضرت علامہ سر دار احمد رضوی محدث لائلپوری کی صحبت اختیار کی۔ پاکستان میں قیام :قیام پاکستان کے بعد انڈیا سے پاکستان تشریف لائے۔ شروع میں سر گودھا میں قیام کیا اور ۱۹۵۱ء کو آپ ایک نوجوان سید ظہور احمد شاہ کے ہمراہ حرمین شریفین کے سفر پر نکلے ۔ لیکن دوران سفر۔۔۔

مزید