حضرت مولانا حکیم محمد رمضان علی قادری، سنجھورو (سانگھڑ) ابوالحسان مولانا حکیم محمد رمضان علی قادری بن حکیم اللہ بخش قریشی ۶؍رمضان المبارک ۱۳۴۰ھ/ ۳؍مئی ۱۹۲۲ء میں بمقام شاہ پور جاجن، تحصیل بٹالہ ضلع گورو اسپور (بھارت) پیدا ہوئے۔ آپ کے نانا حاجی کریم بخش علیہ الرحمۃ نہایت متقی، عابد و زاہد تھے۔ صوم و صلوٰۃ کے پابند اور شب بیدار تہجد گزار تھے۔ تلاوتِ قرآن مجید اور ذکر و فکر آپ کا محبوب ترین مشغلہ تھا۔ قصبہ شاہپور جاجن میں آپ نے پکی مسجد تعمیر کروائی اور اپنی ذاتی رقم سے تمام ضروریاتِ مسجد کا اہتمام کیا۔ مسلمانوں کو نماز کے مسائل سکھا کر نماز پڑھنے کا پابند بنایا۔ بچوں اور بچیوں کو قرآن پاک پڑھانے کے علاوہ دینیات کی تعلیم بھی دیتے اور حاجت مندوں، یتیموں اور بیواؤں کی حاجت برآری میں کوشاں رہتے۔ تعلیم و تربیت: مولانا حکیم محمد رمضان علی قادری نے فارسی میں گلستان، بوستان اور عربی کی تمام کتب درسِ ۔۔۔
مزید
حضرت پیر طریقت مولانا حامد علی خان نقشبندی، ملتان علیہ الرحمۃ ملتان کے بے تاج بادشاہ پیرِ طریقت حضرت مولانا حامد علی خان نقشبندی بن مولانا شیدا علی خان ۱۳۲۴ھ/ ۱۹۰۶ء میں رام پور، یوپی (ہندوستان) کے ایک علمی و روحانی گھرانے میں پیدا ہوئے۔ آپ نے علومِ اسلامیہ کی تمام کتب متداولہ (اوّل سے آخر تک) مدرسہ عالیہ رام پور میں پڑھ کر ۱۹۳۰ء میں سندِ فراغت حاصل کی۔ حدیث کے امتحان میں آپ نے دارالعلوم میں اوّل پوزیشن حاصل کی۔ مدرسہ عالیہ رام پور کو یہ خصوصیت حاصل تھی کہ بطلِ حریت مجاہد تحریکِ آزادی حضرت علامہ فضل حق خیر آبادی رحمہ اللہ کے فرزند ارجمند حضرت علامہ مولانا عبدالحق خیر آبادی، اس مدرسہ کے پرنسپل تھے۔ حضرت مولانا حامد علی خان دامت برکاتہم العالیہ نے حضرت علامہ مولانا عبدالحق خیرآبادی رحمہ اللہ کے علاوہ حضرت مولانا معز اللہ خان، حضرت مولانا نذیرالدین، حضرت مولانا وجیہ الدین اور حضرت مولانا۔۔۔
مزید
حضرت سید کبیرالدین شاہ دولاگجراتی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ (۱) نام و نسب: اسم گرامی دولا تھا۔آپ کا سلسلہ نسب ’’سلطان بہلول لودھی‘‘ سے جا ملتا ہے ، اور سلسلہ طریقت ’’حضرت شیخ بہاء الدین زکریا ملتانی‘‘ پر منتہی ہوتا ہے ۔ اور مشائخ چشتیہ سے بھی باطنی فیوض حاصل ہے ت۵ ۔ سلسلہ طریقت: شاہ دولا ، شاہ سید سرمست، شاہ مونگا، شاہ کبیر، شیخ شہر اللہ ، شیخ یوسف، پیر برہان، شیخ صدرالدین، شیخ بدر الدین شیخ اسماعیل قریشی، شاہ صدر الدین عارف ، شیخ بہاء الدین زکریا ملتانی رحمۃ اللہ علیھم۔ (۲) غلامی : بچپن میں ہی آپ کے والدین کا سایہ شفقت سر سے اٹھ گیا ۔ بعض قسی القلب انسانوں نے آپ کو ایک ہندو کے ہاتھ فروخت کردیا ، اچھی خدمات کے باعث آپ کو آقا نے آزاد کر دیا ۔ (۳) بیعت و خلافت: آزاد ہونے کے بعدسید سرمست سیال کوٹی کی خدمت میں حاضر ہوئے ،جو وقت ک۔۔۔
مزید
عثمان دامانی قندھاری نقشبندی، خواجہ حاجی محمد خواجہ محمد عثمان دامانی سلسلہ نقشبندیہ مجددیہ کے عظیم بزرگوں میں شمار ہوتے ہیں۔افغانوں کے مشہور قبیلہ گنڈہ پور کا شہر ہے)نام: محمد عثمانوالدِ ماجد: مولانا موسیٰ جانبرادرِ اَصغر: محمد سعیدسالِ ولادت: 1244ھمقامِ ولادت: قصبۂ لونی، تحصیل کلاچی، ضلع ڈیرہ اسماعیل خاں (یہ قصبہ کوہ ِسلیمان کے دامن میں ۔۔۔
مزید